Yellow Peas | ییلو پیس
Dec 18 2024
Sep 27 2022 10:21:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 185 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ سرگودھا منڈی میں 7750 روپیہ من ملتان 7700 روپیہ من فیصل آباد 7600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج کراچی پورٹ پر 18 کنٹینر کی آمدن تھی۔ ڈالر انٹر بینک میں 3/4 روپیہ کمزور ہوا ہے اور 233/234 روپیہ جیسے حالات ہیں انٹر بینک میں۔ .
Sep 26 2022 15:05:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 7850 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی بھی حاضر لوڈنگ 188/89 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ دو چار دن بعد کی لوڈنگ 186 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی سست ہے کیونکہ ریٹیل میں گاہکی تھوڑی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں مال بھی نہیں ہیں۔ کسی کے پاس اگر حاضر میں مال ہے تو وہ مارکیٹ سے روپیہ دو روپیہ بڑھا کر بک جاتا ہے۔ تاہم جو سودے پورٹ پر دو چار دن بعد لگیں گے وہ کم ریٹ میں مل جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹرز سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا ایمپورٹرز نے زیادہ تر سودے ڈالرز میں ہی بیچ دیئے تھے جو ستمبر میں پورٹ پر لگنے تھے۔ 5 اکتوبر کو سودوں کی سیٹلمنٹ ہونی ہے۔ زیادہ تر ایمپورٹرز کے مال لیٹ ہو گئے ہیں وہ 5 اکتوبر کے بعد ہی پورٹ پر آئیں گے۔ .
Sep 26 2022 10:56:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 7950 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ کراچی 190/91 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل الحال جو مال پورٹ پر آ رہا ہے وہ ڈائریکٹ ٹرک اڈوں پر جاتا ہے اور پیک ہو کر پنجاب کیلئے لوڈ ہو جاتا ہے۔ حیدرآباد چونکہ سفر تھوڑا ہے اس لئے ڈائریکٹ کنٹینر ہی چلے جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15 اکتوبر کے بعد کی ڈیلیوری 172 کی بیچ ہے۔ اس لئے کام احتیاط سے کرنے کی ضرورت ہے۔ بکنگ 550 جبکہ نمبر ون 610 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ آج انٹر بنک میں ڈالر 2 روپیہ کم ہوا ہے اور 238 کا ہو گیا ہے۔ وقتی طور پر سپلائی کی کمی ہے کہیں گاہکی نکلی تو مارکیٹ تیز بھی ہو سکتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود خریداری ضرورت کے مطابق ہی کرنی چاہیے۔ .
Sep 24 2022 15:18:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے اوقات میں 7775 ہو گیا تھا تاہم شام کے اوقات میں دوبارہ مارکیٹ پلس ہوئی ہے اور سرگودھا منڈی میں 7850/75 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی بھی 3 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 188 تک کام ہوے ہیں۔ پہنچنے کی پیمنٹ پر 190 تک کام ہوے ہیں مارکیٹ تھوڑی بہتر دکھائی دے رہی ہے۔ کراچی میں سٹہ بازی کی وجہ سے اپ ڈاون زیادہ ہو رہا ہے۔ تاہم پورٹ پر جو مال ا رہے ہیں فورأ فروخت ہو رہے ہیں کیونکہ ڈیمانڈ زیادہ ہے۔ جب تک پورٹ پر کھل کر مال نہیں لگتے اپ ڈاون زیادہ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ ستمبر میں 24000 ٹن کا ایک جہاز بھی لوڈ ہونا تھا آسٹریلیا سے وہ جب نکلے اس کی تفصیل بھی اگلے ہفتے اپڈیٹ کریں گے۔ .
Sep 24 2022 10:48:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 7800/50 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کراچی 185.5 جیسے حالات ہیں حاضر لوڈنگ کے۔ کراچی میں جو مال بھی پورٹ پر لگ رہا ہے فورأ فروخت ہو جاتا ہے۔ حاضر میں مال نہیں ہیں۔ جبکہ پورٹ پر مال موجود ہیں۔ چونکہ بنک ڈالر تھوڑے تھوڑے فراہم کر رہے ہیں اس لیے مال بھی پورٹ سے تھوڑا تھوڑا ہی نکل رہا ہے اور فورأ فروخت ہو جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہ ریٹ کھوٹ کے ریٹ ہیں۔ ضرورت کے مطابق کام کرنا چاہیے کیونکہ آگے پورٹ پر آہستہ آہستہ آمد بڑھے گی اور مارکیٹ ٹوٹ سکتی ہے۔ اس لئے احتیاط لازم ہے۔ .
Sep 23 2022 13:56:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 185 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے آج پنجاب کی مارکیٹیں بند ہیں۔ کام کاج کچھ خاص نہیں ہے۔ کراچی پورٹ پر 54 کنٹیر کی آمدن تھی۔ بکنگ 595 ڈالر تک ہے جو کراچی پورٹ پر 154.61 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 239.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 22 2022 15:38:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 7775 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ کراچی حاضر لوڈنگ 185 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ فل الحال مارکیٹ سست ہے۔ کام ضرورت کے مطابق ہی کرنا چاہیے۔ کھل کر کام کرنے جیسے حالات نہیں ہیں۔ .
Sep 22 2022 10:30:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا. چنا کراچی مارکیٹ میں 185/186 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ دوسری جانب سرگودھا مارکیٹ کمزور ہے اور 7800 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ ملتان 7700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے نرم ہے۔ بکنگ نمبر 1 کوالٹی 595 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 240.70 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 21 2022 16:03:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں ایڈوانس پیمنٹ پر 185/86جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 189 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ تین روپیہ کلو نرم ہوئی ہے۔ کراچی پورٹ پر 25 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Sep 21 2022 11:41:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 8050 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کراچی حاضر لوڈنگ 189 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 192 تک کام ہوے ہیں۔ حاضر لوڈنگ میں مال شارٹ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گزشتہ تین چار دنوں میں کافی زیادہ آپ ڈاؤن ہوا ہے پہلے مارکیٹ 205 کو ٹچ کر گئی جبکہ بعد میں 184 ہوگئ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کچھہ کھلاڑیوں نے ستمبر کے سودے سر پہ بیچ دئے تھے ڈیمانڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے حاضر ڈیلیوری شارٹ ہو گئ تھی۔ جب لوگوں نے سر پر بیچنے والوں کو پیمنٹ کرا دی اور ڈیلیوری نہیں ملی تو مارکیٹ یک دم شورٹ اپ ہو گئ۔ جب سودے سیٹلمنٹ ہو گئے تب مارکیٹ نیچے آگئ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسیئشن کے صدر نے ایک وڈیو بیان جاری کیا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے اور ہم لوگ گورنمنٹ سے بات چیت کر رہے ہیں کہ دالوں کے ایمپورٹرز کو ڈالر جلدی فراہم کئے جائیں تو اس بیان کے بعد مارکیٹ یک دم نیچے آ گئ۔ جب مارکیٹ میں سٹہ بازی بڑے پیمانے پر ہو رہی ہو تو اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فل الحال مارکیٹ کی صورتحال غیر یقینی ہے۔ دوسری جانب بکنگ بھی دھڑا دھڑ ہو رہی ہے اس لئے احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ بکنگ نمبر ون کوالٹی 610 ہے جو کراچی آکر تقریباً 159.5 تک پڑتا ہے۔ نمبر ٹو کوالٹی 144 تک پڑتا ہے۔ اکثر اوقات یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ جب بکنگ میں وارہ بہت اچھا ہو تو تو لوگ ضرورت سے زیادہ مال بک کرا لیتے ہیں۔ اور پھر جب پورٹ پر دھرا دھڑ آمد ہو تو تو کوئی پرسان حال نہیں ہوتا مال پڑتے سے نیچے بکنا شروع ہو جاتے ہیں۔ بعض ایمپورٹرز کے پاس پیمنٹ دس کنٹینر کی ہوتی ہے اور بکنگ 50 کنٹینر کرا لیتے ہیں اور پھر جب پورٹ پر مال لگتے ہیں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے مال نیلام کرنا پڑتے ہیں۔ اب بھی ماہرین اس خدشے کا اظہار کرتے ہیں کہ بکنگ زیادہ ہو رہی ہے جب ایک ڈیڑھ ماہ کے بعد مال پورٹ پر لگا تار لگنا شروع ہو گئے تو مارکیٹ ٹوٹ سکتی ہے۔ اس لئے زیادہ تر ماہرین کی یہی رائے ہے کہ مال ضرورت کے مطابق ہی لیں جو صبح شام میں فارغ ہو جاے۔ .
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott