Sugar | چینی
Dec 28 2024
Sep 26 2022 10:21:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 134 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے ِبکرا سست ہے۔ بکنگ رشیا سے 480 ڈالر تک ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 237 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 26 2022 10:13:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئ 7100 جبکہ پرانی 7300 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ حیدر آباد منڈی میں 7250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر مونگ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ سٹاکسٹ مضبوط ہیں بیچ نہیں دیتے۔ .
Sep 24 2022 15:47:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی ایڈوانس پیمنٹ پر 180 میں کام ہوا ہے جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 184/85 جیسے حالات ہیں۔ وی آئی پی کوالٹی 195 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور 185 سے 187 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کرمسن جہاز والا مال جو 180 میں فروخت ہوا ہے اس میں تھوڑی بہتری نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ فیصل آباد منڈی میں مسور 8400 روپیہ من تک کام ہورہے ہیں۔ فیصل آباد میں اتنا زیادہ ریٹ نہیں ٹوٹا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کراچی میں چونکہ ہر وقت سٹہ ہوتا ہے اس لئے کراچی میں اکھاڑ پچھاڑ زیادہ ہو رہی ہے۔ .
Sep 24 2022 15:45:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 10200 پہ رکا ہوا ہے۔ ملا جلا رجحان ہے .
Sep 24 2022 15:40:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مندہ ہوئی ہے اور 134/35 جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Sep 24 2022 15:38:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی 7100 روپیہ من جبکہ پرانی 7300 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ ڈیمانڈ کا انتظار ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں مال لینے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تاجکستان کی مونگ بھی تھوڑی تھوڑی شروع ہو گئی ہے۔ تاجکستان کی اچھی کوالٹی 950 سے 1100 ڈالر کے لیول پر ہے۔ موٹا مال زیادہ تر چائنہ لے رہا ہے۔ .
Sep 24 2022 13:54:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 10200 کا خریدار ہے سیلنگ کم آرہی ہے۔ مارکیٹ بہتر لگ رہی ہے۔ بکنگ 1025 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 10600 کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں نئی فصل شروع ہو گئی ہے سننے میں آیا ہے وہاں بارشیں ہوئیں ہیں جسکی وجہ سے فصل خراب ہوئی ہے۔ ہماری ٹیم ورکنگ میں ہے ایک دو روز تک خبر کی تصدیق کر کے تبصرہ شائع کیا جاے گا کہ انڈیا کی کیا صورت حال ہے۔ .
Sep 24 2022 13:50:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 175 کا خریدار ہے 180 ہی سمجھنا چاہیے ایڈوانس پیمنٹ پر جہاز کا مال۔ جبکہ پرچون کوالٹی 190/95 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور کراچی میں صرف فالکن والوں کے پاس ہے اس لئے انکا اپنا ریٹ۔ ویسے مارکیٹ میں 185/90 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کراچی میں کرمسن مسور جہاز والے مال کی گاہکی دیکھنے میں آئی ہے۔ کیونکہ بکنگ 680 ڈالر ہے دسمبر جنوری شپمنٹ جبکہ حاضر شپمنٹ کی بکنگ 750 ڈالر ہے اس اعتبار سے وہ دوکاندار جو روزانہ مال فروخت کرتے ہیں وہ گاہک بنے ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر فل الحال تیزی نہیں ہے۔ کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ فل الحال نرم ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں فارورڈ کے سودے حاضر مارکیٹ سے کم ریٹ میں فروخت ہو رہے ہیں .
Sep 24 2022 10:56:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی 7100 جبکہ پرانی 7300 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ 100 روپیہ من کمزور ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں ڈیمانڈ ایک ہفتے سے سست ہے۔ جہاں گاہکی نکلی وہیں مارکیٹ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Sep 24 2022 10:35:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 3 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 136 سے 137 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال تھا کہ پورٹ پر 250 سے زیادہ کنٹینر کی آمد ہو گی لیکن گزشتہ روز پورٹ پر 122 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے۔ اسکے علاوہ زیادہ تر لوگوں نے سر پر مال بیچے ہوے تھے انکی کوورنگ کی وجہ سے بھی مارکیٹ تیز ہوئی ہے۔ فل الحال ریٹ بہت بڑے ہو گئے ہیں رشیہ سے 480 ڈالر والی ییلو پیس کراچی آکر 126 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ اس لئے ضرورت کے مطابق ہی کام کریں۔ تھوڑی تھوڑی خریداری کرنی چاہیے۔ جو ایک دو روز میں فروخت ہو جائے۔ کیونکہ اکثر اوقات جب مارکیٹیں پڑتے سے اوپر ہوتیں ہیں تو بکنگ بہت زیادہ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔ لوگ دھڑا دھڑ بکنگ کراتے ہیں۔ مسور کی مثال آپکے سامنے ہے۔ ڈیڑھ دو ماہ پہلے 255 تک ریٹ ہو گئے تھے مسور کے اور باہر سے پڑتا 200 کا تھا لوگوں نے بکنگ کے انبار لگا دیے جیسے ہی پورٹ پر مال لگے مارکیٹ ٹوٹ گئی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott