Sesame | تل
Oct 08 2024
Sep 07 2023 11:06:37 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 2000 بوری کی آمدن تھی۔ آج 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 17000 سے 19350 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں بھی نرم ہوئ ہے اور 17000/17500 روپیہ من ریٹ ہے نئے مال کا۔ پرانے کولڈ سٹور مال 14000 تک کام ہوئے ہیں 10/15 دن پیمنٹ پر۔ پرانے کولڈ سٹور مالوں کا گاہک نہیں اس وجہ سے ریٹ کم ہے۔ .
Sep 06 2023 17:16:15 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لال مرچ ثابت کنری منڈی 19500 روپیہ من تک بولی ہوئی ہے۔ جبکہ سندھ کی لائنوں پر 18000 روپیہ من تک ریٹ ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ مرچ کے ریٹ 18000/18500 روپیہ من تک رہے۔ سندھ میں آمد کھل کر نہیں ہو رہی ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں فی ایکڑ پیداوار کم ہے۔ دوسری جانب انڈیا میں مرچ ثابت کے ریٹ پاکستانی کرنسی میں 37300 روپیہ من تک ہیں۔ جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ کے لوگ پاکستان سے خریداری کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان میں انڈیا کی نسبت آدھا ریٹ ہے۔ مجموعی طور پر مرچ ثابت میں زبردست قسم کی تیزی کا رجحان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں ہی خریداری کر لینی چاہیے کیونکہ اکتوبر میں مارکیٹ شوٹ اپ ہونے کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پچھلے سال کولڈ اسٹورز کے علاؤہ گوداموں میں ہلکے مال بھی بہت پڑے ہوئے تھے۔ دو دو تین تین سال پرانے مال بھی پڑے ہوئے تھے جو سب فروخت ہوگئے۔ اس سال پرانا مال نہ ہونے کے برابر ہے فیصل آباد منڈی میں 100/125 ٹرک پرانے مال ہیں۔ لیکن یہ مقدار بہت تھوڑی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کنری منڈی میں جتنی مرچ آرہی ہے۔ سب اسٹاکسٹ بھی لے جاتے ہیں۔ جبکہ پیسائ والے بھی خریدار ہیں اور ایکسپورٹرز بھی خریدار ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال مرچ ثابت کا کوئی بھی ریٹ بن سکتا ہے۔ یہاں خریداری کر لینی چاہیے۔ گزشتہ سال کوالٹی کمزور ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹرز نے ہاتھ نہیں ڈالا تھا۔ تاہم اس سال ایکسپورٹرز بھرپور خریدار ہیں۔ کیونکہ ہمارے ہمسایہ ملک انڈیا میں پاکستان سے ڈبل قیمتیں ہیں مرچ ثابت کی اس لئے دنیا جہان کا ایکسپورٹرز پاکستان سے ہی خریداری کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھرپور تیزی کا رجحان بن گیا ہے۔ .
Sep 06 2023 13:03:41 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 2000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 86000 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ فیصل آباد منڈی میں 88000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال گاہک نہیں بنتا ہے۔ .
Sep 06 2023 12:43:35 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی مارکیٹ گرم ہے۔ کوئٹہ منڈی میں 18800 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے جبکہ فیصل آباد منڈی میں بھی 1000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 19000/19500 ریٹ بن گیا ہے۔ فیصل آباد منڈی میں مال نہیں ہیں۔ انڈین گولی دھنیا 17000 روپیہ من ریٹ ہے۔ انڈین گولی دھنیا بکتا نہیں ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی گولی دھنیا 1000 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 23000/24000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Sep 06 2023 11:03:37 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 500/1000 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 20000/20500 روپیہ من ریٹ ہے۔ تاہم کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ سٹاکسٹ مضبوط ہی بیٹھے ہیں۔ .
Sep 06 2023 11:00:06 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ 1000/1500 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور فیصل آباد منڈی میں 18000 سے 18500 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ دوسری جانب کنری منڈی میں 1500 بوری کی آمدن تھی 16850 سے 19750 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لونگی کوالٹی وی آئ پی مال کے 33650 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نئے اچھے مالوں کا گاہک ہے۔ .
Sep 05 2023 16:18:49 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں نئ ہائبرڈ 17000/17500 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ پرانے کولڈ سٹور مالوں کا ریٹ کم ہے۔ 15000/15500 روپیہ من ریٹ ہے۔ ان مالوں کے سٹاکسٹ گاہک نہیں ہیں۔ سٹاکسٹ نئے مال کے ہی گاہک ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Sep 05 2023 13:06:01 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 18200 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ فیصل آباد منڈی میں 17500/18000 روپیہ من ریٹ ہے۔ ایرانی گولی دھنیا فیصل آباد منڈی میں 22000/23000 روپیہ من ریٹ ہے۔ جبکہ انڈین گولی دھنیا 16000/16500 روپیہ من ریٹ ہے۔ انڈین گولی دھنیا کا اتنا گاہک نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
Sep 05 2023 12:58:25 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 90000 جبکہ کوئٹہ منڈی میں 88000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے تاہم فل حال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ بکنگ 7500 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے انڈیا سے۔ .
Sep 05 2023 11:25:30 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 21000 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے لیکن مضبوط ہے۔ کھل کر سیلنگ نہی. ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott