Sesame | تل
Dec 23 2024
Aug 01 2023 17:25:32 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18500 روپیہ من جبکہ باریک تل 17500 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کوریا کو پاکستان کے ایکسپورٹرز نے 3600 ٹن تل سپلائی کئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ ٹینڈر تقریباً 2100/2200 ڈالر تک ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق عموماً ایکسپورٹر حضرات ٹینڈر دینے سے پہلے 70/80 % مال کوور کرتے ہیں پھر ٹینڈر میں حصہ لیتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال دوسرے ایکسپورٹرز کو انٹر نیشنل مارکیٹ میں وارہ نہیں ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے کیونکہ جب آمد میں اضافہ ہو گا تو مارکیٹ نیچے آ سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج انڈیا میں بھی 5/7 روپیہ کلو انڈین کرنسی میں تل کے بھاؤ کمزور ہوے ہیں۔ .
Aug 01 2023 13:14:37 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 18500 روپیہ من ریٹ ہے ہائبرڈ مال کا۔ باریک تل 17500 روپیہ من ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کوریا کا ٹینڈر ہوا ہے جس میں پاکستان کے ایکسپورٹرز نے اچھی خاصی مقدار میں مال بیچا ہے 3600 ٹن مال بیچا ہے 2200/2300 ڈالر فی ٹن تک۔ عموماً پاکستان 300/400 ٹن بیچتا تھا اس بار زیادہ مقدار میں بیچا ہے۔ .
Aug 31 2022 17:17:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد شام کے اوقات میں 200 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 11300 جیسے حالات بن گئے ہیں باریک تل 10800 جیسے حالات ہیں۔ کام کاج سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی اور کوئٹہ کی طرف سے پیمنٹ کی تنگی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ایکسپوٹرز کی طرف سے پیمنٹ کافی سلو آرہی ہے دوسری جانب انٹر بنک میں ڈالر بھی 217.50 پیسے کا ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر ایمپورٹ میں 218.50 جبکہ ایکسپورٹ میں 217.50 پیسے کا ہے۔ ہمیشہ ایک آدھ روپیہ کا فرق ہوتا ہے۔ بنک ایکسپوٹرز سے جس ریٹ میں ڈالر لیتے ہیں اس میں ایک روپیہ اہنا پرافٹ رکھ کہ ایمپورٹرز و ڈالر فراہم کرتے ہیں۔ اسی لئے ایمپورٹ اور ایکسپورٹ کے ریٹ میں ہمیشہ فرق ہوتا ہے۔ .
Aug 31 2022 12:47:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 11500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تاہم کھل کر سیلنگ نہیں آتی اچھے مالوں کی۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 30 2022 17:23:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 11500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ باریک تل کے 11000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ فل حال پیمنٹ کا بحران ہے۔ کراچی گاہک بھی ہے۔ .
Aug 30 2022 13:21:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 11500 باریک تل 11000 جیسے حالات ہیں۔ بارشی مال کوالٹی کے حساب سے 10000/11000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے لیکن جو مال آتے ہیں سب فروخت ہو جاتے ہیں مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں .
Aug 29 2022 16:52:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 11500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ تاہم سیلنگ کھل کر نہیں آتی گاہک بن جاتا ہے۔ .
Aug 29 2022 12:18:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد تل ہائبرڈ فیصل آباد مارکیٹ 100 روپیہ من مزید بہتر ہوئ ہے اور 11500 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں اور باریک تل کے 11000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔آج فیصل آباد منڈی میں بارش کی وجہ سے کام کاج نہیں ہے۔ .
Aug 27 2022 16:44:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 11400 تک کام ہوے ہیں مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی کے ایکسپوٹرز بھی خریدار ہیں جبکہ اسٹاکسٹ بھی بھرپور خریداری کر رہا ہے۔ اس لئے مارکیٹ گرم ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ .
Aug 27 2022 10:21:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 11100/200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ اچھی کوالٹی کا بھرپور گاہک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 8/10 دن کے بعد کوریا کا ٹینڈر بھی آ رہا ہے۔ چونکہ انڈیا میں ریٹ کافی زیادہ ہے وہاں 124 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جو کہ پاکستانی کرنسی میں 13790 روپیہ من بنتا ہے۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ شائد ٹینڈر پاکستان سے منظور ہو جائے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پاکستان میں لوکل اسٹاکسٹ بھی خریدار بننا شروع ہو گئے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott