Lentils | مسور ثابت
Dec 31 2024
Sep 01 2022 13:01:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 35500 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ ڈالر بھی نرم ہے۔ 217.5 روپیہ تک ہے انٹر بینک امپورٹ میں۔ .
Sep 01 2022 12:55:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی ٹکڑا 12500/13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 16500 سے 17000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ ڈالر طھی انٹر بینک میں نرم ہے۔ .
Sep 01 2022 12:29:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا 100 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 9200 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 9500/9600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج نیچے ڈیمانڈ تھی۔ .
Sep 01 2022 11:22:47 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 20000 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کنری منڈی میں نئی مرچ کی 100/150 بوری کی آمد تھی 12000 سے 19000 تک کام ہوے ہیں مال گیلے بھی ہیں اور رنگ بھی اچھا نہیں ہے۔ گزشتہ روز ٹیم پاک کموڈیٹیز نے سروے کرنے کا پروگرام بنایا تھا لیکن حالات واقعات معلوم کئے تو پتا چلا کہ سکھر سے نچلے علاقوں سے لے کر حیدرآباد تک نیشنل ہائی وے پر پانی ہی پانی ہے سکھر سے حیدرآباد تک 12 گھنٹے لگتے ہیں۔ دوسری جانب ہم نے سندھ کے لوگوں سے پوچھا تو انہوں نے کہا اگر آپ میر پور خاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں ا بھی جائیں تو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ ہر علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ اس کے علاؤہ 10 ستمبر سے سندھ کے علاقوں میں دوبارہ بارشوں کے امکانات نظر آرہے ہیں دو تین سپیل ا سکتے ہیں بارشوں کے۔ اس لئے سروے کا فائدہ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز نے آج سندھ کے کافی علاقوں میں فون پہ بات چیت کی ہے فصل کے بہت برے حالات ہیں کوئی قسمت والا بندہ ہو گا جسکی مرچ بچ گئی ہو ورنہ حالات نہیں ہیں۔ وقتی طور پر مارکیٹ سست ہے لیکن کسی وقت بھی تیزی کی جانب پلٹا کھا جاے گی۔ .
Dec 31 2024
Dec 31 2024
Dec 31 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott