Sugar | چینی
Jan 13 2025
Aug 07 2023 12:55:38 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال کا 15200 کا گاہک ہے جبکہ بیچ 15300 کی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 15900 روپیہ من ریٹ ہے ایس کیو کوالٹی ہے۔ امپورٹرز کے جیسے ہی پورٹ سے مال کلئر ہوتے ہیں ساتھ ہی بیچ دیتے ہیں۔ 1200/1500 روپیہ من نفع ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 05 2023 17:44:23 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی پورٹ کے سودے ایڈوانس پیمنٹ پر 15100/200 روپیہ من تک ہوے ہیں جبکہ گودام کے مال 15500 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پائپ لائن بالکل خالی ہو گئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں چمن کوالٹی ماش ثابت بھی نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے جبکہ کوئٹہ مارکیٹ بھی خالی ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چمن بارڈر پر سننے میں آیا ہے کہ تین چار ٹرالے مال رہ گیا ہے جبکہ افغانستان سے آمد بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اگر افغانستان سے 50/10 ٹرالے ا بھی جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نیا ماش افغانستان میں 10/15 اکتوبر تک شروع ہو گا۔ کراچی میں بھی مال شارٹ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی دال کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا فیکٹریوں میں حاضر مال نہیں ہے جو سودا لیتے ہیں اس کی ڈیلیوری دس پندرہ دن بعد ملتی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں 1085 ڈالر تک کام ہوے ہیں کراچی پورٹ کیلئے تاہم جو کراچی آکر تقریباً 13625 تک پڑتا ہے تاہم مال پاکستان پہنچنے تک ایک ماہ سے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ لگ جائے گا۔ اس کے علاؤہ انڈیا میں موسمی حالات صحیح نہیں ہیں جس کی وجہ سے انٹر نیشنل مارکیٹ بھی گرم ہی نظر آ رہی۔ چونکہ فیصل آباد منڈی میں چمن کا مال ختم ہو گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اب کم از کم ڈھائی ماہ ایس کیو ہی فروخت ہو گا اور چمن کوالٹی کی جگہ بھی ایس کیو ہی فروخت ہو گا اس لئے ایس کیو کی کھپت ڈبل ہونے کے امکانات ہیں۔ بکنگ میں ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے ایمپورٹرز ڈر ڈر کر ایمپورٹ کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے شارٹیج ہی ختم نہیں ہو رہی ہے۔ .
Aug 05 2023 13:00:04 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال 15500 روپیہ من ریٹ ہے۔ حاضر میں مال انتہائ کم ہیں جس کی وجہ سے پڑتے سے کافی اوپر ِبک رہے ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ جو تھوڑے بہت مال ہیں پورٹ سے کلئیر ہونے میں کافی وقت لیتے ہیں 20 دن لگ جاتے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 16000 روپیہ من ریٹ ہے چمن اور ایس کیو کوالٹی دونوں کا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں ماش کی بیجائ 13.79 % تک کم ہوئ ہے پچھلے سال کی نسبت۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بہتر ہے 1085/90 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 13748 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 04 2023 14:48:38 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں پورٹ کے مال 14700 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ گودام کے مام 15400 روپیہ من ریٹ ہے۔ حاضر میں مال انتہائ شارٹ ہیں جبکہ پورٹ کے مال کلئیر ہونے میں 20 دن لگ جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ انتہائ گرم نظر آ رہی ہے۔ انڈیا میں ماش کی بیجائ ابھی تک 14.07 % تک کم ہوئ ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ انڈیا میں سب سے زیادہ ماش کی بیجائ مدھیا پردیش میں ہوتی ہے اس بار 13.12 لاکھ ہیکٹر مدھیا پردیش میں بیجائ ہوئ ہے اور باقی سارے علاقوں کی ماش کی بیجائ 12.71 لاکھ ہیکٹئر پر ہے۔ مدھیا پردیش میں بہت زیادہ بارشیں متوقع ہیں 204.4 ایم ایم سے بھی زیادہ ۔ سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ .
Aug 03 2023 16:44:51 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 15100 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی 16200 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں انتہائی غیر یقینی صورتحال ہے۔ کیونکہ ہندوستان میں صوبہ مدھیہ پردیش میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ہندوستان میں سب سے زیادہ ماش ثابت بھی مدھیہ پردیش میں ہی ہوتے ہیں۔ تاہم ابھی تک ہمارے پاس نقصانات کا تخمینہ نہیں آیا لیکن جس طرح وہاں بارشیں ہو رہی ہیں گڑ بڑ ضرور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ٹیم کے پاس جوں جوں اعداد و شمار آتے جائیں گے ہم اپنے صارفین کو ساتھ ساتھ اپڈیٹ کرتے جائیں گے۔ .
Aug 03 2023 12:25:00 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں گودام کے مال ہیں ہی نہیں پورٹ سے مال نہیں نکل رہے ہیں جبکہ ڈیمانڈ بہت اچھی ہے فیصل آباد منڈی میں 16200 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ کراچی پورٹ کے مالوں کا ہر کسی کا اپنا اپنا ہی ریٹ ہے۔ مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ .
Aug 02 2023 17:39:30 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 14700/800 روپیہ من ریٹ ہے گودام کے مال کا۔ ریٹ کافی زیادہ ہو گیا ہے گاہک بھی ضرورت کے مطابق ہی مال خریدتا ہے۔ دوسری جانب امپورٹرز نے بھی مال ُبک کروائے ہوئے ہیں۔ جو تھوڑا بہت مال پورٹ پر آتا ہے ساتھ ہی کھایا پیا جاتا ہے۔ .
Aug 02 2023 11:09:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14800 کا گاہک ہے گودام کے مال کا جبکہ پورٹ کے مال 14400/14500 روپیہ من ریٹ ہے۔ کچھ دن پہلے پورٹ اور گودام کے مال میں 75 روپیہ من کا فرق تھا اب 300 روپیہ من کا فرق ہے۔ پورٹ سے مال کلئر ہونے میں وقت لے رہے ہیں۔ جبکہ حاضر میں اچھی ڈیمانڈ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں اکا دکا پارٹیوں کے پاس مال ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 15600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں ماش ثابت ایس کیو کے۔ دوسری جانب انڈیا میں ماہراشٹرا میں ماش ثابت کی بیجائ 42.86 % تک کم ہوئ ہے۔ پورے انڈیا میں ماش ثابت کی بیجائ 14.08 % تک کم ہوئ ہے۔ انڈیا نے ماش ثابت کی امپورٹ پر ڈیوٹی فری پالیسی لاگو کر دی ہے 31 مارچ 2024 تک۔ .
Aug 01 2023 17:03:56 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 200/300 روپیہ من مارکیٹ گرم ہوئ ہے اور 14800/900 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ فیصل آباد منڈی میں کام گرم ہے اور 15600 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ آج پیٹرول کی قیمت بھی 20 روپیہ بڑھی ہے اور انٹر بینک میں ڈالر مزید تیز تھا 289/290 روپیہ تک تھا امپورٹ میں۔ فل حال کراچی مارکیٹ میں سپلائ کم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔ .
Aug 01 2023 12:20:45 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مزید مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 14600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 15200 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 15000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال سپلائ کم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہے 288 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ آج پیٹرول کی قیمت بھی 20 روپے بڑھی ہے۔ کراچی مارکیٹ سے کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott