Sugar | چینی
Dec 27 2024
Aug 17 2022 10:12:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 6150/6250 جیسے حالات بن گئے ہیں مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ تھل لائن پر کافی بارش ہوئی ہے جس سے مونگ کی فصل کو مزید نقصان ہوا ہے۔ آئندہ دنوں مزید بارشیں متوقع ہیں۔ فل الحال تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے .
Aug 16 2022 16:46:47 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 201 جبکہ کرمسن 208 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ مارکیٹ میں مندے کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 16 2022 16:34:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت شام کے اوقات میں 107 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ نیچے گاہکی بھی کمزور ہے، .
Aug 16 2022 15:49:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو دن کے اوقات میں 150 روپیہ من کمزور تھی اور 9450 روپیہ من جیسے حالات بن گئے تھے تاہم ابھی دوبارہ شام کے اوقات میں 50 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 9500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں لوگ گھبراہٹ کی وجہ سے نفع پکا کر رہے ہیں۔ بکنگ بھی کمزور ہو گئ تھی اور ڈالر بھی کمزور ہو گیا تھا۔ اس لیے یک دم مارکیٹ میں کافی تگڑی کریکشن آئ ہے۔ تاہم جہاں کہیں نیچے اچھی ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Aug 16 2022 15:26:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 50 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور 6000/6100 جیسے حالات بن گئے ہیں نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ سست ہے۔ حیدر آباد منڈی میں بھی 6000/6100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Aug 16 2022 12:11:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 107.5 کی بیچ ہے جبکہ گاہکی 107 تک بنتی ہے۔ بکنگ 450/55 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر مندہ ہونے کی وجہ سے گاہکی خاموش ہے۔ گزشتہ روز پاک کموڈیٹیز کی افغانستان کے ایک ایکسپوٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ گزشتہ تین چار ماہ سے WFP ورلڈ فوڈ پروگرام والے ہیلو پیس کی دال افغانستان میں خیرات کر رہے ہیں جسکی وجہ سے وہاں کی مارکیٹ کافی ڈاؤن ہے پاکستان کے مقابلے میں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ڈیمانڈ انتہائی کمزور ہے۔ ورنہ پاکستان سے بھی افغانستان ییلو پیس کی دال بہت جاتی ہے۔ .
Aug 16 2022 11:45:47 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 3/4 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 208 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جب نپر مسور 201 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہ ریٹ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر ہیں جبکہ ایڈوانس پیمنٹ پر 2/3 روپیہ نیچے بھی مل جاتے ہیں۔ گاہک نہیں بنتا مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے۔ بکنگ بھی کینیڈا سے 735 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 170 تک پڑتا ہے۔ بکنگ مندہ ہونے اور پڑتا نیچے ہونے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں دوکاندار حضرات صرف ضرورت کا مال خریدتے ہیں۔ جسکی وجہ سے گاہکی کی رفتار نہیں بن رہی ہے۔ فل الحال مندے کا رجحان نظر آرہا ہے۔ احتیاط سے کام کرنا ہی بہتر ہے .
Aug 16 2022 11:06:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 50 روپیہ من مزید کمزور ہوا ہے اور 9600 جیسے حالات بن گئے ہیں آج پورٹ پر 6 کنٹینر کی آمد تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹریڈرز نے کافی زیادہ مال خریدے ہوے تھے۔ یک دم ڈالر بھی مندہ ہوا ہے اور بکنگ کے ریٹ بھی ٹوٹے ہیں جسکی وجہ سے ریٹیل میں ڈیمانڈ بھی کم ہوئی ہے اور پیمنٹ کا بھی بحران ہو گیا ہے۔ بکنگ فل الحال 1065 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 9800 تک پڑتا ہے۔ اگر انٹر بنک میں ڈالر مزید ڈاؤن ہوتا ہے تو پڑتا مزید نیچے ا سکتا ہے۔ .
Aug 16 2022 11:04:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 6050/6150 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہت ٹھنڈی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برازیل سے بی گریڈ مونگ کا 720 ڈالر میں کام ہوا ہے پاکستان کیلئے جو کراچی آکر تقریباً 6600 تک پڑتا ہے۔ تقریباً 50/60 کنٹینر کے لگ بھگ بکنگ ہوئی ہے۔ تاہم برازیل میں کل رات ہی مارکیٹ بھی تیز ہو گئی تھی اور 750 ڈالر جیسے حالات بن گئے تھے۔ نمبر ون کوالٹی تقریباً 850 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ارجنٹائن اور برازیل میں لمبے چوڑی فصل نہیں ہوتی اسی لئے تھوڑے بہت کام ہوے ہیں تو برازیل کی مارکیٹ گرم ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال تقریباً 15 دن مزید لگیں گے اپنی لوکل فصل کو سنبھلنے میں۔ تاہم آگے تھل کی منڈیوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ فصل جب بوریوں میں بند ہو جانے گی پھر مارکیٹ چل پڑے گی۔ شائد 15 دن کی جگہ تین ہفتے بھی لگ جائیں 50% سے زیادہ فصل کھیتوں میں کھڑی ہے۔ .
Aug 15 2022 16:36:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 107.5 کا گاہک ہے جبکہ 108 کی بیچ ہے شام کے اوقات میں۔ مارکیٹ سست ہے۔ بکنگ رشین 450 ڈالر ہے جبکہ ترکی سے بکنگ 450 ڈالر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈالر کمزور ہونے کی وجہ سے گاہک مزید خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott