Sugar | چینی
Jan 15 2025
Jul 25 2023 16:37:36 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل مزید بہتر ہوئ ہے اور جولائ کے سودوں کے 13025 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ اگست کے سودوں کے 13800 تک کام ہو گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے سیلنگ کھل کر نہیں ہے. .
Jul 25 2023 16:10:33 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں دوبارہ گرم ہو گئی ہے اور 12975 جیسے ریٹ بن گئے ہیں جولائی کے سودوں کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریڈی بھی 12975 ہی مانگ رہے ہیں ڈیلر حضرات۔ اگست کے سودوں کے 13775 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Jul 25 2023 11:38:37 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 13400 بھلوال 13500 سلانوالی پاپولر 13200 المعیز 2 13150 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جھنگ سائڈ سفینہ 13150 کشمیر 13100 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 100 روپیہ کوئنٹل بازار نرم ہے اور 13050 سویرہ 13100 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 12865 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے حاضر میں جبکہ جولائ کے سودوں کا 12900 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی 13000 ڈھرکی 13000 گھوٹکی 13025 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ زیریں سندھ میں 100 روپیہ کوئنٹل بازار نرم ہے اور 13200/13250 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔فل حال مارکیٹ پھنسی ہوئ ہے۔ حاضر میں گاہکی بھی سست ہے۔ ٹریڈرز انتظار کر رہے ہیں جہاں کہیں جولائ کے سودوں میں کٹنگ کی وجہ سے مارکیٹ نرم ہو تو وہاں دوبارہ خریداری کریں گے۔ مارکیٹ اگر آگے فارورڈ کے سودوں کی کٹنگ کی وجہ سے دباؤ میں آتی ہے تو وہاں مزید خریداری کرنی چاہیے جہاں کہیں جولائ کے سودے نپٹیں گے مارکیٹ اس کے بعد تیز ہو جائے گی۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی ہے۔ .
Jul 24 2023 17:22:38 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے ریٹ شام کے اوقات میں 20/25 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوے ہیں اور 12910 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جولائی کے سودوں کی 12928 جبکہ اگست کے سودوں کی 13700 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ .
Jul 24 2023 14:19:52 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ دوپہر کے اوقات میں 65 روپیہ کوئنٹل کم ہوے ہیں اور 12860 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جولائی کے سودوں کے بھاؤ 12885/90 تک موصول ہوے ہیں۔ جبکہ اگست کے سودے 13680 تک ہوے ہیں۔ پرچون میں ڈیمانڈ سست ہونے کی وجہ سے مارکیٹ سست ہے۔ تاہم اگست کے سودوں کی خریداری اچھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہاں تھوڑا تھوڑا مال خریدنا شروع کر دینا چاہیے کیونکہ یہی دن ہیں جہاں جولائی کے سودوں کی سیٹلمنٹ مکمل ہو گئی مارکیٹ دوبارہ بہتر ہونی شروع ہو جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا چونکہ چینی سٹے والا آئٹم ہے اس لئے اس میں روپیہ دو روپیہ کلو کی اپ ڈاؤن ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہوتی۔ تاہم جو اپنے پیسوں سے مال خریدے گا ان شاءاللہ اس کا نمبر ضرور آ جاتا ہے۔ بڑی ملیں ریڈی میں سیل نہیں دے رہی ہیں۔ اس وقت صرف ان لوگوں کے مال نیلام ہو رہے ہیں جن کے پاس جولائی کے سودے لئے ہوے ہیں اور وہ پیڈ کرانے کی طاقت نہیں رکھتے وہ مارکیٹ میں مال فروخت کر رہے ہیں۔ جیسے ہی جولائی نمٹے گا مارکیٹ بہتری کا سفر شروع کر دے گی۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 24 2023 11:45:32 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی (شوگر) سینٹرل پنجاب میں جوہر آباد شوگر ملز کے ریٹ 13500 تک ہیں۔ بھلوال شوگر ملز 13500 ، سلانوالی اور پاپولر 13200 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ المعز 2 ،بابا فرید 13150 سفینہ 13150 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ جھنگ شوگر ملز اور کشمیر 13150 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سائیڈ کسان شوگر ملز کے ریٹ 13300 کنجوانی 13150 کمالیہ 13150 سانگلہ شوگر ملز 13150 سویرہ شوگر ملز 13150 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جنوبی پنجاب میں حمزہ آر وائی کے 13000 جبکہ جے ڈی اور ڈبلیو یونائیٹڈ 12925 روپیہ فی 100 کلو تک ہیں۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی۔ ڈھرکی۔ 13100 جبکہ گھوٹکی شوگر ملز 13125 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ کے النور 13300 جبکہ مہران ،فاران، آباد گار شوگر ملز اور دیگر زیریں سندھ کی ملوں کے ریٹ 13350 روپیہ کوئنٹل تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جولائی کے سودے 12975 جبکہ اگست کے سودوں کے 13775 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ملوں سے لفٹنگ بہت زیادہ ہو رہی ہے۔ پچھلے پندرہ دنوں میں تقریباً روزانہ کی ایوریج 27000 ٹن کی آ رہی ہے۔ یہ ایوریج انتہائی خطر ناک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چینی پاکستان کی کھپت کے حساب سے22000 ٹن روزانہ لوڈنگ ہونی چاہیے جبکہ لوڈنگ ہو رہی ہے 27000 ٹن یعنی 5000 ٹن روزانہ زیادہ لفٹنگ ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز نے جب اس چیز کی تحقیق کی تو پتا چلا کہ چینی جنوبی پنجاب میں جاتی ہے اور وہاں چینی کا گڑ بنتا ہے اور افغانستان چلا جاتا ہے۔ چونکہ گڑ کی ایکسپورٹ پر پابندی نہیں ہے اس لئے چینی کا گڑ بن کر ایکسپورٹ ہو رہا ہے۔ جبکہ ڈائریکٹ بھی چینی کی سمگلنگ ہو رہی ہے۔ جس طرح چینی کی لوڈنگ ہو رہی ہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہیں نومبر کے مہینے میں پاکستان میں ہی شاٹ فال بن نہ جاے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چینی کی خریداری یہاں شروع کر دینی چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگست کے سودوں کا 800 روپیہ کوئنٹل بڑھا کر خریدار کھڑا ہے۔ حاضر میں کام کاج سست بھی ہو تو انویسٹرز جولائی کے سودے خرید کر اگست بیچ دیں گے۔ دوسری جانب ملیں انتہائی مضبوط ہیں۔ خصوصاً جنوبی پنجاب کی ملیں۔ اس لئے چینی میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 22 2023 20:08:51 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں حاضر 13000 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے جبکہ جولائ کے سودوں کے 13035/45 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر تھی۔ اگست کے سودوں کے 13775 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ ہے۔ .
Jul 22 2023 18:00:03 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں حاضر میں 12925 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ جولائ کے سودوں کے 12975 جبکہ اگست 13750 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ .
Jul 22 2023 15:06:19 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئ ہے اور جے ڈی ڈبلیو حاضر 12920 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے جبکہ جولائ کے سودوں کے 12980/90 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اگست کے سودوں کا 13770 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فارورڈ کے سودوں میں جن لوگوں نے اوپر ریٹوں میں سروں پر بیچے تھے ابھی کوورنگ کر رہے ہیں۔ تاہم حاضر میں مزے داری نہیں ہے۔ .
Jul 22 2023 11:32:04 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سروگودھا زون جوہر آباد اور بھلوال شوگر ملز 13500 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سلانوالی پاپولر 13300 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ المعیز 13300 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جھنگ سائڈ سفینہ شوگر ملز 13300 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ ۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 13300 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو سوموار پیمنٹ پر 12870 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جے ڈی ڈبلیو جولائ کے سودوں کے 12925 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی ڈھرکی 13100 گھوٹکی 13150 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ زیریں سندھ میں کل رات کو بڑھا کر کام ہو گئے تھے 13400 تک لیکن ابھی دوبارہ 13300/13350 روپیہ کوئنٹل کا لیول ہے۔ کل رات فارورڈ کے سودوں میں بھی کافی کھینچ تھی۔ تاہم ابھی کام ٹھنڈا ہے۔ فل حال انتظار کرنا چاہیے جہاں کہیں جولائ کے سودے نپٹیں گے وہاں مارکیٹ کی صورت حال واضح ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اتحاد شوگر ملز نے نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ50 روپے بوری انشورینس لے گا۔ اس کے علاوہ یکم اگست سے 20 روپے بوری جرمانہ بھی عائد ہو گا۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott