Sugar | چینی
Nov 21 2024
Aug 03 2024 14:02:26 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد مارکیٹ 25 روپیہ کوئنٹل کمزور ہے اور 13875 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ بھلوال شوگر ملز 13800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سلانوالی 13750 پاپولر 13750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سورج شوگر ملز 13550 میں مال مل جاتے ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 13550 کنجوانی 13600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ شوگر ملز کے 13260/70 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ ایس جی ایم 13185 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ 13375 آر وائی کے 13400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں النور شوگر ملز 13285 مہران فاران 13320/30 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ 3 مل اگست کے سودے فکس والے 12980/85 روپیہ کوئنٹل تک مال مل جاتے ہیں۔ .
Aug 31 2023 20:11:18 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 150 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور حاضر 16450 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں جبکہ ستمبر کے سودوں کے 17515 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ فل حال جیسے جیسے مارکیٹ اوپر جا رہی ہے نفع بھی لازمی پکا کرنا چاہیے۔ .
Aug 31 2023 16:56:47 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 150 روپیہ کوئنٹل مزید بڑھ گئی ہے اور 16350 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ ستمبر کے سودوں کا 17470 کا خریدار بن گیا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 31 2023 15:48:16 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو صبح کی پیمنٹ پر 16200 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ستمبر کے سودوں کا 17265 کا خریدار ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Aug 31 2023 14:28:53 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ 175 روپیہ کوئنٹل بڑھ گئے ہیں اور 16100 جیسے ریٹ بن گئے ہیں صبح کی پیمنٹ پر۔ پیر کی پیمنٹ پر 16200 تک کام ہوے ہیں۔ .
Aug 31 2023 13:19:05 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ 200 روپیہ کوئنٹل حاضر میں نرم ہوئ ہے اور جے ڈی ڈبلیو حاضر 15925 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں اور ستمبر 17050 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Aug 31 2023 11:49:58 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 16700 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سلانوالی پاپولر سفینہ المعیز 2 بابا فرید 16600 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فیصل آباد سایڈ کمالیہ بھی 16600 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر 16125 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے جبکہ ستمبر کے سودے رات کو 17140 روپیہ کوئنٹل تک ہوئے تھے۔ اپر سندھ میں ڈھرکی اے کے ٹی 16375 گھوٹکی 16400 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ زیریں سندھ میں 16600/16650 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال مارکیٹ میں غیر یقینی سی صورت حال ہے۔ فل حال مارکیٹ تو تیز ہے لیکن جیسے جیسے ریٹ اوپر جا رہے ہیں خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی ہے لیکن فل حال تھوڑی بہت بہتر ہو کر کریکشن آ سکتی ہے مارکیٹ میں۔ فارورڈ میں کام خطرناک ہو گیا ہے۔ .
Aug 30 2023 21:37:42 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 150 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 16050 جیسے حالات بن گئے ہیں صبح کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق ستمبر کے سودوں کی 17100/125 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ تھوڑی ٹھنڈی ہوئی ہے۔ .
Aug 30 2023 20:59:33 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 16200 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ ستمبر کے سودے 17200/17225 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مارکیٹ میں کھینچ ہے۔ کیونکہ جنہوں نے چینی سر پر فروخت کی ہوئی ہے انکی کوورنگ نہیں ہو پا رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال تیزی کا رجحان ہے۔ لیکن اب جوں جوں چینی کی قیمت اوپر جاتی جاے ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ کرتے جائیں۔ خصوصاً جنہوں نے ستمبر کے سودے لئے ہوے ہیں وہ بھی اپنا منافع پکا کرتے جائیں۔ ایک ماہ میں بہت تگڑی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ چونکہ لوگوں کو بہت بڑا منافع ہے اس لئے لوگ اندھا دھند خریداری کر رہے ہیں لیکن ہم نے ایسا نہیں کرنا ہے۔ لازمی نہیں ہے کہ آخری 500/1000 کی تیزی بھی ہم ہی کھائیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اب ملیں بھی ستمبر میں اگر مزید تیزی آگئی تو سیلنگ کریں گی۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق جب تک چینی میں کریکشن نہیں آتی تب تک انتظار کرنا زیادہ بہتر ہے۔ فارورڈ کے کام میں اکثر یہ ہوتا ہے جب لوگوں کو تگڑا نفع ہوتا ہے تو وہ ہر ریٹ میں خریداری کرتے ہیں۔ لیکن آپ کو یاد ہونا چاہیے مارچ میں 80 روپیہ والی چینی 120 ہو گئی تھی۔ پھر اپریل اور مئی میں کریکشن آگئ تھی۔ 31 جولائی کو چینی 12500 روپیہ کوئنٹل تھی آج ستمبر کے سودے 17200 تک ہوے ہیں۔ یعنی 4700 روپیہ بوری تیز ہو گئی ہے۔ اب ریٹ جوں جوں بڑے ہوتے جائیں اپنا والیم کم کرتے جائیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اب اگلا ٹریڈ وہاں کریں گے جہاں سمجھ آئے گی۔ فل الحال ستمبر کے سودوں میں پرافٹ ٹیکنگ کرنا بنتا ہے۔ .
Aug 30 2023 17:48:52 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ پیر کی پیمنٹ پر 16050 کا خریدار بن گیا ہے مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آ رہی ہے .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott