Sugar | چینی
Dec 20 2024
Aug 01 2022 16:23:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد مسور کرمسن حاضر میں 255/57 جیسے حالات ہیں پورٹ پر 48 کنٹینر کی آمد تھی پورٹ کا مال کھلا 249 میں ایڈوانس پیمنٹ پر مل جاتا ہے۔ پورٹ پر ہمیشہ لوز مال فروخت ہوتا ہے۔ اسے کھلا بھی بولتے ہیں۔ لوز مال کے کنٹینر جب گودام میں آتے ہیں تب پیکنگ ہوتی ہے۔ عموماً رشیہ کینیڈا آسٹریلیا سے جو مال کنٹینرز میں آتے ہیں وہ پیک نہیں ہوتے لوز ہوتے ہیں پیکنگ گودام سے ہوتی ہے۔ تاہم برما۔ انڈیا وغیرہ سے جو مال آتے ہیں وہ پیک ہو کر آتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کے مال میں 5/6 روپیہ کلو کا مندہ ہوا ہے اور 231 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 242/43 جیسے حالات ہیں۔ .
Aug 01 2022 16:01:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو کمزور تھی۔ اور 114.5 تک کام ہوے ہیں مارکیٹ تھوڑی سست تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پہلی تاریخوں میں کافی سودے ہوئے تھے ان کی کٹنگ کی وجہ سے مارکیٹ نرم ہے۔ شام کو پورٹ پر 30 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Aug 01 2022 15:53:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 100 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 6350 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آئی ہے۔ چونکہ مارکیٹ 4400 سے چلی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے 6400 تک کام ہو گئے تھے اس لیے پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آئی ہے۔ لیکن تھوڑی بہت کم ہو کر دوبارہ تیز ہو جاے گی۔ اگر مارکیٹ مزید نیچے آے تو خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ .
Aug 01 2022 15:51:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 11450 تک کام ہوے ہیں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما میں کافی تیزی آئ ہے اور 1195 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انڈیا میں بارشوں کی وجہ سے ماش کی فصل کو نقصان پہنچا ہے جسکی وجہ سے برما کی مارکیٹ یک دم تیز ہو گئی ہے۔ آج کے حساب سے پڑتا 12540 کا ہوگیا ہے۔ تیزی کا رجحان ہے .
Aug 01 2022 12:00:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی ریگولر کوالٹی 257 اچھی کوالٹی 260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں 3 اگست والے جہاز کے مال 236 جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ نپر مسور حاضر میں مال نہیں ہے۔ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ جہاز کراچی آگیا ہے لیکن پورٹ پر برتھ خالی نہیں ہیں اس لیے جہاز کو جگہ نہیں مل رہی ہے۔ جوں ہی برتھ خالی ہوا جہاز لنگر انداز ہو جائے گا۔ .
Aug 01 2022 11:41:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی 115.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے آج انٹر بنک میں ڈالر 4/5 روپیہ نیچے ہوا ہے اور 243 جیسے حالات بن گئے ہیں بکنگ 470 ڈالر ہے آج کے ڈالر ریٹ سے بکنگ کا پڑتا 124.5 روپیہ کلو کا ہے۔ .
Aug 01 2022 11:34:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 11350 روپیہ من کا خریدار ہے مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ برما اور سنگاپور والے پاکستان کیلئے ماش کی آفر نہیں دے رہے ہیں۔ بنکوں میں ڈالر ملنے کی پوزیشن صحیح ہو گی تو کچھ پتا چلے گا آج انٹر بنک میں ڈالر 243 تک ٹریڈ ہوا ہے تھوڑا کمزور ہوا ہے۔ .
Aug 01 2022 10:54:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 6300/6400 روپیہ من جیسے حالات ہیں بیچ کم ہے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گزشتہ روز تھل میں بھکر لیہ مظفر گڑھ کے اضلاع میں بہت زیادہ طوفانی اور خطرناک قسم کی بارش ہوئی ہے۔ میانوالی کے بعض علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی ہے جسکی وجہ سے فصل 50% ڈیمیج ہو گئی ہے۔ ڈیمیج مونگ سے دال نہیں بنتی۔ فصل کی خرابی کی وجہ سے مارکیٹ میں بھرپور ڈیمانڈ دیکھنے میں آ رہی ہے اسٹاکسٹ بھرپور گاہک ہیں۔ دوسری جانب پاک کموڈیٹیز کی آسٹریلیا کاایک ادارہ ہے جس کا نام ہے آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچر ریسرچ جو کہ دالوں پر ریسرچ کرتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو بھی دالوں کی ریسرچ میں امداد دی ہے ان کے کنٹری کوآرڈینیٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیجائ اس سال 205000 ہیکٹرز یعنی 506000 ایکڑ تھی۔ پچھلے سال کی نسبت کاشت کم تھی۔ ان اعداد وشمار کی روشنی میں اگر ہم بات کریں اور ڈھائی بوری فی ایکڑ پیداوار بھی لگا لیں تو تقریباً 1265000 بوری پیدوار بنتی ہے یعنی 126500 ٹن۔ اس میں سے ماہرین کا خیال ہے کہ 50% فصل بارشوں کی وجہ سے ضائع ہو گئ ہے۔ یعنی ہمارے پاس خالص مونگ تقریباً 65000 ٹن یعنی 650000 بوری بچتی ہے۔ پچھلے سال کا اسٹاک اگر 35000 ٹن یعنی ساڑھے تین لاکھ بوی شامل کریں تو ہمارے پاس ایک لاکھ ٹن کا تخمینہ بنتا ہے۔ یعنی 10 لاکھ بوری۔ اب اگر پاکستان کی کھپت کا اندازہ لگایا جاے تو ماہرین کا خیال ہے کہ تقریباً 170000/180000 ٹن یعنی سترہ سے اٹھارہ لاکھ بوری کی کھپت ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پاکستان کے پاس اس سال مونگ کی جو فصل ہے وہ پورے سال کی کھپت سے کم ہے۔ ان اعداد وشمار میں اگر دس پندرہ فیصد اوپر بھی اندازہ لگا لیا جائے تب بھی ہمیں بیرونی ممالک سے مونگ ایمپورٹ کرنی پڑے گی انٹرنیشنل مارکیٹ میں ارجنٹائن کی مونگ کراچی آکر تقریباً 9000/9200 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ اس لئے انویسٹرز حضرات بھرپور طریقے سے خریداری کر رہے ہیں۔ اور تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott