Sesame | تل
Dec 23 2024
Sep 24 2022 12:00:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی گزشتہ رات 13500 تک کام ہوے تھے آج 14000 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی سے ابھی تک کوئی کام سننے میں نہیں آیا۔ عموماً شام کے اوقات میں ہی کام ہوتے ہیں۔ ملتان منڈی میں 14500/14700 جیسے حالات ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 14700/800 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 50 ڈالر کمزور ہوئی ہے اور 1075 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 2 اکتوبر اور 12 اکتوبر والے جہاز میں ملتی ہے۔ تقریباً 20 دن جہاز کو لگتے ہیں پاکستان پہنچنے تک۔ یعنی 2 اکتوبر والا 22 اکتوبر اور 12 اکتوبر والا 2 نومبر کو پاکستان پہنچے گا۔ اور پھر مال پورٹ سے باہر آنے میں بھی ہفتہ لگ جاتا ہے کیونکہ بنک ڈالر تھوڑے تھوڑے فراہم کر رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ابھی پنجاب کے ایمپورٹرز ہو سکتا ہے بکنگ نہ کرائیں کیونکہ پنجاب میں گاہکی کا زور 17 سے 20 اکتوبر تک ہوتا ہے۔ تاہم حیدرآباد کے ایمپورٹرز اپنی ضرورت کا مال بک کرا سکتے ہیں کیونکہ حیدرآباد میں نومبر تک بھرپور گاہکی ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ابھی مارکیٹ بکنگ کو فالو نہیں کرے گی۔ ابھی مارکیٹ لوکل کی گائکی کے سر پر چلے گی۔ دوسری جانب کل فیصل آباد۔ شیخو پورہ۔ گوجرانولہ سیالکوٹ گجرات کے علاقوں میں اچھی بارش ہوئی ہے جس سے درجہ حرارت کم ہوا ہے۔ اتوار کو بھی بارش کے امکانات ہیں بالائی علاقوں میں۔ جیسے ہی درجہِ حرارت تھوڑا اور نیچے آے گا یعنی تھوڑی ٹھنڈک ہو گی تو سینٹرل پنجاب میں کاشت بھرپور شروع ہو جاے گی۔ فل الحال مارکیٹ بھی بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Sep 24 2022 11:11:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ گوجر خان کوالٹی 3250/3300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Sep 24 2022 11:07:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سدا بہار اوکاڑہ دو ٹرک کی آمد تھی 3650/3700 تک کام ہوے ہیں۔ پرانی جوار ملتان 2700/2800 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Sep 22 2022 16:48:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی شام کے اوقات میں 13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے۔ ملتان 13500 جیسے حالات ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 14000 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر 74 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے۔ لیکن بنک سے ڈاکیومنٹ ریٹائر ہونے میں وقت لگ رہا ہے اور نیچے ڈیمانڈ زیادہ ہے۔ دوسری جانب اب دن بدن ریٹیل میں گاہکی بھرپور ہوتی جاے گی کیونکہ 24/25 ستمبر سے بیجائ شروع ہو جاے گی۔ برسیم کی بیجائ عموماً جہاں جہاں درجہ حرارت 28/30 ڈگری سے کم ہوتا جاے گا وہاں وہاں کاشت زور پکڑتی جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج مصر کی مارکیٹ انتہائی گرم ہو گئی ہے 100 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 1125 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان بھی گاہک ہے جبکہ کچھ دن بعد مصر کی لوکل کاشت بھی شروع ہو جاے گی۔ مصر میں جب لوکل کاشت ہوتی ہے تب بھی مصر کی مارکیٹ گرم ہو جاتی ہے۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہے۔ .
Sep 22 2022 12:36:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی 12800/13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملتان 13200/13500 جیسے حالات ہیں مارکیٹ مضبوط نظر آرہی ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ آج پورٹ پر مال لگا ہے لیکن مینیفیسٹ ابھی تک نہیں آئ ہے شام کو پتا چل جائے گا کتنے کنٹینر لگے ہیں۔ پورٹ سے مال باہر آنے کی سپیڈ انتہائی سست ہے کیونکہ بنک والے ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ .
Sep 22 2022 11:57:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سدا بہار اوکاڑہ 2 ٹرک کی آمدن تھی اور 3600/3700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پرانی 2800/2900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ملا جلا رجحان ہے۔ .
Sep 22 2022 11:56:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ گوجر خان کوالٹی 3250/3300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Sep 21 2022 17:11:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سدا بہار اوکاڑہ 500/600 توڑے کی آمدن تھی اور 3600/3700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پرانی 2800/2900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ملا جلا رجحان ہے۔ .
Sep 21 2022 16:55:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی شام کے اوقات میں 12300 سے 12500 جیسے حالات ہیں مارکیٹ مضبوط نظر آرہی ہے۔ ملتان 13000 جیسے حالات ہیں لیکن کھل کر بیچ نہیں ہے۔ .
Sep 21 2022 12:52:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 12300/12500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت تک پورٹ پر 303 کنٹینر کی آمد ہو چکی ہے۔ ایک جہاز آج پورٹ پر لگ رہا ہے اس میں کتنے کنٹینر ہیں یہ شام کو یا کل صبح پتا چلے گا۔ پورٹ پر جو مال لگے ہوے ہیں ایمپورٹرز کو پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ بنک ڈالر تھوڑے تھوڑے فراہم کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مال پورٹ سے لیٹ نکل رہے ہیں۔۔ نیچے گاہکی اچھی ہے ایمپورٹر کھل کر سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ دو دن پہلے جو مندہ آیا تھا اسکی وجہ یہ تھی کہ جن لوگوں نے 15 ستمبر سے 15 اکتوبر سیلر آپشن سودے لئے ہوئے تھے ان کے پاس پیمنٹ کا بندوست نہیں تھا اس لیے ان کے سودے مارکیٹ میں کم ریٹس میں نیلام ہوے ہیں۔ جیسے ہی سودے سیٹل ہوے مارکیٹ سنبھل گئی۔ اس مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott