Sugar | چینی
Jan 11 2025
Aug 31 2024 18:36:53 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں اچھے مال کے 11200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہی۔ جبکہ کراچی 11400/500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ گاہک بن جاتا ہے۔ آج ہفتہ ہے انٹرنیشنل ریٹ نہیں آیا لیکن ایکسپورٹڑز لوکل میں گاہک ہیں۔ .
Aug 31 2024 15:00:26 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 9500 سے 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں اچھے مالوں کے گاہک ہیں۔ زمینداروں نے بیچ تھوڑی کم کی ہے ریٹ کافی ٹوٹ گئے ہیں۔ ان ریٹوں میں ایکسپورٹرز گاہک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق سال 2023/2024 میں پاکستان نے سب سے زیادہ تل ایکسپورٹ چائنہ کو ہی کیے ہیں۔ 76٪ چائنہ، 7٪ ایران، 5٪ یورپین ممالک، 4٪ مڈل ایسٹ، جبکہ 3٪ میں باقیہ ممالک ہیں۔ اس بار پاکستان کی ریکارڈ فصل ہے۔ 4 لاکھ ٹن کے قریب کراپ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چائنہ میں اس سال لوکل بیجای 280000 ہیکٹئر پر ہوئ ہے جو کہ پچھلے سال کی نسبت 27٪ زیادہ ہے۔ پچھلے سال 2023 میں 220600 ہیکٹیر پر بیجای تھی۔ پچھلے سال کراپ 453400 میٹرک ٹن تھی جبکہ اس سال بھی 450000 لاکھ ٹن کی کراپ متوقع ہے۔ کراپ کے شروع میں ہیٹ ویو کی وجہ سے ییلڈ متاثر ہے۔ چائنہ کی 80٪ فصل چار صوبوں پر مشتمل ہے جس میں ہینن ، ہوبائ، جیانجگزی اور اہنوئ شامل ہیں۔ ہینن صوبے کی سالانہ پیداوار 190000 ٹن تک ہے جبکہ ہوبائ صوبے کی سالانہ تل کی پیداوار 130000 ٹن تک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اس سال جنوری سے مئ تک چائنہ نے 554700 ٹن تل امپورٹ کیا ہے۔ جو کہ پچھلے سال کی نسبت 37٪ زیادہ ہے اس دورانیے میں۔ جس میں سب سے زیادہ افریکن ممالک شامل ہیں۔ سب سے زیادہ نگر 43.96٪ ،ٹوگو 15.82٪، ایتھوپیا 12.28٪، سوڈان 12.08٪ کی تل کی ایکسپورٹ ہے۔ 2024 جنوری سے مئ تک چائنہ کی تل کی ایکسپورٹ 10700 ٹن رہی ہے جس میں ساؤتھ کوریا جاپان اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ اس وقت چائنہ کے ہونگڈاو پورٹ پر 193000 تل موجود ہے جبکہ پچھلے سال اسی دورانیے میں 150000 ٹن تل تھا۔ ریگولر روٹین کے لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو 50000 ٹن چائنہ تل مزید امپورٹ کرتا 2024 کے دوسرے حصے میں لیکن چونکہ ریٹوں میں بہت فرق بن گیا ہے۔ اس لیے ماہرین کا خیال ہے۔ چائنہ زیادہ سے زیادہ تل خریدے گا۔ چائنہ کو امپورٹ میں بہت فائدہ ہے اور چائنہ کے لوکل سٹاکسٹ بھی امپورٹ میں جانا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق چائنہ تل کے ڈومیسٹک ریٹوں میں بھی کافی گراوٹ دیکھنے میں آئ ہے۔ سال 2024 کے پہلے حصے میں چائنہ تل کے لوکل ریٹ 15000/16000 یوآن پر ٹن تک تھے جو کہ 13000 یوان تک ہیں۔ یہ ریٹ ڈالر میں 1832 ڈالر ریٹ بنتا ہے۔ چائنہ لوکل مارکیٹ کے سپورٹنگ ریٹ 10000 یوان تک ہیں وہ بھی 1400 ڈالر ریٹ بنتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پاکستان کی کراپ کی کوالٹی خراب ہو گئ ہے لیکن پھر بھی پوری دنیا کو اس وقت پاکستان سے بہت اچھا وارہ ہے۔ باریک تل کی بھی ایکسپورٹ میں بہت اچھی گاہکی ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 29 2024 18:13:50 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 10000/11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہیں۔ فل حال مال اچھے نہیں آ رہے ہیں۔ مکس مال ہیں۔ تل کا ریٹ بھی کافی مناسب ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تل کا ریٹ پچھلے دس ماہ سے بتدریج تھوڑا تھوڑا کر کے کم ہی ہوا ہے۔ 20000/21000 والی مارکیٹ دس ہزار پر آ گئ ہے۔ اچھے مالوں کا فل گاہک ہے پر اچھے مال فل حال سامنے نہیں ہیں۔ .
Aug 29 2024 14:18:45 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 11000 سے 11500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اچھے سفید مال مارکیٹ میں نہیں آ رہے ہیں۔ مکس مال ہیں۔ ریگولر کوالٹی مال 10000/10500 جبکہ ہلکی کوالٹی مال 9000/9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایکسپورٹ میں بھی مکس کوالٹی کر کے ٹریڈرز مال بیچ رہے ہیں۔ اس وقت پوری دنیا میں سب سے کم ریٹ پاکستان میں ہی ہے۔ صرف کوالٹی ہلکی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 10000 کے لیول پر ایکسپورٹرز بھی گاہک ہیں۔ سٹاکسٹ بھی گاہک ہیں اور پلانٹ والے بھی گاہک ہیں۔ اس میں 20 کلو تک آئل نکلتا ہے۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 27 2024 17:42:37 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں اچھے مال نہیں آ رہے ہیں۔ ہلکی کوالٹی مال 10000 جبکہ ریگولر کوالٹی مال 11000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ اچھے سفید مال نہیں ہیں مارکیٹ میں۔ .
Aug 27 2024 14:37:37 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں اچھے مال کے 11500/600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں بھی اچھے مالوں کے یہی ریٹ ہیں۔ اچھے مالوں کا گاہک بن جاتا ہے جبکہ ہلکی کوالٹی مالوں کا گاہک نہیں ہے۔ .
Aug 26 2024 13:46:03 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں اچھے مالوں کے 11200/300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں بھی 11000/11200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کوالٹی اچھی نا ہونے کی وجہ سے گاہک نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ایکسپورٹرز اچھے مال کی ڈیمانڈ کرتے ہیں لیکن اچھے مال آ ہی نہیں رہے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ اچھے مالوں میں بھی 5% 10% بارشی مال مکس ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی 50 ڈالر کمزور ہوی ہے اور 1250 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ آگے سندھ اور پنجاب لائنوں پر مزید بارشوں کے امکانات ہیں جس سے فصل مزید لیٹ ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Aug 22 2024 18:14:03 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12300/500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی بھی 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق اچھے مال نہیں ا رہے ہیں۔ کسی میں 10٪ بارشی مال کسی میں 20 ٪ کسی میں 30٪ بارشی مال مکس ہیں۔ کوالٹی کے حساب سے ریٹ ہے۔ اچھے مالوں کا ایک ٹرک بھی مشکل سے بنتا ہے وہ بیوپاری خود ہی رکھ لیتے ہیں۔ .
Aug 22 2024 15:45:27 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں بھی 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لائنوں پر آمدن بڑھ رہی ہے۔ اچھے مال بھی ا رہے ہیں۔ .
Aug 22 2024 14:32:29 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں اچھے ہائبرڈ مال کے 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ باریک مال کے 12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ کراچی مارکیٹ بھی 12700/800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ڈیمانڈ سست ہے۔ اکا دکا ایکسپورٹرز گاہک ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott