Black Matpe Import Report | ماش ثابت اہم رپورٹ
Jan 08 2025
Aug 29 2022 16:46:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 21500 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سیلنگ کھل کر نہیں آ رہی ہے۔ آج کراچی مارکیٹ میں بھی ریٹیل میں گاہکی بہت اچھی دیکھنے میں آئی ہے کراچی والے فیصل آباد منڈی سے 21000 کے خریدار تھے لیکن بیچ نہیں تھی۔ پاک کموڈیٹیز کی انڈیا کے ایک ایکسپوٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ انڈیا گورنمنٹ نے تمام کھانے پینے والی اشیاء کی ایکسپورٹ پہ پابندی لگا دی ہے۔ اس کے علاؤہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ابھی تک کلیئر نہیں ہو رہا کہ انڈیا نے کون کون کھانے پینے والی اشیاء کی ایکسپورٹ پر پابندی لگائی ہے ایک دو روز تک کلئیر ہو جائے گا کہ کتنی آئٹم پر پابندی لگی ہے۔ پاکستان میں مرچ کی پہلے ہی قلت ہے اگر ہندوستان کی جانب سے پابندی لگ گئی تو مارکیٹ اور زیادہ گرم ہو جاے گی۔ .
Aug 29 2022 13:20:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 37000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں مال کم ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ دوسری جانب بکنگ 60 ڈالری کمزور ہوئ ہے اور 3240 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Aug 29 2022 13:07:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 12500/13000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ گولی دھنیا 16500 سے 17000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے لوڈنگ کے مسائل ہیں فل حال راستے بند ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں بیچ کم ہے۔ .
Aug 29 2022 13:05:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 200/300 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور 9600 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال ملاجلا رجحان ہی نظر آ رہے ہیں۔ .
Aug 29 2022 12:11:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 21000 روپیہ من جیسے حالات ہیں ہائبرڈ کوالٹی کہ حاضر میں 4 مہینے پیمنٹ پر 24000/25000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اچھے مالوں کی بیچ ہی نہیں آتی ہلکے مالوں کے کام ہو رہے ہیں۔ فل حال بارشوں کی وجہ سسے راستے کافی متاثر تھے۔ سندھ میں بھی سیلاب کی صورت حال تھی اور کوئٹہ بھی راستے متاثر ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جیسے ہی موسم صاف ہو گا راستے کھل جائیں گے اور لوڈنگ بحال ہو جائے گی۔ اور بھرپور ڈیمانڈ نکلنے کے امکانات ہیں۔ .
Aug 27 2022 15:55:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 21000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ 4 ماہ پیمنٹ پر 23000 تک کام ہوے ہیں۔ جام پور کوالٹی بھی 20000 میں کام ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت سندھ کے ٹریڈرز بھرپور خریدار ہیں۔ اگر بیچ ہو تو 5 ماہ کی پیمنٹ پر 24000 میں بھی خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس سال کراچی کی بڑی بڑی مصالحہ جات کمپنیوں کو بھی فیصل آباد سے ہی مال لینا پڑے گا۔ نیشنل مصالحہ۔ شان مصالحہ اور مہران مصالحہ جات والے بہت بڑے خریداروں میں شمار ہوتے ہیں۔ اس دفعہ تو سندھ کی مرچ بارشوں نے تباہ کر دی ہے ورنہ سیزن میں صرف دو ماہ یعنی 1 ستمبر سے 30 اکتوبر میں 1500 گاڑی صرف مصالحہ جات کمپنیاں مرچ لیتی ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے چونکہ انڈیا سے پڑتا بہت مہنگا ہے اس لئے جہاں مصالحہ جات کمپنیوں کی گاہکی نکلی وہیں مارکیٹ گھوم جاے گی۔ مصالحہ جات کمپنیوں کے علاؤہ کراچی کے جوڑیا بازار میں 3000 بوری فروخت ہوتی ہے روزانہ۔ جوں ہی کراچی خریدار بنا مارکیٹ اور تیز ہو جائے گی۔ .
Aug 27 2022 13:33:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 37000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں مال کم ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 27 2022 13:26:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من تیز ہوا ہے ٹکڑا 12500/13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 16500 سے 17000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 27 2022 12:27:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہلدی ثابت کی نئ فصل تگڑی ہے۔ اس کیے ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Aug 27 2022 11:44:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 20000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔بیچ نہیں آ رہی ہے مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے۔ 4 ماہ کی پیمنٹ پر 22800 تک کام ہوے ہیں اب بیچ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انتہائی تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ خاص کر میر پور خاص۔ جھڈو اور نو کوٹ میں اتنا زیادہ پانی ہے کہ انسانی جانیں بچانا مشکل ہوا ہوا ہے۔ .
Jan 08 2025
Jan 08 2025
Jan 08 2025
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott