Sugar | چینی
Jan 15 2025
Aug 17 2022 10:12:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 6150/6250 جیسے حالات بن گئے ہیں مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ تھل لائن پر کافی بارش ہوئی ہے جس سے مونگ کی فصل کو مزید نقصان ہوا ہے۔ آئندہ دنوں مزید بارشیں متوقع ہیں۔ فل الحال تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے .
Aug 16 2022 15:26:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 50 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور 6000/6100 جیسے حالات بن گئے ہیں نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ سست ہے۔ حیدر آباد منڈی میں بھی 6000/6100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Aug 16 2022 11:04:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 6050/6150 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہت ٹھنڈی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برازیل سے بی گریڈ مونگ کا 720 ڈالر میں کام ہوا ہے پاکستان کیلئے جو کراچی آکر تقریباً 6600 تک پڑتا ہے۔ تقریباً 50/60 کنٹینر کے لگ بھگ بکنگ ہوئی ہے۔ تاہم برازیل میں کل رات ہی مارکیٹ بھی تیز ہو گئی تھی اور 750 ڈالر جیسے حالات بن گئے تھے۔ نمبر ون کوالٹی تقریباً 850 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ارجنٹائن اور برازیل میں لمبے چوڑی فصل نہیں ہوتی اسی لئے تھوڑے بہت کام ہوے ہیں تو برازیل کی مارکیٹ گرم ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال تقریباً 15 دن مزید لگیں گے اپنی لوکل فصل کو سنبھلنے میں۔ تاہم آگے تھل کی منڈیوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ فصل جب بوریوں میں بند ہو جانے گی پھر مارکیٹ چل پڑے گی۔ شائد 15 دن کی جگہ تین ہفتے بھی لگ جائیں 50% سے زیادہ فصل کھیتوں میں کھڑی ہے۔ .
Aug 15 2022 16:16:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 6100/6200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں تھل لائن پر مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے جسکی وجہ سے کوالٹی مزید متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ کیونکہ ماہرین کا خیال ہے کہ ابھی میانوالی اور بھکر کے اضلاع میں 60% سے زیادہ مونگ کھیتوں میں کھڑی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Aug 15 2022 10:19:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 6000/6100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 6050/6150 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نئ مونگی کے جو اچھے مال ہیں وہ 50/100 روپیہ من مزید اوپر مانگتے ہیں جبکہ جو مال ڈیمیج ہو گئے ہیں ان کی گاہکی نہیں ہے۔مجموعی طور پر مونگ ثابت میں تیزی کےامکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Aug 13 2022 15:30:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد پرانا مال 6200/6300 روپیہ من تک کام ہوے ہیں جبکہ نیا مال 6100/6200 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کھل کر سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔ تھل لائن پر آئندہ ہفتے مزید بارشوں کے امکانات ہیں۔ جس سے فصل کو مزید نقصان کا اندیشہ ہے۔ .
Aug 13 2022 10:26:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانی 6150/6250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں بھی 6150/6250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نئ،مونگ 100 روپیہ من کم فروخت ہو رہی ہے۔ نئ مونگ کی کوالٹی کافی خراب ہو گئ ہے بارشوں کی وجہ سے۔ .
Aug 11 2022 15:35:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 6150/6250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے۔ 50 دن پیمنٹ پر 6550 کا خریدار ہے لیکن سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔ بیچ ہو تو شائد 6600 میں بھی فروخت ہو جاے 50 دن کی پیمنٹ پر۔ تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری جانب تھل لائن پر بارش بھی ہو رہی ہے۔ آئندہ ایک ہفتے تک مزید بارشیں متوقع ہیں جس سے کوالٹی مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ .
Aug 11 2022 10:26:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 6100/6200 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ حیدر آباد منڈی میں 6200/6300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ُکھل کر بیچ نہیں آتی۔آگے مزید بارشیں متوقع ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 10 2022 15:39:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 6100/6200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تاہم کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تھل لائن پر جو منڈیوں میں آمد ہورہی ہے اس میں 50% سے 65 تک بارشی مال ہیں جو بارشوں سے ڈیمیج ہو گئے ہیں۔ اس کے علاؤہ تھل لائن پر 12 اگست کو بھی بارش ہے اور پھر 15 سے 17 اگست کو بھی بارشیں متوقع ہیں۔ جس سے مزید نقصان ہو سکتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott