Sugar | چینی
Jan 13 2025
Jul 01 2024 18:03:23 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں نئے مال 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پرانے مال اکا دکا ہیں ان کا 200/300 روپیہ من اوپر ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ ریٹ بھی اونچا ہے سٹاکسٹ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ .
Jul 01 2024 12:28:03 6 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 10000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں نئے مالوں کے پرانے مالوں کے 10300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 9800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تنزانیہ کے مالوں کے 7800/8000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے دنوں لوکل میں ریٹ 11000 تک ٹچ کر گیا تھا پرانے مال کا فیصل آباد منڈی میں۔ جس کی وجہ سے امپورٹرز نے ارجنٹینا برازیل سے مال بک کروائے ہیں۔ ابھی ان مالوں کو آنے میں وقت لگ جائے گا۔ دو مہینے لگ جائیں گے پاکستان آنے میں۔ بکنگ میں برازیل کے مال 800 ڈالر کے لیول پر بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 9600/9700 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Jul 31 2023 21:43:50 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں رات کے اوقات میں 100 روپیہ من مزید تیز ہوئی ہے اور 7700 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ بیچ بہت کم آتی ہے۔ تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 31 2023 16:26:25 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 7500 سے 7600 روپیہ من تک موصول ہوے ہیں۔ 50 روپیہ من اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ انتہائی مضبوط اور گرم نظر آ رہی ہے انویسٹرز حضرات بھرپور خریدار ہیں لیکن سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں مونگ ثابت کی دل کھول کر خریداری کرنی چاہیے۔ ان شاءاللہ یہ بہت بڑا سال نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں بھی مونگ کے بھاؤ بڑھ سکتے ہیں۔ کیونکہ انڈیا میں کاشت کم ہے۔ .
Jul 31 2023 10:34:34 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں چھٹیوں میں 7800 تک کام ہو گئے تھے تاہم ابھی پرانی 7550 جبکہ نئ 7450 روپیہ من ریٹ ہے۔ علی پور 7400 حیدر آباد 7500 روپیہ من ریٹ ہے۔ تاہم مال کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ جن ٹریڈرز نے نیچے ریٹوں میں خریدرای کر لی تھی ان کو 1000/1500 روپیہ من نفع ہے۔ مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ بھی ہوئ ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی نرم ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں دالوں کی بجائ اب تک 11.28 پرسنٹ تک کم ہوئ ہے۔مونگ ثابت کی بیجائ 27.64 لاکھ ہیکٹیر تک ہوئ ہے جبکہ پچھلے سال 29.78 لاکھ ہیکٹیر تھی۔ ماہراشٹرا میں 41 پرسنٹ بیجائ کم ہوئ ہے اور راجستھان گجرات اور اتر پردیش میں بیجائ زیادہ ہوئ ہے۔ مجموعی طور پر پچھلے سال کی نسبت اب تک 7.8% تک بیجائ کم ہے۔ اور بارشیں کسی پٹی پر زیادہ ہوئ ہیں اور کسی پر کم۔ انڈیا میں مونگ 25 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے اور 7625 روپیہ کوئنٹل ہے۔ .
Jul 26 2023 15:38:04 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں تو آج موبائل سگنل بند ہیں۔ کام کاج نہیں ہیں۔ تاہم مارکیٹ 50 روپیہ من مزید تیز ہے اور پرانی 7750 جبکہ نئ 7650 روپیہ من ریٹ ہے۔ علی پور 7550 رجحان 7650 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ سیلنگ بہت کم ہے۔ ملرز بھی گاہک ہیں۔ سٹاکسٹ بھی گاہک ہیں۔ .
Jul 26 2023 10:59:24 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ گرم ہے 100 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور پرانی 7700 جبکہ نئ 7600 روپیہ من ریٹ ہے۔ علی پور 7500 رجحان 7600 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ بیچ کم ہے جبکہ خریدار بھرپور ہے۔ فل حال سٹاکسٹ کے جزبات انتہای گرم ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا مہاراشٹرا میں مونگ کی بجائ اب تک پچھلے سال کی نسبت 42 % تک کم ہوئ ہے۔ پچھلے سال اس وقت تک 257467 ہیکٹر تک بیجائ ہوئ تھی تاہم اس سال 25 جولائ تک 147605 ہیکڑ تک ہوئ ہے۔ .
Jul 25 2023 16:43:40 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں مارکیٹ 100 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور پرانی 7650 جبکہ نئ 7550 روپیہ من ریٹ بن گئے ہیں۔ بروکر حضرات صرف ریٹ ہی دیتے ہیں۔ مال کھل کر نہیں ملتا۔ سٹاکسٹ بھرپور گاہک ہیں. .
Jul 25 2023 10:46:17 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانی 7550 جبکہ نئ 7450 روپیہ من ریٹ ہے۔ انویسٹرز گاہک ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 24 2023 16:12:36 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد میں 100 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 7400/7500 روپیہ من جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج اسٹاکسٹ تھوڑا پیچھے ہٹا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی کمزور ہوئی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ عموماً اس طرح ہوتا ہے جب مارکیٹ میں سیلنگ زیادہ ہو تو انویسٹرز گھٹا کہ ریٹ لگاتے ہیں تاکہ ان کو سستا مال مل جائے۔ لیکن یہ چیز بھی ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ انویسٹرز حضرات اس وقت بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں مونگ کی خریداری میں۔ کیونکہ انٹر نیشنل مارکیٹ کافی ٹائیٹ ہے۔ ارجنٹائن اور برازیل کی مونگ کراچی آکر 10000 روپیہ من تک پڑتی ہے اور پھر پاکستان کی مونگ سے 600/800 روپیہ کم ریٹ میں فروخت ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں مونگ کی کاشت صحیح طریقے سے نہیں ہو رہی ہے۔ کاشت کمزور ہے اس لئے انٹر نیشنل مارکیٹیں تیز رہنے کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس بھاؤ میں مونگ کی خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سال مونگ ثابت کیلئے انتہائی اچھا سال نظر آ رہا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott