Sugar | چینی
Jan 09 2025
Jul 30 2022 10:45:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی 117.5 جیسے حالات ہیں 45 دن پیمنٹ پر 122 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ابھی اگست کے مہینے میں جو پورٹ پر مال لگیں گے وہ تمام 485/500 ڈالر والے ہیں جو ایمپورٹرز کو 130 سے اوپر کا پڑتا ہے۔ اس لئے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 30 2022 10:24:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 11000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے کیونکہ سنگاپور اور برما کے ٹریڈرز پاکستان کیلئے سیلنگ نہیں دے رہے ہیں اور دوسری اہم بات یہ ہے کہ اگر 1100 ڈالر میں بکنگ بھی کرائیں تو 11880 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ انویسٹرز خریدار ہیں۔ .
Jul 30 2022 10:22:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن اور نپر کراچی 255 جیسے حالات ہیں حاضر میں مال نہیں ہیں۔ 3 اگست کو جہاز لگے گا۔ جس میں نپر مسور ہے۔ .
Jul 30 2022 10:19:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 6200/6300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ 50 دن پیمنٹ پر 6650 کا خریدار ہے سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے تیزی کا رجحان ہے۔ لائن پر بارش ہو رہی ہے۔ .
Jul 29 2022 14:16:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی 2.5 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 117.5 تک کام ہوے ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 122 تک کام ہوے ہیں مارکیٹ انتہائی گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 470 ڈالر ہے انٹر بنک میں ڈالر 250 کا ہو گیا ہے پڑتا 128/29 کا ہے۔ ایمپورٹرز پریشان نظر آ رہے ہیں کیونکہ ڈالر رک نہیں رہا ہے۔ اور بکنگ بھی کوئی نہیں کرا رہا ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jul 29 2022 13:58:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن اور نپر کراچی 255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں حاضر میں مال نہیں ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر بھی 250 کا ہے لیکن بنک کھل کر ڈالر نہیں دے رہے ہیں 3 اگست کو نپر مسور کا 12000 ٹن کا جہاز پورٹ پر لگے گا۔ لیکن جب مال پورٹ سے باہر آنے گا تب ہی صورت حال واضح ہو گی۔ .
Jul 29 2022 13:50:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد اور حیدرآباد کی مارکیٹیں بند ہیں لیکن انویسٹرز حضرات بھرپور خریدار ہیں۔ 6400 روپیہ من جیسے حالات ہیں کیش پیمنٹ پر جبکہ 50/60 دن پیمنٹ پر 6650/6700 جیسے حالات ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے فصل کو کافی نقصان ہوا ہے۔ آگے مزید بارشیں متوقع ہیں۔ مونگ میں بھی بھرپور تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مارکیٹ کسی وقت بھی 7000 کی حد کو چھو سکتی ہے۔ کیونکہ لائن سے بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ زمیندار کا ایک ایکڑ پر خرچہ 35000 آتا ہے۔ اور فی ایکڑ پیداوار صرف 2 بوری نکل رہی ہے اوپر سے بارشوں نے نقصان کیا ہے جسکی وجہ سے کسان مونگ نہیں بیچ رہے ہیں۔ دو بوری پیدوار میں زمیندار کا خرچہ بھی پورا نہیں ہو رہا ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ اتنی تیز ہےکہ وارہ نہیں کرتی۔ باہر سے اچھی کوالٹی کی مونگ 9350 میں کراچی آکر پڑتی ہے۔ جبکہ لوکل مارکیٹ انتہائی سستی ہے اس لئے انویسٹرز بھرپور خریداری کر رہے ہیں اور تیزی کا رجحان ہے .
Jul 29 2022 13:42:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 10900/11000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ایمپورٹرز کھل کہ سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ کیونکہ ایمپورٹرز کو بنکوں کی طرف سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ ڈالر 250 تک پہنچ گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دو تین دن سے سنگاپور والے پاکستان کو ماش کی سیلنگ نہیں دے رہے ہیں کیونکہ سیاسی غیر یقینی بہت زیادہ ہے۔ اور انٹر بنک میں ڈالر کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jul 28 2022 16:18:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں ماعکیٹ گرم ہے اور 100 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے 6150/6250 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سیلنگ انتہائ کم ہے۔ حیدر آباد منڈی میں بھی 6150/6250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ سٹاکسٹ ُفل ایکٹو ہے۔ .
Jul 28 2022 16:01:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی 250 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں پورٹ کے مال کے مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔نیچے گاہکی سست ہے۔ آج کراچی پورٹ پر 52 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott