Sugar | چینی
Jan 09 2025
Sep 10 2022 16:05:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 21500/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ سیلنگ کم ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ آج کنری سے نوکوٹ تک مرچ کے علاقوں میں بارش کی وجہ سے سوکنے والی مرچ متاثر ہوئ ہے۔ کل بھی کنری منڈی بارش کی وجہ سے بند رہے گی۔ .
Sep 10 2022 13:23:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 9200/9300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں 9600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Sep 10 2022 12:49:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 36500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے سیلنگ کھل کر نہیں آتی۔ کوئٹہ سے راستہ بند ہے۔ اور ڈالر انٹر بینک میں تیز ہے۔ .
Sep 10 2022 12:35:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من تیز ہوا ہے اور ٹکڑا 13500 روپیہ من جبکہ گولی 18000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیِں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے راستہ بند ہے جس کی وجہ سے فیصل آباد منڈی میں مال نہیں آ رہے ہیں۔ اور ڈالر بھی انٹر بینک میں دوبارہ تیز ہوا ہے۔ .
Sep 10 2022 12:27:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 5000 بوری کی آمد تھی 22500 سے 23650 تک کام ہوے ہیں نمبر ون کوالٹی کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیادہ تر ہلکے مال اور گیلے مال آرہے ہیں نمبر ون کوالٹی کی بہت تھوڑی آمد ہے۔ آج بولی کے دوران کنری منڈی میں بارش شروع ہو گئی تھی۔ تمام مال بارش سے بھیگ گئے تھے۔ دوسری جانب فیصل آباد منڈی میں کولڈ اسٹوریج والے مال 21500/2200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ 4 ماہ پیمنٹ پر 25000 جبکہ پانچ ماہ کی پیمنٹ پر 26000 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ تھوڑا ٹھہراؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 10 ستمبر سے 20 ستمبر تک ہی آمد زور رہے گا۔ پھر آمد کم ہو جاے گی۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Sep 08 2022 16:13:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 3690 بوری کی آمد تھی 21000 سے 24450 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فیصل آباد منڈی میں کولڈ اسٹور والے مال 22000/500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ چار ماہ پیمنٹ پر 25000 جبکہ 5 ماہ پیمنٹ پر 26000 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک انویسٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ حاضر میں بالکل بیچ نہیں آ رہی ہے فیصل آباد منڈی میں اسٹاکسٹ پیسے ہاتھ میں لئے گھوم رہے ہیں لیکن بیچ نہ ہونے کے برابر ہے تاہم ادھار میں اکا دکا بیچ آ جاتی ہے۔ جن لوگوں کے پاس سستی مرچ ہے کوئی نہ کوئی بیچ جاتا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ انتہائی مہنگی ہے۔ دوسری جانب ڈالر بھی روزانہ کی بنیاد پر تیز ہو رہا ہے۔ .
Sep 08 2022 13:16:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 36000/36200 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہتر ہوئ ہے۔ کھل کر بیچ نہیں آتی۔ .
Sep 08 2022 13:15:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی ٹکڑا 13000 روپیہ من جبکہ گولی 17400/17600 روپیہ من جیسے حالات ہیِں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں نیچے گاہکی سست ہے۔ تاہم فل حال کوئٹہ سے لوڈنگ کے مسئلے ہیں۔ .
Sep 08 2022 11:18:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ مال 22000/23000 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ گرم ہی ہے۔ سیلنگ ہی نہیں آتی۔ جامپور کوالٹی مالوں کے 20000/21000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ شہزادی کوالٹی کے بھی 16000/17000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تاہم یہ خالی ریٹ ہی ہیں۔ بیچ نہیں آتی۔ سٹاکسٹ مضبوط بیٹھا ہے ۔ لونگی کوالٹی کے 27000/28000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دوسری جانب کنری منڈی میں 2500 بوری کی آرائول تھی اور 24500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں نئے ہائبرڈ مالوں کے۔ .
Sep 07 2022 16:23:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 21500/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں لیکن خالی ریٹ ہی آرہے ہیں بیچ نہیں ہے۔ 5 ماہ 10 دن کی پیمنٹ پر 26000 میں کام ہوا ہے۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے کسی وقت بھی تیزی کی طرف گھوم جاے گی۔ گاہک بھرپور ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott