Sugar | چینی
Dec 30 2024
Jun 08 2023 10:58:16 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 114 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے دنوں بکنگ بہتر ہونے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہوئ تھی لیکن ابھی دوبارہ مارکیٹ سست ہے۔ بکنگ 335 ڈالر فی ٹن تک ہے جو کراچی پورٹ پر 106.42 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں دم خم نہیں ہے۔ .
Jun 08 2023 10:53:28 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13950/14000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ جیسے ہی تھوڑی بہت گاہکی آتی ہے مارکیٹ بہتر ہو جاتی ہے۔ کراچی گوداموں میں مال نہیں ہیں جو تھوڑے بہت مال پورٹ پر آتے ہیں ساتھ ہی ِبک جاتے ہیں۔ تاہم ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹریڈرز بھی خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ صرف پرچون میں تھوڑا تھوڑا کام ہو رہا ہے۔ ماش ثابت کا کام بہت کم ہو گیا ہے۔ .
Jun 08 2023 10:08:34 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانی 7100 روپیہ من جبکہ نئ 6900 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Jun 07 2023 16:44:50 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کے ریٹ 201 روپیہ کلو تک موصول ہوے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ جبکہ کرمسن پرچون کوالٹی 212 سے 214 روپیہ کلو تک ہے۔ کرمسن مسور کراچی میں لمبا چوڑا اسٹاک نہیں ہے صرف نپر مسور کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ پھنسی ہوئی ہے تاہم نپر مسور میں فل الحال دم خم نہیں ہے کیونکہ 15 جون کو ایک جہاز کراچی پورٹ پر متوقع ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا سے بکنگ 650 ڈالر ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 287.10 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ اس حساب سے نپر مسور کا پڑتا کراچی آکر تقریباً 203/4 روپیہ کلو تک ہے۔ تاہم آسٹریلیا میں بکنگ ٹوٹ سکتی ہے اس ڈر کی وجہ سے ملرز اور ٹریڈرز کھل کر خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ .
Jun 07 2023 16:37:50 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 14000 تک کام ہوے ہیں۔ پرچون میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ بکنگ 1120 ڈالر پہ برقرار ہے۔ اور انٹر بنک میں ڈالر 287.10 پیسے کا ہو گیا ہے۔ اس حساب سے ماش ثابت کا کراچی آکر پڑتا تقریباً 14085 روپیہ من تک ہے۔ فل الحال پرچون میں اچھی ڈیمانڈ کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jun 07 2023 16:32:36 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے بھاؤ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کمی ہوئی ہے اور 114 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 335 ڈالر ہے جبکہ انٹر بنک ڈالر 287.10 روپیہ کی سطح پر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق بنکوں سے ڈالر کی دستیابی کھل کر نہیں ہے۔ آج کل بنکوں کو بھی رشوت دینی پڑتی ہے۔ جو ایک دو روپیہ اوپر دیتا ہے اس کو ڈالر ملتے ہیں۔ جو نہیں دیتا اسے ڈالر آسانی سے نہیں ملتے۔ .
Jun 07 2023 16:25:31 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 300 روپیہ من کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 6900 تک سودے ہوے ہیں نئ مونگ کے جبکہ پرانی 7100 روپیہ من تک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں موسم آہستہ آہستہ کھلنا شروع ہو گیا ہے امید ہے اگر تین چار دن بارش نہ ہوئی تو دوبارہ منڈیوں میں آمد زیادہ ہو جائے گی۔ .
Jun 07 2023 13:02:20 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 115 روپیہ کلو۔تک ریٹ ہے۔ بکنگ 5 ڈالر کم ہوئ ہے اور 335 ڈالر فی ٹن تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Jun 07 2023 11:26:05 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر 201 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ جبکہ ایڈوانس پیمنٹ پر روپیہ دو کم میں بھی مال مل جاتے ہیں۔ مسور کرمسن مشین کلین مال 210/212 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Jun 07 2023 11:07:48 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13850/13900 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott