Sugar | چینی
Jan 11 2025
Aug 07 2023 16:30:34 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 13350 جبکہ اتحاد شوگر ملز کے بھاؤ 13330/35 روپیہ کوئنٹل تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست کے سودوں کی 14000 روپیہ کوئنٹل جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ وقتی طور پر مارکیٹ سست ہے لیکن مجموعی طور پر زبردست تیزی کے امکانات ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز سے 20/25 نومبر کے سودے 16200/300 تک ہو گئے ہیں۔ ملیں بہت ٹائیٹ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کی ملیں ریڈی میں سیلنگ نہیں دیتی۔ تاہم فاروڈ میں اگر کوئی بڑھا کر ریٹ لگاتا ہے تو اسے مال ملتا ہے ورنہ نہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جے ڈی ڈبلیو۔ اتحاد اور یونائیٹڈ شوگر ملز سے لوڈنگ بھی بھرپور ہے۔ گنے کی سرکاری قیمت 425 روپیہ من مقرر ہوئی ہے۔ دوسری جانب چینی کی قیمتیں فکس کرنے کے متعلق آج عدالت میں کیا کچھ ہوا۔ ان سب چیزوں پر ایک وڈیو یو ٹیوب چینل پر کچھ دیر بعد نشر ہو گی دیکھنا نہ بھولئے گا۔ .
Aug 07 2023 11:38:59 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ تیز ہوئ ہے آج پیمنٹ پر 13300 جبکہ کل پیمنٹ پر 13350 روپیہ ریٹ ہے جے ڈی ڈبلیو کا۔ اگست کے سودوں کے 14055 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Aug 07 2023 11:32:34 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 14200 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سلانوالی پاپولر 13800 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ المعیز 2 13750 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 13600 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جھنگ سائڈ سفینہ شوگر ملز 13700 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈیڈبلیو حاضر آج پیمنٹ پر 13250 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے جبکہ اگست کے سودوں کا 14025 روپیہ کوئنٹل تک کل رات کو کام ہوا ہے۔ حمزہ اعر آر وائ کے 13450 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی ڈھرکی 13600 گھوٹکی 13650 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ زیریں سندھ میں النور شاہمراد 13850 جبکہ مہران فاران آبادگار 13900 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سپتمبر کے سودوں کا 600 ڈیپازٹ پر 15000 روپیہ کوئنٹل کا گاہک ہے۔ مال خریدنا چاہیے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 05 2023 17:30:11 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ شام کے اوقات میں 13300 روپیہ کوئنٹل تک موصول ہوے ہیں۔ جبکہ اگست کے سودوں کی 14000 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ گزشتہ روز ہم نے لکھا تھا کہ یکم دو اگست تک ملوں میں 26 لاکھ ٹن چینی پڑی ہوئی ہے۔ حقیقت میں 24 ٹن چینی تھی۔ ہماری ٹیم سے لکھنے میں غلطی ہو گئی تھی۔ جس کے لئے ہم انتہائی معذرت خواہ ہیں۔ دوبارہ نوٹ کر لیں یکم دو کو ملوں کے پاس 24 لاکھ ٹن چینی پڑی ہوئی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال مارکیٹ ٹھنڈی ہے لیکن یہاں تھوڑی تھوڑی خریداری جاری رکھنی چاہیے مارکیٹ کسی وقت بھی تیزی کی جانب گھوم سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز سے اکتوبر کے سودے 15200 سے لیکر 15800 تک ہوے ہیں۔ جب مل کا سودا حاضر مارکیٹ سے 2500 روپیہ کوئنٹل بڑھا کر بکتا ہے تو ملیں ریڈی میں سیل نہیں دیتی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں ایک تگڑی تیزی متوقع ہے۔ .
Aug 05 2023 14:37:49 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں حاضر میں 13300 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اگست کے سودوں کا 14000 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سپتمبر کے سودوں کا 14800 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ 500 بیانے کے ساتھ 14950 روپیہ کوئنٹل کا گاہک ہے سپتمبر کے سودوں کا۔ .
Aug 05 2023 11:38:45 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 14200 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سلاںوالی پاپولر 13800 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ المعیز 2 13700 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جھنگ سائڈ سفینہ اور کشمیر 13700 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 13650 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر 13350 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اگست کے سودوں کا 13950 روپیہ کوئنٹل بھاؤ ہے۔ ڈھرکی 13750 اے کے ٹی 13750 گھوٹکی 13800 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ زیریں سندھ میں 13950 سے 14000 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ تاہم جیسے جیسے نرم ہو مزید ساتھ ساتھ خریداری کرنی چاہیے۔ .
Aug 04 2023 16:34:49 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور جے ڈی ڈبلیو حاضر 13400 روپیہ کوئنٹل جبکہ اگست کے سودوں کے 14000 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ آج ریٹیل میں کام نہیں ہے۔ .
Aug 04 2023 13:23:23 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 14200 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سلانوالی پاپولر 13900 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ المعیز 2 13850 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جھنگ سائڈ سفینہ شوگر ملز 13850 روپیہ کوئنٹل کشمیر 13750 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر 13500 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے جبکہ اگست 14100 روپیہ کوئنٹل بھاؤ ہے۔ ڈھرکی اے کے ٹی 13800 گھوٹکی 13825 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ زیریں سندھ 14000 کا لیول ہے النور شاہمراد مہران فاران آباد گار وغیرہ کا۔ مجموعی طور پر تیزی کا ہی رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 03 2023 22:13:08 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل بڑھ گئی ہے اور 13550 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ اتحاد شوگر ملز کے ریٹ 13500 موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست کے سودوں کی 14125 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج جے ڈی ڈبلیو، یونائیٹڈ اور اتحاد شوگر ملز سے تقریباً 500 گاڑی کی لفٹنگ ہوئی ہے۔ اتحاد سے 300 ٹرک جبکہ جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ دونوں ملوں سے 200 گاڑی لوڈ ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس وقت اتحاد شوگر ملز میں یکم اگست تک تقریباً 925000 بوری پڑی ہوئی ہے جو تقریبا 7708 ٹرک بنتی ہے۔ اگر 200 ٹرک بھی اتحاد شوگر ملز سے روزانہ لوڈ ہوں تو تقریباً 38/39 دن میں مل سے ٹوٹل مال فارغ ہو جاے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق سورج اور سویرہ شوگر ملز سے بھی بھرپور لوڈنگ ہو رہی۔ ماہرین کا خیال ہے اگست میں سورج اور سویرہ کی فارغ ہو جائیں گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جولائی کے مہینے میں تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار ٹن کی لفٹنگ ہوئی ہے۔ جبکہ 2 اگست تک ملوں میں 26 لاکھ ٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہے۔ اگر ماہانہ 6 لاکھ 50 ہزار ٹن مال لفٹ ہو تب 30 نومبر تک کا مال بنتا ہے۔ اور اگر 7 لاکھ 50 ہزار ٹن کی رفتار سے لفٹنگ ہو تب نومبر کے مہینے ہی شارٹ فال بن سکتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی دو تین پرانے ڈیلروں سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جس رفتار سے لوڈنگ ہو رہی ہے کہیں بے تکی تیزی ہی نہ بن جائے۔ اگست کے سودوں کی 14125 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ خریدار بن جاتا ہے۔ مارکیٹ کسی وقت بھی مزید تیزی کی جانب گھوم سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ستمبر میں سکولوں کی چھٹیاں وغیرہ ختم ہو جاتی ہیں تو لوکل فیکٹریاں جو ٹافیاں بناتی وہ بھی چل پڑتی ہیں۔ جبکہ بسکٹ بنانے والی فیکٹریاں بھی چل پڑتی ہے۔ اس کے علاؤہ محرم کا مہینہ ختم ہوتے ہی شادی بیاہ شروع ہو جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ربیع الاول شریف کا مہینہ بھی ستمبر میں ہی شروع ہو گا۔ ربیع الاول شریف میں محرم سے بھی زیادہ لاگت ہوتی ہے چینی کی لحاظ چینی کی مارکیٹ کسی وقت بھی مزید تیزی کی جانب گھوم سکتی ہے۔ .
Aug 03 2023 17:23:15 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 13500 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ اتحاد 13450 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست کے سودے 14075/14100 تک ہوے ہیں۔ وقتی طور پر مارکیٹ میں ٹھہراؤ آیا ہے لیکن مجموعی طور پر زبردست قسم کی تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کین کمشنر نے جو 12 شوگر ملوں کو لوڈنگ کیلئے نوٹس جاری کئے البتہ بعد میں 10/15 دن کا ٹائم بھی دے دیا۔ یہ مال پائپ لائن کا حصہ ہوتے ہیں۔ جب پائپ لائن کمزور ہو جاے تو اس کے اثرات بڑے خطرناک ہوتے ہیں۔ جب پائپ لائن کے مال فارغ ہونگے تو لوگ ملوں کی طرف رجوع کریں گے تو ملیں پہلے ہی اتنی زیادہ مضبوط ہیں جو ہم اور آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بارڈر بھی بند ہیں اسکی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں خطر ناک حد تک قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب ملوں سے لوڈنگ بھی بھرپور ہو رہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott