Yellow Peas | ییلو پیس
Dec 18 2024
Aug 23 2022 16:57:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ ڈنڈی کٹ فیصل آباد منڈی میں 19000/20000 روپیہ من تک کام ہوے ہیں جبکہ 4/5 ماہ کی پیمنٹ پر 22000/23000 تک کام ہوے ہیں مارکیٹ انتہائی گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقوں میں بہت زیادہ بارشیں ہو رہی جبکہ آج رات 9 بجے سے کل دوپہر دو بجے تک لگا تار بارش کی پیشگوئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ سندھ میں مرچ کی فصل تقریباً ضائع ہو گئ ہے۔ کوئ قسمت والا بندہ ہی ہو گا جس کی مرچ بچی ہو۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ انتہائی گرم ہے۔ ڈنڈی والا مال 3600/3700 ڈالر ہو گیا ہے جبکہ ڈنڈی کٹ صنم کوالٹی 4500 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ڈنڈی والا مال 40000 کا پڑتا ہے جبکہ ڈنڈی کٹ 47000 کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا سے مرچ کا بیج نمبر دو کوالٹی 780 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 9700 تک پڑتا ہے جبکہ نمبر ون کوالٹی 1090 ڈالر والا 12500 تک پڑتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جیسے جیسے پاکستان میں مرچ کے ریٹ تیز ہونگے گے پاکستان کے ایمپورٹرز مرچ کے بیج کی بکنگ دھڑا دھڑ کرائیں گے اور آہستہ آہستہ مرچ کا بیج بھی تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ سن 2020 میں مرچ کی فصل جب بارشوں سے تباہ ہوئی تھی تو دو ہزار کنٹینر ایمپورٹ ہوے تھے انڈیا سے جس میں صرف 400 کنٹینر بیج ایمپورٹ ہوا تھا۔ ہم نے کئی دفعہ دیکھا ہے جب پاکستان کے ایمپورٹرز بیج کی بھرپور بکنگ کراتے ہیں تو انڈیا میں بیج ہی شارٹ ہو جاتا ہے۔ اس دفعہ 2020 سے بھی کئی گنا زیادہ شارٹیج نظر آرہی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے پڑتا بہت مہنگا ہے۔ ابھی بھی پاکستان میں مرچ 20000 ہے جبکہ انڈیا سے پڑتا 48000 کا ہے۔ .
Aug 23 2022 13:22:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین مارکیٹ 1500 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 36000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں فیصل آباد منڈی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے ایرانی زیرے کے لوڈنگ کے مسائل ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث راستےمتاثر ہیں۔ .
Aug 23 2022 13:07:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 12000/12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 16000 سے 16500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ گاہک سست ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 217.5 روپیہ تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ سے لوڈنگ کے مسئل ہیں۔ آگے مزید بارشوں کے امکانات ہیں۔ .
Aug 23 2022 12:09:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9800 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ چھانگا مانگا مارکیٹ 9200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہک سست ہے۔ .
Aug 23 2022 11:32:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ انتہائ گرم ہے 19000/20000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ خریدنے والے ریٹ بڑھا کر رکھتے ہیں لیکن کوئ بیچ ہی نہیں آتی بیچ انتہائ کم ہے۔ 4 مہینے پیمنٹ پر 21500 روپیہ من تک کام ہوئ ہے۔ آگے مزید بارشوں کے امکانات ہیں۔ انڈیا سے ایس 4 ڈنڈی والی 3600 ڈالرفی ٹن جیسے حالات آ رہے ہیں۔ جبکہ ایس 4 ڈنڈی کٹ 4550 ڈالر فیٹن جیسے حالات ہیں۔ یہ جبل علی پورٹ کے لیے ریٹ ہیں۔ نمبر 2 کوالٹی مرچ کا بیج 780 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جبکہ نمبر 1 کوالٹی بیج 1090 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ .
Aug 22 2022 16:19:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ 18000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ 4 ماہ کی پیمنٹ پر 20500 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بیچ نہیں آ رہی ہے جبکہ خریدار بھرپور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی سندھ کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اندر خانے 21500/22000 تک کام ہوے ہیں 6 ماہ پیمنٹ پر۔ تاہم فیصل آباد کے آڑھتی کھل کر بات نہیں بتا رہے ہیں۔ آج سندھ کے بیوپاری بھرپور خریدار ہیں۔ دوسری جانب فیکٹریاں بھی خریدار ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل سے سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقوں میں شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔ .
Aug 22 2022 12:28:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9800 روپیہ من جبکہ چھانگا مانگا 9400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Aug 22 2022 12:21:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 12000/12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 16000 سے 16500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 217.5 روپیہ تک پہنچ گیا ہے۔ .
Aug 22 2022 12:03:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 34500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مال تو کم ہیں لیکن نیچے گاہک بھی ضرورت کے مطابق ہی خریادری کرتا ہے۔ ساتھ ساتھ نفع پکا کرنا چاہیے۔ انٹر بینک میں ڈالر 216.5 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ .
Aug 22 2022 10:59:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ بیچ انتہائ کم ہے۔ 18000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ 4 مہینے پیمنٹ پر 20500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹاکسٹ بھرپور گاہک ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott