Sugar | چینی
Jan 15 2025
Jul 15 2023 11:24:24 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون مارکیٹ گرم ہے۔ جوہر آباد بھلوال 13500 سلانوالی پاپولر 13300 المعیز 2 13250 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ جھنگ سائڈ سفینہ شوگر ملز 13240 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13350 کمالیہ 13150 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز 13030/40 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے حاضر میں فارورڈ کے کام ابھی شروع نہیں ہوئے ہیں 13100 سے اوپر ہی مارکیٹ سمجھنی چاہیے جولائ کے سودوں کی۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی ڈھرکی 13175 گھوٹکی 13200 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ زیریں سندھ میں 13300 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ ٹریڈرز دوبارہ مال خرید رہے ہیں۔ .
Jul 14 2023 18:01:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو ، یونائیٹڈ اور اتحاد شوگر ملز کے بھاؤ رات کے اوقات میں 25/50 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوے ہیں اور 12975/13000 جیسے نرخ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جولائی کے سودوں کی 13040/45 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ملوں نے زیادہ تر جولائی کے سودے فروخت کئے ہوئے ہیں جبکہ جولائی ختم ہونے میں 17 دن پڑے ہوئے ہیں اور حاضر میں لوگوں کے پاس مال نہیں ہے اس لئے جہاں ڈیمانڈ نکلتی ہے مارکیٹ فورأ شورٹ اپ کر جاتی ہے۔ فل الحال مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی دکھائی دے رہا ہے۔ .
Jul 14 2023 15:02:44 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو، یونائیٹڈ اور اتحاد شوگر ملز کے بھاؤ 50 روپیہ کوئنٹل مزید بڑھ گئے ہیں اور 12950 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جولائی کے سودے 13000 تک ہوے ہیں۔ آر وائی کے شوگر ملز کے نرخ بھی بڑھے ہیں اور 13000 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 14 2023 13:33:02 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد اور بھلوال شوگر ملز 13400 روپیہ لوئنٹل تک ریٹ ہے جبکہ سلانوالی اور پاپولر 13250 المعیز 2 13200 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ جھنگ سائڈ سفینہ شوگر ملز 13200 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ شوگر ملز کا ریٹ آج دوبارہ تیز ہوا ہے اور 13050 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ بن گیا ہے۔ کسان شوگر ملز 13250 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جےڈی ڈبلیو 100 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے اور 12900 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے حاضر میں۔ جولائ کے سودوں کا 12960 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اگست کے سودے بھی 13460/70 جیسی پوزیشن ہے۔ حمزہ آر وائ کے 12925 شیخو فاطمہ 12975 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ ڈھرکی اے کے ٹی 13000 گھوٹکی 13025 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ زیریں سندھ میں 13100 سے 13150 روپیہ کوئنٹل تک مارکیٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملوں کے فارورڈ میں سودے ِبکے ہوئے ہیں۔ اب ملیں کم ریٹوں میں سودے نہیں بیچ رہی ہیں۔ اس لیے جہاں حاضر میں گاہکی اچھی ہوتی ہے مارکیٹ میں دوبارہ کھینچ پڑ جاتی ہے۔ تاہم جولائ کے سودوں کا بڑھ چڑھ کر خریدار نہیں ہے۔ اسی لیے ریٹ میں کم فرق ہے۔ اگست کے سودوں میں بھی گورنمنٹ کے ڈر کی وجہ سے ٹریڈرز زیادہ خریادری نہیں کر رہے ہیں۔ جہاں گورنمنٹ نے مداخلت کی وہاں تھوڑی بہت کریکشن آ سکتی ہے۔ تاہم فل حال مارکیٹ بہتر تھی۔ .
Jul 13 2023 18:12:24 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے بھاؤ رات کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل تیز ہوے ہیں اور 12825 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں پیر پیمنٹ پر۔ جبکہ جولائی کے سودوں کی 12910/15 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jul 13 2023 16:48:50 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی دن کے اوقات میں جولائ کے سودوں کے 12830/40 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے تھے تاہم ابھی دوبارہ 12880/90 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ حاضر میں جے ڈی ڈبلیو 12800 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ شام کے اوقات میں بہتر تھی۔ .
Jul 13 2023 11:37:11 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال 13300 سلانوالی پاپولر 13100 المعیز 2 13100 سورج 12850 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ جھنگ سائڈ سفینہ شوگر ملز 13100 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔فیصل آباد سائڈ کسان 13050 کمالیہ 12850 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ حاضر مال 12800 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ جولائ کے سودوں کا 12860/70 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ اتحاد 12825 حمزہ آر وائ کے12825 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ ڈھرکی اے کے ٹی 12850 گھوٹکی 12875 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ زیریں سندھ بھی 100 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور النور 12950 شاہمراد 12950 مہران فاران آبادگار 12975 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Jul 12 2023 17:18:29 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 12790 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ آج نیچے گاہکی سست تھی۔ فارورڈ میں آج کوئ کام کاج نہیں ہوئے ہیں۔نوٹ : (معروف ڈیلر ملک ماجد صاحب کی والدہ محترمہ کا انقال ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے احتراماً مارکیٹ بند ہے۔ اللہ پاک مرحومہ کی بخشش فرمائے اور ان کے دراجات بلند فرمائے۔ آمین۔) .
Jul 12 2023 11:27:55 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 13350 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے جبکہ سلانوالی پاپولر 13200 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز 13100 کمالیہ 12850 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے 12800/25 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے حاضر میں جبکہ جولائ کے سودوں کا 12900 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ آج فارورڈ میں کوئ کام کاج نہیں ہیں۔ ڈھرکی اے کے ٹی 12900 گھوٹکی 12925 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ زیریں سندھ النور شاہمراد 13000 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے جبکہ مہران فاران آباد گار 12950 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ فل حال آج مارکیٹ میں گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر تیزی کا ہی رجحان ہے لیکن گوورنمنٹ نے جہاں مداخلت کر دی وہاں مارکیٹ میں تھوڑی بہت کریکشن آ سکتی ہے۔ .
Jul 11 2023 18:21:10 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے ریٹ میں رات کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل کی کمی دیکھی گئی ہے اور 12750/60 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ جولائی کے سودوں کی 12815 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس مندی وجہ یہ بنی کہ اتحاد شوگر ملز نے بھی جو مل سے سودے فروخت ہوے ہوے تھے لفٹنگ کرانے کا نوٹس نکالا ہے کہ یکم اگست سے پہلے پہلے مال لوڈ کروا لیں ورنہ یکم اگست سے 10 روپیہ بوری جرمانہ عائد ہو گا۔ اس کے علاؤہ جے ڈی ڈبلیو مل کی طرف سے بھی باقاعدہ نوٹیفکیشن ایک دو روز تک جاری ہو سکتا ہے لفٹنگ کرانے کے متعلق اور سننے میں آ رہا ہے کہ سویرہ شوگر ملز بھی ایک دو دن تک نو ٹیفکیشن نکالے گی کہ مال لفٹ کرائیں۔ ان وجوہات کی بنا پر مارکیٹ میں کمزوری دیکھنے میں آئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اپریل میں گورنمنٹ نے ملوں کے ریٹ 98 فکس کرنے کو کہا تھا۔ جسے شوگر ملز نے ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا اس کیس کی عدالت میں سماعت جاری ہے اور عدالت نے سب اسکی نئ تاریخ ستمبر کے مہینے میں سماعت کیلئے مقرر کی ہے۔ یہ خبر شوگر ملز کیلئے اچھی ہے اب دو ماہ کیلئے جان چھوٹ گئی ہے اب ستمبر میں کیس کی سماعت ہو گی۔ تاہم ملوں سے مال لوڈ کرانے والی خبروں کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی دباؤ کا شکار ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott