Turmeric Important Report | ہلدی ثابت
Dec 24 2024
Sep 05 2023 11:06:26 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت مارکیٹ گرم ہے۔ کنری منڈی میں 2000 بوری کی آمدن تھی۔ آج 1200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 16500 سے 18700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لونگی کوالٹی کے 27400 سے 33400 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ فیصل آباد منڈی میں بھی 1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 17000 سے 17500 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے نئے ہائبرڈ مال کا۔ جبکہ پرانے کولڈ سٹور والے 15000/16000 روپیہ من ریٹ ہے۔ جیسی کوالٹی ویسا بھاؤ۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ دوسری جانب انڈیا گنٹور منڈی میں 30000 بوری کی آمدن تھی وہاں بھی مارکیٹ گرم ہے۔ 500 روپیہ مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 25000 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ .
Sep 04 2023 17:20:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈہٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت نئ ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور 16000/16500 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Sep 04 2023 12:05:26 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 2000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 88000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 90000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ مارکیٹ میں مزید تیزی کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب انڈیا مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ 4650 روپیہ کوئنٹل انڈین کرنسی میں مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 62300 روپیہ ریٹ بن گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ بکنگ 7550 ڈالر فی ٹن ریٹ بن گیا ہے۔ .
Sep 04 2023 12:00:52 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ایرانی ٹکڑا 800 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 18000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے کوئٹہ منڈی میں۔ فیصل آباد منڈی میں بھی 17500/18000 روپیہ من ریٹ ہے۔ گولی دھنیا ایرانی فیصل آباد منڈی میں 22000/23000 روپیہ من مارکیٹ بن گئ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ .
Sep 04 2023 11:26:35 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 21000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال سٹاکسٹ مضبوط ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے ہی امکانات ہیں۔ .
Sep 04 2023 11:24:52 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 16000 روپیہ من کا گاہک ہے۔ کنری منڈی میں 3500 بوری کی آمدن تھی 15700 سے 17500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مرچی دھڑا دھڑ ایکسپورٹ ہو رہی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹیں اونچی ہیں۔ جو بھی اچھا مال آتا ہے ایکسپورٹر فوراً لے جاتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Sep 29 2022 15:55:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 4000 بوری کی آمد تھی۔ اس میں لونگی کوالٹی اور ہائبرڈ دونوں شمار ہیں۔ ہائبرڈ 22000 سے 27100 تک بولی ہوئی ہے۔ جبکہ لونگی کی بولی 32000 تک ہوئی ہے۔ آج گزشتہ دو تین دنوں کے مقابلے میں آمد کم تھی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آمد کا سلسلہ چند روز ہی رہے گا پھر آمد ٹوٹ جائے گی پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سندھ میں کسان زیادہ تر سبز مرچ ہی فروخت کر رہا ہے۔ کیونکہ سبز مرچ منڈی میں 16000/18000 روپیہ فی 50 کلو فروخت ہو رہی ہے۔ اس لئے کسان مرچ خشک نہیں کرے گا۔ دوسری جانب فیصل آباد منڈی میں 20500 سے 21500 جیسے حالات ہیں پرانی مرچ کے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کھل کر بیچ بھی نہیں آتی تاہم پیمنٹ کی تنگی کی وجہ سے اگر کوئی اکا دکا گاڑی آتی ہے تو وہ فوراً فروخت ہو جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج فیصل آباد منڈی میں تھوڑی تھوڑی گاہکی نکلی ہے۔ بعض پیسائ والے مارکیٹ کو سونگ رہے ہیں۔ امید ہے اگلے ہفتے ریٹیل کی گاہکی بھی نکل آئے گی۔ .
Sep 29 2022 12:44:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 12000/12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 500. روپیہ من مارکیٹ نرم ہے۔ 17000 سے 17500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ آج نیچے گاہکی خاموش ہے۔ تاہم کھل کر بیچ نہیں آتی۔ .
Sep 29 2022 12:41:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مزید نرم ہوا ہے اور 34800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے نیچے ضرورت کے مطابق ہی گاہک ہے فل حال ڈالر انٹر بینک میں 230.20 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ انڈیا سے 3100 ڈالر تک ہے تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی گاہک خاموش ہے۔ .
Sep 29 2022 12:38:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا 9000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 9400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 24 2024
Dec 24 2024
Dec 24 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott