Sesame | تل
Dec 10 2024
Jul 15 2023 10:45:20 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1/1.5 روپیہ کلو بہتر ہےاور سوموار پیمنٹ پر 164/164.5 روپیہ کلو تک ریٹ بن گیا ہے۔ سرگودھا منڈی میں 6850 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ آج ہفتہ ہے انٹربینک ڈالر ریٹ نہیں آیا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کالا چنا میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ اسکی دو تین بنیادی وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ پاک کموڈیٹیز کے مطابق یہ ہے پرچون میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے جو جہاز 8 جولائی کو پورٹ پر لگنا تھا وہ ابھی تک پورٹ پر نہیں لگا۔ اس بات کا انکشاف گزشتہ روز ایک امپورٹر نے پاک کموڈیٹیز کے ساتھ گپ شپ کے دوران کیا انہوں بتایا کہ جہاز سے پہلے کینولا ان لوڈ ہو گا پھر 19 جولائی ہو سکتا ہے کالا چنا کی لوڈنگ شروع ہو۔ اس کے علاؤہ انہوں نے پاک کموڈیٹیز کو یہ بھی بتایا کہ آسٹریلیا میں سی ایچ کے ایم کوالٹی مال تھوڑے رہ گئے ہیں اور آسٹریلیا کی نئی فصل 15 اکتوبر کے بعد شروع ہو گی۔ ہو سکتا ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی میں 20/25 ڈالر کی مزید تیزی ہو جاے۔ اس وقت سی ایچ کے ایم کی بکنگ 540 ڈالر کے لگ بھگ ہے جو کراچی آکر تقریباً 164 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق تنزانیہ کی فصل کی شپمنٹ 15 اگست کے بعد شروع ہو گی اور فل الحال تنزانیہ کے بھاؤ بھی 565 ڈالر سے کم نہیں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پاکستان کو آئندہ آنے والے دنوں میں تقریباً 40/45 ہزار ٹن کالا چنا ہر ماہ چاہیے۔ جو جہاز 19 جولائی کو لگے گا اس میں جیسے ہی لوڈنگ مکمل ہوئی مال مضبوط ہاتھوں میں چلا جاے گا۔ اور اب جو آسٹریلیا سے بکنگ ہو رہی ہے وہ اگست شپمنٹ ہے۔ نئ بکنگ کے مال پاکستان پہنچنے میں ڈھائی تین ماہ لگ جائیں گے۔ اس لئے یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال مئی اور 15 جون تک موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے وہ ڈیمانڈ دیکھنے کو نہیں ملی جو ہونی چاہیے تھی تاہم اس وقت گرمی عروج پر ہے اور تقریباً سبھی دالوں کی ڈیمانڈ بھرپور دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی کے ذرائع کے مطابق اب یہ ڈیمانڈ اکتوبر تک چلے گی کیونکہ سبزیوں کا سیزن نومبر میں شروع ہوتا ہے۔ اس لئے اگلے تین ساڑھے تین ماہ اچھی ڈیمانڈ کے دن ہیں۔ .
Jul 14 2023 14:04:59 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 163/163.5 روپیہ کلو تک ریٹ ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا۔ آج پنجاب کی مارکیٹ بند ہے۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 540 ڈالر فی ٹن تک ریٹ موصول ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 164.21 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 279 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jul 13 2023 16:33:41 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 163 روپیہ کلو تک ریٹ بن گیا ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا۔ فل حال خریدار بن جاتا ہے۔ .
Jul 13 2023 10:44:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 161.5 روپیہ کلو تک ریٹ ہےسی ایچ کے ایم کوالٹی کا۔ سرگودھا منڈی میں 6800 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 3 روپیہ کم ہوا ہے اور 275 تک ریٹ ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تنزانیہ کالا چنا آمدن شروع ہو گئ ہے۔ انڈیا نوا شیوا پورٹ کے لیے 580 ڈالر فی ٹن تک کام ہوئے ہیں۔ .
Jul 12 2023 15:58:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 3 روپیہ کلو بہتر ہوا ہے اور 163/163.5 روپیہ کلو تک ریٹ بن گیا ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا۔ آج گاہکی بہت اچھی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر 277 تک تھا امپورٹ میں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے اور گاہک بھی بھرپور ہے۔ .
Jul 12 2023 10:24:32 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2.5 روپیہ کلو نرم ہوا ہے اور 160 روپیہ کلو تک ریٹ ہےسی ایچ کےایم کوالٹی کا۔ جے کے7 کے مال کا 159 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی ہو رہی ہے۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 277.5 تک ہے امپورٹ میں۔ سرگودھا منڈی میں 6750 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ .
Jul 11 2023 18:11:19 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 0.5/1 روپیہ کلو نرم ہے اور 162/162.5 روپیہ کلو تک ریٹ ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا۔ فل حال مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ .
Jul 11 2023 16:16:21 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو نرم ہوا ہے اور 163 روپیہ کلو تک ریٹ ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا۔ جن لوگوں نے 155/156 پر انٹری کر لی تھی وہ ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ انٹر بینک می. ڈالر 2 روپے نرم بند ہوا ہے اور 279 تک ریٹ تھا امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے کے 7 پورٹ قاسم پر لگ گیا ہے وہاں سے کینولا ان لوڈ کرنے کے بعد کراچی پورٹ پر آئے گا۔ .
Jul 11 2023 10:43:35 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو بہتر اوپن ہوا ہے اور 165 روپیہ کلو تک ریٹ ہے سی ایچ کے ایم کوالٹی کا۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ آج انٹر بینک میں ڈالر مزید بہتر ہوا ہے اور 282 کے لیول پر ریٹ ہے امپورٹ میں۔ سرگودھا منڈی میں 6900 روپیہ من ملتان 6850 روپیہ من فیصل آباد 6700 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ بکنگ 525/535 ڈالر تک کام ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 161.37/164.44 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Jul 10 2023 16:07:02 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 1.50 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 164.50 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں تھوڑی کھینچ بنی ہے دو تین دن پہلے 515 ڈالر میں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے سودے ہوئے تھے جبکہ آج 530 ڈالر میں بکنگ ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تقریباً 250 کنٹینر کے لگ بھگ بکنگ ہوئی ہے اور بکنگ میں مزید خریدار بن جاتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 281 روپیہ ہے اور 530 ڈالر والا کراچی آکر تقریباً 162 تک پڑتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آسٹریلیا میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 540/50 ڈالر بن سکتا ہے۔ اس حساب سے لوکل مارکیٹ دوبارہ بہتر ہو سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کراچی مارکیٹ میں کالا چنا دوبارہ 170 کا منہ دیکھ سکتا ہے۔ اس بھاؤ میں خریداری کرنے میں کوئی حرج البتہ ڈالر کے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ 10 روپیہ مزید نکل سکتے ہیں۔ آسٹریلیا میں کالا چنا کی مارکیٹ مضبوط ہے لیکن انٹر بنک میں ڈالر کے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott