Sugar | چینی
Dec 30 2024
Jul 28 2022 12:47:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9800 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ چھانگا مانگا 9500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بارشوں کی وجہ سے کام کاج سست ہے۔ .
Jul 28 2022 12:40:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 38000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ ایرانی زیرے کے 40000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہے جس کی وجہ سےسیلنگ انتہائ کم ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 247/248 روپیہ تک ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jul 28 2022 12:27:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ انتہائ گرم ہے ٹکڑا دھنیا 12500/13500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا کے 16500 سے 17000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ سیلنگ نہیں ہے۔ ڈالر میں تیزی کی وجہ سے لوگوں کے جزبات گرم ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 247/248 روپیہ تک ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jul 28 2022 12:21:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے15500/16000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جامپور 14500/15000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں بھی بارش ہے اور جامپور میں بھی بارش ہے۔ فل حال بارشوں کی وجہ سے نیچےکام نہیں ہے۔ تاہم سٹاکسٹ کے جزبات گرم ہیں۔ جو بیچ آتی ہے مال لے جاتے ہیں۔ .
Jul 27 2022 16:05:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سرخ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 16000 روپیہ من جیسے حالات ہیں 6 ماہ پیمنٹ پر 19000 کا گاہک بن جاتا ہے لیکن سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔ جام پور کوالٹی 15000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج اسٹاکسٹ سندھ کی نئی مرچ کے اکتوبر کے سودوں کے 22000 کے گاہک بنے تھے لیکن سندھ سے کوئی بیچ نہیں آئ ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jul 27 2022 12:33:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ٹکڑا فیصل آباد منڈی میں 11500/12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ گولی دھنیا 15800 سے 16200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Jul 27 2022 12:28:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 100/200 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور چھانگا مانگا 9400/9500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 9800/9900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 27 2022 12:18:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین 37500 روپیہ من جیسے حالات ہیں فیصل آباد منڈی میں جبکہ ایرانی زیرے کے 38500/39500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے گاہک بھی ضرورت کے مطابق خریداری کرتا ہے۔ .
Jul 27 2022 12:08:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سرخ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ 16000 روپیہ من جیسے حالات ہیں بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ 4 ماہ پیمنٹ پر 18000 کا گاہک ہے۔ جام پور کوالٹی 15000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ بارشی مال 13500/14000 جیسے حالات ہیں۔ لونگی کوالٹی 17000 میں کام ہوا ہے فیصل آباد منڈی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گولا مرچ جو لونگی کوالٹی کی طرح ہی ہوتی ہے کراچی کے ایکسپوٹرز نے 25000 میں مال خریدا ہے کراچی سے۔ مجموعی طور پر زبردست قسم کی تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ دوسری جانب انڈیا کی مارکیٹ بھی گرم ہے۔ انڈیا میں 240 روپیہ کلو سے لے کر 347 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ انڈیا کا ڈالر 80 روپیہ ہے۔ یعنی پاکستان اور انڈیا کا 3 گنا کا فرق ہے۔ انڈیا میں ایکسپورٹ کوالٹی مرچ 4000 ڈالر ہے جو پاکستان آکر 45000 تک پڑتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ان ریٹس میں مرچ کی خریداری کھل کر کرنی چاہیے۔ ان شاءاللہ بہت بڑا سال ہے۔ دوسری جانب جنوبی پنجاب کی مرچ بارشوں کی وجہ سے تباہ ہو گئی ہے۔ سندھ میں ابھی کھیتوں میں پانی کھڑا ہے۔ بظاہر نقصان تو نہیں ہے لیکن 8/10 دن بعد پتہ چلے گا۔ تاہم اگر مزید بارشیں ہوئیں تو سندھ کی صورت حال بھی خراب ہو سکتی ہے۔ .
Jul 26 2022 17:13:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15500/16000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہے۔ سیلنگ نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott