Sugar | چینی
Dec 20 2024
Aug 01 2023 16:34:56 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 102 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 330 ڈالر ہے اور انٹر بنک میں ڈالر ڈالر 289/90 روپیہ تک پہنچ گیا ہے۔ اس حساب سے ییلو پیس کراچی آکر تقریباً 105 تک پڑے گی۔ لیکن پورٹ پر آمد زیادہ ہے۔ پہلے کسٹم حکام کی جانب سے مینیفسٹ آتی تھی اور آمد کا پتہ چل جاتا تھا اب مینیفسٹ نہیں آتی تو پتا نہیں چلتا کہ آمد کتنی ہے۔ تاہم آج ایمپورٹرز کی جانب سے بہت زیادہ بیچ دیکھنے میں آ رہی ہے اور پرچون میں خریداری کم ہے۔ مارکیٹ فل الحال کمزوری ہے۔ .
Aug 01 2023 16:27:28 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد کے ریٹ بروکر حضرات تو 7700 سنا رہے ہیں لیکن بیچ نہیں ہے۔ 7800 میں سودے ہوے ہیں صبح کی پیمنٹ پر مزید خریدار بن جاتا ہے۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہے۔ انویسٹرز بھرپور خریدار ہیں۔ .
Aug 01 2023 12:42:17 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 205 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ کرمسن مسور پرچون کوالٹی وی آئ پی مال 222 سے 225 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے .
Aug 01 2023 12:20:45 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مزید مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 14600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 15200 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 15000 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال سپلائ کم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہے 288 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ آج پیٹرول کی قیمت بھی 20 روپے بڑھی ہے۔ کراچی مارکیٹ سے کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ .
Aug 01 2023 10:29:42 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 0.50 روپیہ کمزور اوپن ہوئ ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 104 روپیہ کلو کے بھاؤ ہیں۔ جبکہ پہنچنے کی ہیمنٹ پر 105 روپیہ کلو ہیں۔ ییلو پیس کی بکنگ بھی 5/10 ڈالر کمزور ہوئ ہے رشیہ سے بکنگ 330/335 ڈالر فی ٹن ہے ۔ فل الحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Aug 01 2023 10:13:40 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں بروکر حضرات ریٹ تو 7500/7600 کا دیتے ہیں لیکن بیچ نہیں آتی ہے۔ 7650 کی بھی بیچ نہیں ہے۔ حیدر آباد منڈی میں بھی 7500/7600 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ مضبوط ہے۔ انویسٹرز بھرپور گاہک ہیں۔ .
Aug 31 2022 16:29:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 7 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 211 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کرمسن مسور ریگولر کوالٹی 215 جبکہ نمبر ون کوالٹی 219 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج مارکیٹ کافی ٹوٹی ہے کیونکہ آج پاکستان کیلئے 10000 ٹن مسور کا ایک جہاز بک ہوا ہے۔ یہ جہاز انڈیا کے پورٹ پر کھڑا ہے۔ اس میں 755/770 ڈالر تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس جہاز کے ڈاکیومنٹ تیار ہونے میں دس بارہ دن لگ جائیں گے تاہم جب انڈیا سے روانہ ہو گا تو ایک دن پہنچ جائے گا۔ یہ مال کینیڈا کا ہے۔ جبکہ ایک جہاز پہلے ہی بک ہوا ہوا ہے وہ آسٹریلیا کی نپر کوالٹی ہے وہ بھی 8000 ٹن کا ہے جو ستمبر کے دوسرے ہفتے تک پاکستان ا جائے گا۔ یہی وجہ ہے آج ملرز نے اور دکانداروں نے خریداری بند کر دی ہے اور اپنا اپنا مال بیچنا شروع ہو گئے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Aug 31 2022 15:47:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے شام کے اوقات میں اور 112.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 218.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ آگے 3 اور 8 تاریخ کو آمدن متوقع ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال راستوں کے مسائل ہیں۔ راستے بند ہیں۔ کئ گاڑیاں جو لوڈ ہو گئ تھی وہ راستے میں پھسی ہوئ ہیں۔ اور کچھ واپس آ گئ ہیں۔امید ہے راستے صاف ہونے کے بعد نیچے اچھی گاہکی نکلے گی۔ .
Aug 31 2022 15:40:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 100 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 9800 جیسے حالات بن گئے ہیں کراچی سے لوڈنگ کے مسائل ہیں کراچی سپر ہائی وے اور نیشنل ہائی وے پر پانی کے سڑکیں خراب ہیں۔ جسکی وجہ سے کراچی میں کم کاج کمزور ہے دوسری جانب بکنگ بھی کمزور ہوئی ہے اور 1000 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر بھی نیچے آیا ہے اور 218.5 جیسے حالات بن گئے ہیں۔آج کراچی پورٹ پر 48 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Aug 31 2022 15:36:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 200 روپیہ من مندہ ہوئی ہے اور 7600 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آج ریٹیل میں دال کی ڈیمانڈ تھوڑی سست ہے دوسری جانب اسٹاکسٹ کی جانب سے منافع خوری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ انتہائی تھوڑے دنوں میں اچھی خاصی تیزی آئ ہے۔ جسکی وجہ سے لوگ پرافٹ ٹیکنگ کر رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott