Sugar | چینی
Dec 12 2024
Aug 02 2023 18:09:54 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 3 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور 210 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 214 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ کرمسن 225/26 جیسے نرخ سننے میں آ رہے ہیں لیکن بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تیزی کا رجحان ہے۔ آسٹریلیا سے نگیٹ کوالٹی کی بکنگ 690 ڈالر ہے لیکن نپر کی بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کینیڈا میں کراپ گڑ بڑ کی آوازیں آ رہی ہیں۔ ایک آدھ دن میں ان شاءاللہ کینیڈا کی مکمل معلومات اپلوڈ کی جاے گی۔ کیونکہ کینیڈا ابھی کھلے گا۔ .
Aug 02 2023 17:39:30 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 14700/800 روپیہ من ریٹ ہے گودام کے مال کا۔ ریٹ کافی زیادہ ہو گیا ہے گاہک بھی ضرورت کے مطابق ہی مال خریدتا ہے۔ دوسری جانب امپورٹرز نے بھی مال ُبک کروائے ہوئے ہیں۔ جو تھوڑا بہت مال پورٹ پر آتا ہے ساتھ ہی کھایا پیا جاتا ہے۔ .
Aug 02 2023 17:37:48 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7650/7750 روپیہ من ریٹ ہے۔ تاہم بیچ کھل کر نہیں ہے۔ جو بھی بیچ آتی ہے سٹاکسٹ اٹھا لیتے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہی ہیں۔ .
Aug 02 2023 16:44:54 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں روپیہ بہتر ہوئ ہے شام میں اور 103 روپیہ کلو ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ ییلو پیس دال 109 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ ملا جلا رجحان ہے مارکیٹ میں۔ .
Aug 02 2023 12:46:25 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 1 روپیہ کلو مارکیٹ مزید بہتر ہوئ ہے اور 207 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ کرمسن مسور پرچون کوالٹی مال 225/226 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ .
Aug 02 2023 11:09:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14800 کا گاہک ہے گودام کے مال کا جبکہ پورٹ کے مال 14400/14500 روپیہ من ریٹ ہے۔ کچھ دن پہلے پورٹ اور گودام کے مال میں 75 روپیہ من کا فرق تھا اب 300 روپیہ من کا فرق ہے۔ پورٹ سے مال کلئر ہونے میں وقت لے رہے ہیں۔ جبکہ حاضر میں اچھی ڈیمانڈ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں اکا دکا پارٹیوں کے پاس مال ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 15600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں ماش ثابت ایس کیو کے۔ دوسری جانب انڈیا میں ماہراشٹرا میں ماش ثابت کی بیجائ 42.86 % تک کم ہوئ ہے۔ پورے انڈیا میں ماش ثابت کی بیجائ 14.08 % تک کم ہوئ ہے۔ انڈیا نے ماش ثابت کی امپورٹ پر ڈیوٹی فری پالیسی لاگو کر دی ہے 31 مارچ 2024 تک۔ .
Aug 02 2023 10:57:45 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 101.5/102 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ بکنگ 10 ڈالر مزید کم ہوئ ہے اور 325 ڈالر فی ٹن ریٹ بن گیا ہے جو کراچی پورٹ پر 103.22 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ مال بھی کافی پڑے ہیں اور سستا ہونے کی وجہ سے لوگوں نے ُبک بھی کافی کروائے ہوئے ہیں۔ .
Aug 02 2023 10:40:18 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں بروکرز 7600/7700 روپیہ من ریٹ بتاتے ہیں لیکن مال ریٹ بڑھا کر ہی ملتا ہے۔ علی پور 7600 روپیہ من اور روجھان 7700 روپیہ من ریٹ ہے۔ کل رات 7800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ سٹاکسٹ انتہائ مضبوط بیٹھے ہیں اور مزید خریداری کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کے ہی امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Aug 01 2023 17:11:29 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 206 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پہنچنے کی پیمنٹ پر 208 روپیہ کلو ریٹ ہے نپر کوالٹی کا۔ انٹر بینک میں ڈالر 1/2 روپیہ تیز ہے اور 289/290 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ نیچے ڈیمانڈ بھی اچھی ہے۔ کرمسن مسور پرچون کوالٹی وی آئ پی مال کے 225 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ .
Aug 01 2023 17:03:56 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 200/300 روپیہ من مارکیٹ گرم ہوئ ہے اور 14800/900 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ فیصل آباد منڈی میں کام گرم ہے اور 15600 روپیہ من تک کام ہو گئے ہیں۔ آج پیٹرول کی قیمت بھی 20 روپیہ بڑھی ہے اور انٹر بینک میں ڈالر مزید تیز تھا 289/290 روپیہ تک تھا امپورٹ میں۔ فل حال کراچی مارکیٹ میں سپلائ کم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott