Sugar | چینی
Jan 04 2025
Aug 21 2023 16:39:58 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 105 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 21 2023 16:36:39 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 7450/7550 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حیدرآباد منڈی میں 7550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی تھل لائن کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ بھکر کی منڈیوں 2/3 گاڑی کی آمد ہے۔ تاہم کمر مشانی، پپلاں وغیرہ میں آمد بھکر سے کچھ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق میانوالی کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ ہفتہ دس دن مونگ ثابت کی آمد رہے گی پھر اس کے بعد آمد کا سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان ریٹوں میں دل کھول کر خریداری کر لینی چاہیے کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ کافی گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر انڈیا میں 5 ستمبر تک بارشیں نہ ہوئیں تو مونگ اور ماش کی آنے والی فصل انتہائی کم ہو سکتی ہے۔ انڈیا کی مارکیٹ پہلے ہی پاکستان سے 4200 روپیہ من اوپر چل رہی ہے۔ .
Aug 21 2023 13:06:18 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 15300 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 300 روپیہ من ریٹ کم ہوا ہے اور 16000 تک کام ہوئے ہیں ماش ثابت ایس کیو کے۔ چمن ماش بھی 16000 روپیہ من ریٹ ہے فیصل آباد منڈی میں۔ جیسے جیسے تھوڑا تھوڑا مال پورٹ سےکلئر ہوتا ہے ساتھ ہی ِبک جاتا ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
Aug 21 2023 12:42:06 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 3 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور نپر کوالٹی ایڈوانس پیمنٹ پر 230 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 232/233 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کرمسن مسور 250 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ پہچنے کی پیمنٹ پر مال مشکل سے ملتا ہے۔ زیادہ تر ٹریڈرز ایڈوانس پیمنٹ پر ہی سیل کرتے ہیں۔ .
Aug 21 2023 10:42:56 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 104/105 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ 104 کا گاہک ہے 105 کی بیچ ہے۔ بکنگ 330 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ تو 296.5 روپیہ ہے امپورٹ میں لیکن 297 میں بھی نہیں ملتا۔ .
Aug 21 2023 10:39:24 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ 200 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور کل 7400/7500 تک کام ہوئے تھے آج 7450/7550 روپیہ من مارکیٹ اوپن ہوئ ہے۔ علی پور 7550 رجحان 7650 روپیہ من ریٹ ہے۔ سٹاکسٹ ساتھ ساتھ لانگ ٹرم کے لیے مال لے جاتے ہیں۔ .
Aug 19 2023 17:02:13 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 105 روپیہ کلو ریٹ ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بکنگ 330 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ .
Aug 19 2023 16:55:33 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور شام کے اوقات میں 227/228 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 230 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کرمسن مسور پرچون کوالٹی 245 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ .
Aug 19 2023 16:49:28 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 7550/7650 روپیہ من ریٹ ہے۔ علی پور 7650 رجحان 7750 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Aug 19 2023 16:10:00 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی پورٹ کے مال 15100 میں مل جاتے ہیں۔ جبکہ گودام کے مال 15300 میں خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق پورٹ پر 35/40 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے لیکن بنکوں سے ڈاکیومنٹ ریٹائر نہیں ہو رہے ہیں۔ برما سے جو ایمپورٹ ہو رہی ہے اس کیلئے ڈالر دیر سے ملتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی دال ماش کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا آج حیدرآباد کی ملوں نے دال ماش میں 300 کا مزید اضافہ کر دیا ہے. .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott