Sugar | چینی
Jan 11 2025
Aug 05 2024 14:17:10 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 259/260 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ آج انڈیا بھی مارکیٹ بہتر ہے۔ انڈیا دہلی منڈی 7347 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Aug 05 2024 12:58:57 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 258/259 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں بھی 50 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 11100 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال لوکل میں بیچ کھل کر نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 05 2024 12:22:02 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 258 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ 5 ستمبر کے سودوں کے 263 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 11000/11050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق جون میں آسٹریلیا نے 39718 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے جس میں سب سے زیادہ خریداری انڈیا نے 25632 ٹن کی ہے۔ پاکستان کے لیے 57 کنٹینر لوڈ ہوئے ہیں جو اگست میں لگے گے جبکہ دوبئ کے لیے 128 کنٹینر لوڈ ہوئے ہیں۔ جون میں لوکل پاکستان میں ریٹ ہی کم تھا۔ 25 جون تک ریٹ 237 تک تھا۔ جس کی وجہ سے امپورٹرز بکنگ میں ہی نہیں گئے لوکل میں ہی خریداری کو ترجیح دی۔ تاہم جولائ میں ریٹ تیز ہو گئے تھے اور امپورٹرز نے جولائ میں کافی مال بک کروائے ہیں۔ ستمبر میں زیادہ مال آنے کے امکانات ہیں۔ فل حال اگست کے مہینے میں چونکہ مال کم ہیں پائپ لائن میں اس لیے اگست میں کالے چنے کی مارکیٹ میں لوکل پاکستان میں بہتری کے ہی امکانات ہیں۔ مزید لانگ ٹرم کے لیے کالے چنے کی مندہ تیزی انڈیا کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں خریداری اور آسٹریلیا کی فصل پر منحصر ہے۔ آسٹریلیا میں اچھی کراپ کی توقع ہے۔ بارشیں بھی اچھی ہو رہی ہیں جو کہ ییلڈ کے لیے بہت اچھا ہے۔ پہلے بیجائ کے وقت 1.2 ملین ٹن کی کراپ کا کہ رہے تھے لیکن ابھی 1.52 ملین ٹن کراپ توقع کی جا رہی ہے۔ لیکن جو حالات ہیں امید ہے اس سے بھی فگرز تجاوز کر جائیں گے۔ اس لیے فل حال اگست میں ہی بہتری ہے آگے لانگ ٹرم کے لیے سارے عناصر کو ساتھ ساتھ دیکھ کر ہی کام کرنا چاہیے۔ .
Aug 03 2024 18:05:10 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی 240/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ گولڈن مال 250/252 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سندھ کے سٹھڑی چنے 8200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی چنے فیصل آباد منڈی میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کراچی مارکیٹ میں 315/320 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 385 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 438/440 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Aug 03 2024 17:32:41 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں تیز ہے اور 256 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ کیش پیمنٹ پر 258 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں بھی کام گرم ہے۔ 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 10900/10925 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 03 2024 15:15:10 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر کوالٹی 240/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ گولڈن مال 250/252 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ رشیا سے 750/60 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ سندھ کے سٹھڑی چنے 8200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی چنے فیصل آباد منڈی میں 12500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم کراچی مارکیٹ میں 315/320 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 860/70 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم بکنگ 925/35 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 287 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 385 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ اکا دکا مال پرانے پڑے ہیں مارکیٹ میں۔ نئے مالوں کا وارہ پڑتا نہیں ہے۔ موٹے چنوں میں زیادہ تر کام ایرانی چنوں کا ہی ہو رہا ہے۔ باقی دوسری کوالٹیاں برائے نام ہی فروخت ہو رہی ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 2/4 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور 438 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Aug 03 2024 14:01:28 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ تیز ہوئ ہے۔ کراچی مارکیٹ سی ایچ کے ایم کوالٹی ایڈوانس پیمنٹ پر 255 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 75/100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 10725/50 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 03 2024 12:59:41 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سی ایچ کے ایم کوالٹی 253/254 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ 5 ستمبر کے سودوں کے 258/259 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ جب تک مال کھل کر پورٹ پر نہیں آتے ہیں لوکل مارکیٹ میں مندہ نہیں ہے۔ سرگودھا منڈی میں 10625/50 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 31 2023 16:15:49 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے بھاؤ کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو مزید گرم ہو گئے ہیں اور سی ایچ کے ایم کوالٹی 172/172.5 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال لوگوں کے جزبات گرم ہیں۔ مارکیٹ میں مزید تیزی کے امکانات ہیں۔ انڈیا میں شارٹیج کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ انڈیا میں اگست کے مہینے میں 36% راجستان 79% جبکہ گجرات 90% بارشیں کم ہوئ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا تنزانیہ سے 740 ڈالر فی ٹن میں خریداری کر گیا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 31 2023 13:30:53 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی کے بھاؤ 270/280 روپیہ کلو جبکہ سارٹیکس مال کے بھاؤ 290 روپیہ کلو جیسے ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 306/307 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 285/295 سارٹیکس 300 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 7/8 ایم ایم اچھے مال 300/305 روپیہ کلو جیسے بھاؤ ہیں۔ ترکی 7 ایم ایم کے 325 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 8/9 355/360 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 9 ایم ایم کراچی مارکیٹ 395/400 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 435/440 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 500 روپیہ کلو ریٹ ہے۔فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے. .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott