Sugar | چینی
Dec 30 2024
Aug 31 2024 18:15:34 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18000/19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ کولڈ سٹور مالوں کی بیچ کم ہے۔ سٹاکسٹ مظبوط بیٹھے ہیں۔ .
Aug 31 2024 16:43:30 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی کوئٹہ منڈی میں 15300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی دھنیا 15000 جبکہ گولی دھنیا 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Aug 31 2024 15:30:26 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ مزید کمزور ہے اور 39500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں 41500/42000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ امپورٹرز نے مال زیادہ منگوا لیے ہیں اب بک نہیں رہے ہیں۔ لوکل میں مارکیٹ پڑتے سے نیچے ہے۔ .
Aug 31 2024 15:28:42 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 2000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 28000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 28500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ تو کمزور ہوئ ہے 1700 ڈالر ریٹ رہ گیا ہے لیکن لوکل بازار تیز ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا سے اکا دکا گھروں کے اچھے مال آئے ہیں باقی پرانے مال ہیں مارکیٹ میں وہ بک نہیںرہے ہیں۔ ہلکی کوالٹی ہے مال میں کالا پن ہے اور کڑواہٹ ہے مالوں میں جس وجہ سے گاہک خریدتا نہیں ہے۔ تاہم بکنگ ریٹ کافی گرا ہے امپورٹرز مال بک کروا رہے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ نرم ہی نظر آ رہی ہے۔ فل حال لوکل میں ریٹ تیز ہے احتیاط سے کام کرنا چاہیے۔ .
Aug 31 2024 12:58:40 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مزید مارکیٹ تیز ہے اور 18500/19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تین ماہ ٹائم پر 20000 جبکہ 4 ماہ ٹائم پر 21000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سندھ میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے نقصان تو ہوا ہے۔ ابھی آگے مزید بارشیں بھی ہیں۔ بارشیں جب رکیں گی پھر صحیح اندازہ ہو پائے گا کہ کتنا نقصان ہوا ہے۔ فل حال مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ کولڈ سٹور مالوں کی بیچ کھل کر نہیں ہے۔ .
Aug 29 2024 18:18:55 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18000/19000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ جامپور کوالٹی بھی اچھے مال کی بیچ رک گئ ہے 18000/18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ جامپور ہلکی کوالٹی مال 16000/16500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لودھراں کوالٹی بھی جو نیچے 11000 روپیہ من تک مارکیٹ رہ گئ تھی ابھی 13500/14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 29 2024 15:23:44 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی کوئٹہ منڈی میں 15500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ 150 روپیہ من بہتر ہوئ ہے۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی دھنیا 15000 جبکہ گولی دھنیا 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام ہے۔ بکنگ انٹرنیشنل مارکیٹ انڈین دھنیا مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ پہلے 910/915 ڈالر تک بھاؤ رہ گئے تھے ابھی 940/50 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 29 2024 15:15:29 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید کوئٹہ منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 40000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 42000/43000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ 3050 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کوئٹہ منڈی میں 42500 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل میں مال پڑتے سے نیچے بک رہے ہیں۔ امپورٹرز نے مال زیادہ بک کروا لیے ہیں جبکہ لوکل میں گاہکی سست ہے۔ فل حال بک نہیں رہے ہیں۔ .
Aug 29 2024 13:14:23 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 26500 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 27500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی نہیں ہے۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان بن گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا میں 200 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور 1730 ڈالر کا لیول بن گیا ہے جو کہ کراچی مارکیٹ میں 22000 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ دوسری جانب این سی ڈی ایکس نے ہلدی کے جاری کنٹریکٹس پر 2.5٪ ایڈشنل سرویلینس مارجن لگا دیا ہے۔ .
Aug 29 2024 13:08:33 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 18500/19000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال کوئ بیچ نہیں آ رہی ہے کولڈ سٹور مالوں کی۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے دو دن سے سندھ لائنوں پر لگاتار بارشیں ہو رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹریڈرز مال بیچ نہیں رہے ہیں رک گئے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott