Sugar | چینی
Jan 11 2025
Aug 28 2023 10:55:02 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7550/7650 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ 100 روپیہ من نرم ہوئ ہے۔ حیدر آباد منڈی میں 7600/7700 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں پیمنٹ کا بحران ہے۔ تاہم دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ گرم ہے۔ انڈیا 350 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 8650 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے انڈین کرنسی میں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 26 2023 15:38:26 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 240 روپیہ کلو ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یک دم مارکیٹ میں 35/36 روپے پڑے ہیں۔ فل حال گاہک خاموش ہے۔ .
Aug 26 2023 15:15:04 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 7750/7800 روپیہ من جبکہ حیدرآباد منڈی میں 7850 روپیہ من جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق اسٹاکسٹ بھرپور خریدار ہیں۔ دوسری جانب تھل کی منڈیوں میں لوکل اسٹاکسٹ بھرپور خریدار ہیں۔ لائن سے سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال ازبکستان کی فصل بھی 25% کم ہے۔ کیونکہ وہاں بارشیں کم بتا رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تو فصل 15% کم ہے۔ لیکن ہماری انڈیا میں دو تین صوبوں میں مونگ ثابت کے ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا ہے ہندوستان میں فصل 50% سے کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انڈیا میں اچھی کوالٹی کی مونگ 87 روپیہ کلو۔ جبکہ ایوریج کوالٹی کی مونگ 82 روپیہ کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ انڈیا کی گورنمنٹ نے مونگ کی کم سے کم قیمت خرید 92 روپیہ کلو مقرر کی ہے۔ 92 روپیہ کلو گورنمنٹ آف انڈیا کی سپورٹنگ پرائس ہے۔ جسے اگر پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو 13430 روپیہ من بنتی ہے۔ ہندوستان کی گورنمنٹ جب سپورٹنگ پرائس مقرر کرتی ہے تو اسکا مطلب ہوتا ہے اس ریٹ پر گورنمنٹ کسانوں سے خریداری کرے گی۔ تاہم انڈیا کے ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ اس سال مونگ کے ریٹ ہی اوپر کھلیں گے کیونکہ فصل ہم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا کی لوکل مارکیٹ میں 5/10 روپیہ کلو کی مزید تیزی آگئی تو انڈیا کے ایمپوٹرز پوری دنیا سے مونگ خریدنا شروع ہو جائیں گے۔ اس اعتبار سے پاکستان میں مونگ ثابت کے ریٹ انتہائی مناسب ہیں۔ اس ریٹ میں دل کھول کر خریداری کرنی چاہیے۔ ان شاءاللہ بہت بڑا سال نظر آ رہا ہے مونگ کے حوالے سے۔ باقی اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے جو اللہ رب العالمین کی رضا ہو گی وہی ہو گا۔ .
Aug 26 2023 14:47:07 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 109 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے ہیں۔ آج ہفتہ ہے بنکوں کی ٹریژری بند ہے اس لئے ڈالر کے ریٹ موصول نہیں ہوے۔ مارکیٹ میں آج کوئی لمبے چوڑے سودے نہیں ہوے ہیں۔ .
Aug 26 2023 12:46:53 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 243/244 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Aug 26 2023 11:54:53 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14800 روپیہ من ریٹ ہے گودام کے مال کا۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں 15500 روپیہ من ریٹ ہے۔ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 15800 روپیہ من ریٹ ہے۔ بکنگ 1046 ڈالر تک کام ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 13755 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ ٹریڈرز لوکل میں نفع پکا کر کے بکنگ میں تھوڑے بہت مال لے لیتے ہیں کیونکہ لوکل میں پڑتے سے کافی اوپر مارکیٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 25 اگست تک کے ڈیٹا کے مطابق اس سال ماش ثابت کی انڈیا میں بیجائ 31.10 لاکھ ہیکٹئر پر ہوئ ہے جبکہ پچھلے سال 36.08 لاکھ ہیکٹئر پر تھی۔ مجموعی طور پر ماش میں بھی تیزی کے امکانات ہیں۔ .
Aug 26 2023 11:01:17 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 109 روپیہ کلو ریٹ ہے کراچی مارکیٹ میں۔ فل حال مجبوراََ ہی امپورٹرز سیلنگ کر رہے ہیں۔ جس کسی کو پیسے کی ضرورت ہوتی ہے وہی سیل کرتا ہے۔ امپورٹرز کے مہنگے پڑتے والے سودے ہیں۔ بکنگ 345 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 114.98 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ فل حال ملا جلا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 26 2023 10:52:18 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7700/7800 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ حیدر آباد منڈی میں 7800/7900 روپیہ من ریٹ ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ لانگ ٹرم انویسٹرز بھرپور گاہک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 25 اگست تک کے ڈیٹا کے مطابق انڈیا میں اس سال مونگ ثابت کی بجائ 30.64 لاکھ ہیکٹئر ہوئ ہے پچھلے سال 33.34 لاکھ ہیکٹئر تھی۔ دوسری جانب اگست کے مہینے میں بارشیں انتہائ کم ترین ہوئ ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں لوگوں کے جزبات گرم ہیں۔ .
Aug 25 2023 14:08:18 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14800 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ 50 روپیہ من مزید نرم ہوئ ہے۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے اور پیمنٹ پریشر بھی ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 303 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Aug 25 2023 14:04:07 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں نپر کوالٹی ایڈوانس پیمنٹ پر 242 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 244 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ 10 دن میں مارکیٹ میں 35 روپیہ کلو پڑے ہیں۔ کرمسن مسور پرچون کوالٹی مارکیٹ میں مال کم ہیں جس کے پاس ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott