Sugar | چینی
Dec 20 2024
Sep 20 2023 18:04:29 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 14375/400 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ میں 14300 تک کام ہوے ہیں۔ ستمبر کے سودوں کی 15050 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق حاضر میں گاہکی نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔ فل الحال ضرورت کے مطابق کام کریں۔ .
Sep 20 2023 14:08:25 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 14375/80 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ ستمبر کے سودوں کی 15000/25 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایف آئی اے نے سندھ کے ڈیلرز کو نوٹس جاری کئے ہیں اور بعض ڈیلروں کو 21 جبکہ بعضوں کو 23 ستمبر کو اپنے دفاتر میں بلایا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج ایف بی آر اور ملز مالکان کے درمیان ایک میٹنگ تھی جس میں ایف بی آر نے ملوں سے تمام ڈیلرز کا ڈاٹا مانگا ہے کہ کس ڈیلر کے اکاؤنٹ میں کتنی چینی پڑی ہوئی ہے۔ اس کے علاؤہ جن ڈیلرز نے آگے دوسرے لوگوں کو چینی فروخت کی ہوئی ہے ان کا ڈاٹا بھی اکھٹا کیا جا رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق اس وقت حالات سازگار نہیں ہیں۔ اسی لئے ہم روزانہ یہی کہتے ہیں ضرورت سے زیادہ خریداری نہ کریں۔ .
Sep 20 2023 12:32:45 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 14400 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ستمبر کے سودوں کی 15000/15050 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے برابر ہے .
Sep 20 2023 11:38:28 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو حاضر 14400 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ ہے۔ ستمبر کے ابھی کوئ کام نہیں ہوئے ہیں۔ تاہم گاہک فل حال خاموش ہی ہے۔ سرگودھا زون جوہر آباد بھلوال 15000 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سلانوالی پاپولر رمضان العریبیہ وغیرہ 14800 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سندھ میں بھی 14400 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ گاہک خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج جو چینی کے دو فیصلوں کی سماعت تھی اس پر ججز کو تبدیل کرنے کے حوالے سے فائل چیف جسٹس کو بھیج دی گئ ہے۔ فل حال شوگر ملز کا سٹے برقرار ہے۔ ابھی آگے کی صورت حال مزید واضح نہیں ہے۔ فل حال مارکیٹ میں گاہکی ابھی بھی خاموش ہی ہے۔ جب مکمل طور پر کام شروع ہونگے تب مارکیٹ کی صورت حال واضح ہوگی۔نوٹ : پاک کموڈیٹیز نیوز میڈیا نہیں ہے ایک کنسلٹنسی فرم ہے۔ مارکیٹ میں روزانہ کوئ افواہیں آ رہی ہوتی ہیں۔ کبھی بھی ایک خبر سے سودا خریدا یا بیچا نہیں جا سکتا۔ چینی ایک سیاسی آئٹم ہے اس لیے خبروں کی تصدیق کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہمارہ کام کاروبار سے منسلک ہے۔ خبروں کو کاروباری مفاد کے لیے کیسے استعمال کیا جائے یہ کنسلٹنسی کمپنی کا کام ہوتا ہے۔ .
Sep 19 2023 19:54:10 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے ریٹ رات کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوے ہیں اور 14400 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ستمبر کے سودے 14950 میں مل جاتے ہیں لیکن خریدار نہ ہونے کے برابر ہے۔ فل الحال مندے کا رجحان ہے۔ .
Sep 19 2023 17:01:27 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں مارکیٹ مزید نرم ہے۔ ڈھرکی 14300 جے ڈی 14425/50 آر وائ کے 14500 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ ستمبر 14975 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ گاہک خاموش ہے۔ .
Sep 19 2023 15:55:41 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئی ہے اور 14450/75 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ ستمبر کے سودوں کی 14975 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ فل الحال مارکیٹ میں مندے کا رجحان ہے .
Sep 19 2023 15:26:04 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے بھاؤ 14475/500 روپیہ کوئنٹل تک ہیں۔ خریدار خاموش ہے۔ ستمبر کے سودے 15000 تک مل جاتے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ ٹھنڈی ہے۔ حالات سازگار نہیں ہیں۔ بس ضرورت ہے مطابق کام کریں۔ مندے کا رجحان ہے .
Sep 19 2023 13:43:28 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز۔ یونائیٹڈ اور اتحاد کے ریٹ 75 روپیہ کوئنٹل کم ہوے ہیں اور 14500 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ستمبر کے سودوں میں 250 روپیہ کوئنٹل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 15000 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ ٹھنڈی ہے۔ .
Sep 19 2023 12:46:26 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی دوپہر کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید نرم ہے اور جے ڈی ڈبلیو حاضر 14575 جبکہ ستمبر 15225/30 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فل حال گاہک خاموش ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott