Yellow Peas | ییلو پیس
Dec 18 2024
Aug 11 2022 15:39:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی شام کے اوقات میں 10 روپیہ کلو مندہ ہوئی ہے اور 220 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نپر مسور 2 روپیہ کلو مندہ ہوئی ہے اور 213 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پورٹ پر آمد اور انٹر نیشنل مارکیٹ کمزور ہونے کی وجہ سے مندے کا رجحان ہے۔ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی خریداری کرنی چاہیے۔ .
Aug 11 2022 15:35:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 6150/6250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے۔ 50 دن پیمنٹ پر 6550 کا خریدار ہے لیکن سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔ بیچ ہو تو شائد 6600 میں بھی فروخت ہو جاے 50 دن کی پیمنٹ پر۔ تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری جانب تھل لائن پر بارش بھی ہو رہی ہے۔ آئندہ ایک ہفتے تک مزید بارشیں متوقع ہیں جس سے کوالٹی مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ .
Aug 11 2022 11:53:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 7/8 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوی ہے اور 215/216 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کرمسن مسور کے بھی 225/230 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ نیچے گاہک خاموش ہے۔ َکل کراچی پورٹ پر 127 کنٹینر کی آمدن تھی۔ بکنگ 750 ڈالر تک ہےجو کراچی پورٹ پر 177.39 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ ڈالر بھی انٹر بینک میں کم ہوا ہے اور 218 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Aug 11 2022 10:54:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو 100 روپیہ من مزید نرم ہوئ ہے اور 10300 روپیہ من جیسے حالات ہیں کراچی مارکیٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے دنوں جن لوگوں کے مال پورٹ پر لگے ہیں وہ نفع پکا کر رہے ہیں۔ مارکیٹ میں اچھی کریکشن آئ ہے۔ ڈالر میں بھی کریکشن آئ ہے پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں اور برما کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہونے کی وجہ سے بکنگ بھی نرم ہوئ ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 220 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ بکنگ ایس کیو 1100 ڈالر تک ہے جو کراچی پورٹ پر 10502 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ .
Aug 11 2022 10:40:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 0.5/1 روپیہ کلو مزہد نرم ہے اور 108.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 1 روپیہ مزید کمزور ہوا ہے اور 220 روپیہ ہے امپورٹ میں۔ نیچے دال کی ڈیمانڈ کمزور ہے۔ فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ بکنگ لوڈڈ کارگو 465 میں مل جاتا ہے۔ .
Aug 11 2022 10:26:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 6100/6200 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ حیدر آباد منڈی میں 6200/6300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ُکھل کر بیچ نہیں آتی۔آگے مزید بارشیں متوقع ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 10 2022 15:45:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 100 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 10400 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 40 دن پیمنٹ پر 10700 کا گاہک بن جاتا ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 10 2022 15:42:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 230 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ نپر مسور 223/24 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کینیڈا سے اکتوبر نومبر شپمنٹ کے سودے 750 ڈالر تک ہوے ہیں جسکی وجہ سے مورال ڈاؤن ہوا ہے۔ دوسری جانب انٹر بنک میں ڈالر بھی 221 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Aug 10 2022 15:39:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 6100/6200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تاہم کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تھل لائن پر جو منڈیوں میں آمد ہورہی ہے اس میں 50% سے 65 تک بارشی مال ہیں جو بارشوں سے ڈیمیج ہو گئے ہیں۔ اس کے علاؤہ تھل لائن پر 12 اگست کو بھی بارش ہے اور پھر 15 سے 17 اگست کو بھی بارشیں متوقع ہیں۔ جس سے مزید نقصان ہو سکتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 10 2022 15:30:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 109.5 تک کام ہوے ہیں۔ دس اگست کی پیمنٹ پر کافی سودے فروخت ہوے ہوے تھے۔ آج پیمنٹ کا بندوست نہ ہونے کی وجہ سے سودوں کی سیٹلمنٹ ہوئی ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 465 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 112 تک پڑتا ہے۔ جبکہ انٹر بنک میں ڈالر 221 جا ہو گیا ہے۔ .
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott