Sesame | تل
Dec 23 2024
Jul 06 2022 10:45:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد مارکیٹ رکی ہوئ ہے 5250/5350 روپیہ من جیسےحالات ہیں حیدر آباد منڈی میں 5300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نئ ہاڑو مونگ کے 5400/50 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ملیں بند ہو رہی ہیں لیبر گھروں کو جا رہی ہے حاضر میں کام کاج نہ ہونے کے برابر ہے۔ .
Jul 05 2022 15:39:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 100 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 5250/5350 جیسے حالات بن گئے ہیں مارکیٹ کمزور ضرور ہوئی ہے لیکن کھل کر بیچ نہیں ہے۔ نئی مونگ تھل کے علاقوں میں تھوڑی تھوڑی شروع ہو گئی ہے فیصل آباد منڈی میں 5450/5550 تک کام ہوے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 05 2022 10:45:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ نرم اوپن ہوئ ہے اور 5350/5450 روپیہ من جیسے حالات ہں۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ سست ہے لیکن مونگ ثابت کے سٹاکسٹ گاہک ہیں۔ بیچ کھل کر نہیں آتی۔ .
Jul 04 2022 15:36:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 5500/5600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انویٹرز بھرپور گاہک ہیں۔ بیچ کم ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 04 2022 10:42:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 5500/5600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ خریدار بھرپور ہے لیکن سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک اسٹاکسٹ سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تین چار دن سے بروکر صرف ریٹ بتا رہے ہیں لیکن سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔ دوسری جانب تھل پنجاب میں مونگ کی کاشت کے علاقوں میں ییلو موزیک وائرس لگنا شروع ہو گیا ہے جو فصل جو خراب کرنا شروع ہو گیا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 02 2022 15:46:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 5400 روپیہ من کا گاہک بن جاتا ہے بیچ کم ہے۔ تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 02 2022 10:38:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 5300/5400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 5400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ہاڑو مونگ 5650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے ڈیمانڈ بھی برابر سی ہے۔ تاہم سٹاکسٹ مال خریدنے کے بھرپور خواہش مند ہیں۔ باقی دالوں سے اگر مونگ کا موازنہ کیا جائے تو ماش ثابت 242.5 روپیہ کلو ہے اور مسور 230 روپیہ کلو ہےجبکہ مونگ ثابت 135 روپیہ کلو بنتی ہے۔ مجموعی طور پر مونگ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott