Turmeric Important Report | ہلدی ثابت
Dec 24 2024
Aug 15 2022 12:51:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیڑیز اسلام آباد۔ زیرہ ثابت فیصل آباد منڈی میں 2000/3000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہو گئ ہے اور 33000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب ڈالر بھی انٹر بینک میں کمزور ہوا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئ ہے۔ بکنگ انڈین زیرے کی 3210 ڈالر تک ہے جو کراچی پورٹ پر 32674 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ فل حال نیچے گاہک بھی خاموش ہے۔ .
Aug 15 2022 12:44:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں 100/200 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور ٹکڑا 11800 سے 12200 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 15800 سے16200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی نہیں ہے۔ ڈالر بھی کمزور ہوا ہے 214.75 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے. .
Aug 15 2022 12:38:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مزید نرم ہوئ ہے اور 9500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ چھانگا مانگا 9300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ نیچے گاہک خاموش ہے. .
Aug 15 2022 12:18:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہک نہیں۔ دوسری جانب سندھ میں لائنوں پر مرچ ثابت کے علاقوں میں کافی بارش ہوئ ہے اور آگے مزید بارشوں کے امکانات ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Aug 13 2022 16:10:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 15000/500 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے سیلنگ بھی اتنی زیادہ نہیں ہے جب کہ ریٹیل میں گاہکی بھی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سندھ میں کافی بارشیں ہوئیں ہیں جس سے فصل کو نقصان ہوا ہے۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ دو تین دن بعد ہی نقصان کا اندازہ ہو گا کہ کتنا نقصان ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 16 اگست سے 22 اگست تک سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ جبکہ 17/18 اگست کو شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ روز ایک ایکسپوٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت سعودی عربیہ اومان یو اے ای اور عراق کی ڈیمانڈ ہے۔ یو اے ای پاکستان کی نئی مرچ کا 3000 ڈالر کا خریدار ہے ستمبر اکتوبر شپمنٹ لیکن پاکستان سے سیلنگ نہیں ہے اس کے علاؤہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر بیچ ہو تو 3500 ڈالر میں بھی کام نکل سکتا ہے لیکن بیچ نہیں ہے۔ لونگی کوالٹی مرچ عراق کیلئے شائد 4000 ڈالر میں کام نکل آئے لیکن مال نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پنجاب کی فصل بارشوں نے تباہ کر دی ہے جبکہ سندھ میں کاشت صرف 25% ہے اور وہ بھی بارشوں کی زد میں ہے۔ .
Aug 13 2022 12:31:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی ٹکڑا 12000/12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 16000 سے 16500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں بیچ ہے گاہک نہیں ہے۔ مارکیٹ سست نظرر آ رہی ہے۔ ڈالر میں بھی کافی کریکشن آئ ہے۔ .
Aug 13 2022 12:27:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 36000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں گاہک خاموش ہے۔ فل حال مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب بکنگ میں بھی کریکشن ہوئ ہے اور 3215 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ لوکل میں مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 13 2022 12:21:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9600/9700 روپیہ من جیسے حالات ہی جبکہ چھانگا مانگا 9300/9400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہک نہیں ہے مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 13 2022 10:40:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تاہم سٹاسکٹ اچھے مال کے گاہک ہیں پر بیچ نہیں آتی۔ دوسری جانب سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقوں میں َکل کافی بارش ہوئ ہے۔ آگے مزید بارشوں کے امکانات ہیں۔ لوگوں کےجزبات گرم ہیں۔ .
Aug 11 2022 16:21:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 15000/500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقوں میں کافی بارش ہوئی ہے۔ کہیں کہیں نقصان کی اطلاعات ہیں۔ کل سے 20 اگست تک مزید بارشیں متوقع ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں اچھی کوالٹی کی بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ آج بھی اسٹاکسٹ خریدار تھے لیکن اچھے مال سامنے نہیں ا رہے ہیں۔ تاہم ہلکے مال کی اکا دکا بیچ آ جاتی ہے۔ سندھ میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے ماہرین کا خیال ہے کہ اب جوں جوں بارش ہو گی نقصان دہ ثابت ہو گی۔ .
Dec 24 2024
Dec 24 2024
Dec 24 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott