Yellow Peas | ییلو پیس
Dec 18 2024
Jul 05 2023 10:41:32 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 158 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ انویسٹرز کے خریداری کرنےسے تھوڑی بہت بہتر ہوئ ہے۔ آج ڈالر بھی انٹر بینک میں بہتر ہوا ہے اور 278.6 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق عملے کی سطح کا نیا معاہدہ منظوری سے مشروط ہے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے، اس کے غور کے ساتھ 12جولائی 2023 کو متوقع ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اجلاس جاری کر دیا ہے۔13 جولائی 2023 تک شیڈول ہے، لیکن پاکستان پر نہیں ہے ایجنڈا ۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کیلنڈر کے مطابق اس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، اگلی ملاقاتیں ہیں۔5، 6، 10، 12 اور پھر 13 جولائی 2023 کی شیڈول ہے۔تاہم پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔ اگرچہ اسے کسی بھی وقت شامل کیا جا سکتا ہے۔ .
Jul 04 2023 16:56:48 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے نرخ میں شام کے اوقات میں 1.50 سے 2 روپیہ کلو اضافہ دیکھا گیا ہے اور 158 روپیہ کلو تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ملرز اور انویسٹرز نے خریداری کی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہو سکتی ہے۔ جولائی کے دوسرے ہفتے میں ایک اور جہاز تقریباً 27 ہزار ٹن کا کراچی پورٹ پر متوقع ہے۔ جبکہ جولائی میں کنٹینر بھی پورٹ پر آئیں گے اس کے علاؤہ انٹر بنک میں ڈالر کی صورتحال بھی اگلے ہفتے ہی صحیح طور پر واضح ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق بعض ماہرین کا خیال ہے کہ کالا چنا تیز ہو جائے گا لیکن بعض ماہرین کہتے ہیں کہ اگلے جہاز پورٹ پر لگنے کے بعد صورت حال سامنے آئے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال اگلے جہاز کا انتظار کرنا ہی بہتر لگ رہا ہے۔ .
Jul 04 2023 10:18:39 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2/3 روپیہ کلو مزید نرم ہوا ہے اور 156/157 روپیہ کلو تک ریٹ بن گیا ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا۔ سرگودھا منڈی میں 6700 روپیہ من ریٹ ہے۔ نیچے گاہک خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر 10 روپے کم اوپن ہوا ہے اور 275 روپیہ تک ریٹ موصول ہوا ہے۔ فل حال مارکیٹ نرم ہی نظر آ رہی ہے۔ آگے مزید سپلائ بھی ہے اور ڈیمانڈ بھی نہیں ہے۔ ڈالر میں بھی کریکشن کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jul 03 2023 16:21:47 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 159 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ نمبر 1 کوالٹی مال 161 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ فل حال نیچے گاہکی خاموش ہونے کی وجہ سے بلائنڈ والے مارکیٹ کو مزید دبا رہے ہیں۔ مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 30 2022 15:50:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 7250/75 تک کام ہوے ہیں کراچی روپیہ دو روپیہ نرم ہوا ہے اور جہاز والا مال 170 جیسے حالات بن گئے ہیں پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کام کاج کافی ہوے ہیں ریٹیل میں گاہکی اچھی نظر آرہی تھی۔ اگر موسم کھل گیا تو ڈیمانڈ اچھی نکلنے کے امکانات ہیں۔ .
Jul 30 2022 10:18:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 7250/7300 ملتان 7150 فیصل آباد 7000 جیسے حالات ہیں اور کراچی حاضر لوڈنگ 177/78 جبکہ 3 اگست والے جہاز میں 172 تک کام ہوے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jul 29 2022 13:40:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 176/178 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ 3 اگست والے جہاز میں 172 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 250 تک پہنچ گیا ہے لیکن بنک والے کھل کر ڈالر فراہم نہیں کر رہے ہیں جسکی وجہ سے ایمپورٹرز کالا چنا کی سیلنگ نہیں دے رہے ہیں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jul 28 2022 15:29:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 50 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 7150 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی مارکیٹ میں 175/177 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جہاز میں آنے والے مالوں کے 170 روپیہ کلو جیسے حالات ہیِں۔ سیلنگ انتہائ کم ہے۔ ڈالر کا مختلف بینک میں مختلف ریٹ ہیں۔ 239 سے 247 تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jul 28 2022 10:35:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ گرم ہے سرگودھا 7100 روپیہ من کا گاہک ہے بیچ نہیں ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 247 روپیہ تک پہنچ گیا ہے امپورٹ میں۔ کراچی مارکیٹ جہاز والےمال کے 168 روپیہ جیسےحالات ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے بیچ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت ڈالر میں تیزی کی وجہ سے لوگوں کےجزبات گرم ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں تیزی کےامکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jul 27 2022 15:12:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا دوپہر کے وقت 7150 تک کام ہو کر شام کو دوبارہ تھوڑا ٹھنڈا ہوا ہے اور 7100 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی 172/75 جبکہ جہاز والے مال کے 167 تک کام ہوے تھے۔ اس وقت تھوڑا بہت ٹھنڈا ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 239/40 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ ایمپورٹرز فل الحال مزید بکنگ کرانے سے گریز کر رہے ہیں کیونکہ ملکی صورتحال مستحکم نہیں ہے۔ بنک والے ڈالر کئ کئ دن بعد فراہم کرتے ہیں جسکی وجہ سے جو مال پورٹ پر آتا ہے 5 دن کے بعد جرمانہ لگتا شروع ہو جاتا ہے۔ اگر پانچ دن کے اندر آپ بنک سے ڈاکیومنٹ چھڑا کر پورٹ سے مال کلیئر کرا لیں تب 8.5 فیصد خرچہ لگتا ہے۔ جبکہ اگر 15/20 پورٹ پر مال پڑا رہے تو خرچہ بڑھ جاتا ہے۔ .
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Dec 18 2024
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott