Lentils | مسور ثابت
Nov 20 2024
Aug 01 2023 10:59:14 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور 16500 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ چھانگا مانگا 16000 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Aug 31 2022 16:45:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 500 روپیہ من کمزور تھی اور 20000 روپیہ من جیسے حالات تھے۔ 4 ماہ کی پیمنٹ پر 22000 جبکہ پانچ ماہ کی پیمنٹ پر 22500 جیسے حالات تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ تھوڑی بہت سست ضرور ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ جہاں سندھ میں تھوڑی بہت آمد شروع ہو گی مارکیٹ دوبارہ چل پڑے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ٹیم اگلے ہفتے سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقوں کا ایک تفصیلی سروے کرے گی جس میں ہماری ٹیم خود جا کر دیکھے گی کہ سندھ لائن میں فصل کی کیا صورت حال ہے۔ اندازہ ہے 8 ستمبر سے 11 ستمبر تک ہماری ٹیم لائن کا وزٹ کرے گی۔ جیسے جیسے ہمارے سامنے فصل کی صورت حال آتی جاے گی ہم اپنے ناظرین کو آگاہ کرتے جائیں گے۔ .
Aug 31 2022 13:09:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی ٹکڑا 12000/12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 16500 سے 17000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ ڈالر طھی انٹر بینک میں نرم ہے۔ .
Aug 31 2022 13:02:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 36500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہ۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Aug 31 2022 12:23:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9400/9500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ چھانگا مانگا 9100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ فل حال مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 31 2022 12:09:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیڑیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 20500/21000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ تاہم مارکیٹ مضبوط ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں آتی۔ لونگی کوالٹی اچھے مال 23000 سے24000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ شہزادی کوالٹی کے 14000/15000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پرانے مال ہائبرڈ کولڈ سٹور والے 16000/17000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جیسا مال ویسا بھاؤ۔ ہلکے مالوں کے کام ہو رہے ہیں۔ جبکہ اچھے مالوں کی بیچ کم ہے۔ .
Aug 30 2022 16:21:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 20500/21000 روپیہ من جیسے حالات تھے۔ ادھار میں دو ماہ کی پیمنٹ پر 22000 چار ماہ کی پیمنٹ پر 23000 جبکہ پانچ ماہ کی پیمنٹ پر 24000 تک کام ہوے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے البتہ کام کافی ہوے ہیں منڈی میں۔ آج پشاور سائیڈ کی خریداری تھی دوسری جانب انویسٹرز حضرات بھرپور خریداری کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Aug 30 2022 12:27:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور 36500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ دوسری جانب بکنگ 3240 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ .
Aug 30 2022 12:23:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 12500/13200 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ گولی دھنیا 16500 سے 17200 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں سیلنگ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے لوڈنگ کے مسائل ہیں فل حال راستے بند ہیں۔ .
Aug 30 2022 11:58:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 1000 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور 20500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ 5 ماہ کی پیمنٹ پر 23000 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج مارکیٹ تھوڑی سست ہے لیکن دوبارہ بہتر ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ 15 اگست کو مارکیٹ 14500/15000 روپیہ من تھی جو 12/13 دن 22000 روپیہ من کو ٹچ کر گئی۔ یعنی 12/13 دن میں پیسے ہی ڈیڑھ گنا ہو گئے ہیں اس لیے تھوڑی بہت منافع خوری انی چاہئے تھی۔ تھوڑی بہت اوپر نیچے ہو کر دوبارہ مارکیٹ چل پڑے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مرچ کی اکثر یہ روٹین ہوتی ہے کہ جولائی اگست میں گاہکی بالکل نہیں ہوتی ہر کوئی اپنا اپنا مال فارغ کرتا ہے اور پھر جب ستمبر میں نئی مرچ شروع ہوتی ہے تو پورا پاکستان گاہک بن جاتا ہے۔ اس دفعہ چونکہ بارشوں نے فصل تباہ کر دی اس لئے مارکیٹ 16 اگست سے ہی تیز ہونا شروع ہو گئی ہے۔ تاہم جو کوئی تھوڑی بہت لائن پر فصل بچ گئی ہے جب موسم صاف ہو گا تو منڈی میں تھوڑی بہت آمد جب آے گی وہیں مارکیٹ چل پڑے گی۔ مرچ میں سب سے زور دار گاہکی کا ٹائم 15 ستمبر سے 30 اکتوبر تک ہوتا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott