Millet | باجرہ
Jan 06 2025
Jul 19 2023 15:44:38 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور پرانی کوالٹی کے بھاؤ 7300 اور نئ کوالٹی 7100 روپیہ من تک کا گاہک ہے۔ مارکیٹ مظبوط ہے اور مجموعی طور پر تیزی کا ہی رحجان نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 19 2023 13:53:20 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو تیز ہو گئ ہے اور 105.5 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ بکنگ 330 ڈالر فی ٹن ریٹ ہو گیا ہے اگست سپتمبر 330 ڈالر فی ٹن ریٹ ہو گیا ہے جو کراچی پورٹ پر 102.15 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jul 19 2023 12:01:14 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14000 روپیہ من ریٹ ہے جبکہ فیصل آباد منڈی میں ماش ثابت ایس کیو 14500 روپیہ من ریٹ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں نیچے ریٹیل میں اچھی ڈیمانڈ ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ ایس کیو 1045/55 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر بہتر ہوا ہے اور 284 تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jul 19 2023 11:31:15 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ییلو پیس کراچی مارکیٹ کے بھاؤ 104/105 روپیہ کلو ہے۔ رشیہ سے بکنگ 315 ڈالر فی ٹن پے رکی ہوئ ہے۔ انٹر بینک ڈالر آج تیز ہوا ہے اور 284 روپیہ ہے امپورٹ میں۔ جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jul 19 2023 11:15:56 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے بھاؤ فیصل آباد منڈی میں 7250 روپیہ من ہے پرانی کوالٹی کا جبکہ نئ کوالٹی 7150 روپیہ من ہے۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں ۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انڈیا مارکیٹ 150 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئ ہے اور 7650 روپیہ کوئنٹل تک کے بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ .
Jul 19 2023 10:43:08 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مسور نپر گزشتہ روز رات کے اوقات میں 1 روپیہ کلو اضافے کے ساتھ 203 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے تھے۔ جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 205 روپیہ کلو جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے کیونکہ کافی دنوں سے مارکیٹ میں مندہ تھا۔ اور ایمپورٹرز نے بکنگ نہیں کرائی ایک جہاز مہینہ پہلے 18000 ٹن کا آیا تھا اسی میں مال فروخت ہو رہا ہے۔ آسٹریلیا سے بکنگ 670 ڈالر فی ٹن ہے جو کراچی آکر تقریباً 206 روپیہ کلو تک پڑے گی۔ جبکہ کرمسن مسور کی بکنگ 710 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 219 تک پڑے گی۔ پائپ لائن میں زیادہ مال نہیں ہے۔ جبکہ کراچی کے گوداموں میں بھی اتنا مال نہیں ہے جو دو ڈھائی ماہ نکال سکے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ایمپورٹرز اب بکنگ بھی کراتے ہیں تو پاکستان کی بندر گاہ تک پہنچنے میں دو ڈھائی ماہ لگ جائیں گے اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ مسور مزید تیز ہو سکتی ہے۔ کیونکہ فل الحال مارکیٹ میں گیپ نظر آرہا ہے۔ .
Jul 18 2023 17:21:47 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی شام کے اوقات میں مارکیٹ گرم تھی 14000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ میں مال انتہائ کم ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ماش ثابت ایس کیو 14450/14500 جبکہ چمن ماش فیصل آباد مندی میں 14300 روپیہ من تک ریٹ تھا۔ بکنگ 1045 ڈالر فی ٹن ہے جو کراچی پورٹ پر 12814 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ .
Jul 18 2023 16:47:53 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 202 روپیہ کلو جیسے بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ بعض ایمپورٹرز سیل ہی نہیں دے رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ کیونکہ پائپ لائن میں لمبا چوڑا مال نہیں ہے اور اس وقت اگر ایمپورٹرز بکنگ کرائیں گے تو کم از کم ڈھائی تین ماہ لگیں گے مال پاکستان پہنچنے میں۔ دوسری جانب بکنگ کے بھاؤ 690 ڈالر ہیں جو کراچی آکر تقریباً 211.52 تک پڑے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں گیپ نظر آ رہا ہے اور مزید تیزی بن سکتی ہے۔ .
Jul 18 2023 16:11:50 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں دن کے اوقات میں پرانی 7200 روپیہ من اور نئ 7100 روپیہ من تک کام ہو گۓ تھے اور ابھی شام کے اوقات میں مارکیٹ 50 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور پرانی مونگ ثابت کے بھاؤ 7250 روپیہ من تک ہے جبکہ نئ مونگ ثابت کے بھاؤ 7150 روپیہ من تک ہے۔۔ مونگ ثابت علی پور 6900 روپیہ من جبکہ رحجان 7000 روپیہ من تک ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jul 18 2023 16:09:19 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس شام کے اوقات میں مارکیٹ رکی ہوئی ہے اور 104 روپیہ کلو تک کے بھاؤ ہیں کراچی مارکیٹ میں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر دن میں 283 /284 کے لیول پہ تھا جو ابھی شام میں 281.75 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott