Sugar | چینی
Dec 26 2024
Jun 16 2022 10:59:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ گرم ہے اور 2.5 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے. 112.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے تھے۔ کھل کر سیلنگ نہیں آتی۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ بکنگ رشیا سے ریٹ موصول نہیں ہو رہے ہیں جبکہ انڈیا سے 500 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ انڈیا کے مال 2/3% ڈنک والے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق روپیہ کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ پچھلے 1 مہینے میں 183 والا ڈالر 208 تک ہو گیا ہے جو کہ سیدھا سیدھا امپورٹ آئٹمز پر اثر انداز ہوا ہے۔ 88 روپے والی ییلو پیس 112.5 ہو گئ ہے۔ اس کے علاوہ رشیا سے جو مال آ رہے ہیں ان میں کلیرنس کے بھی مسائل ہیں۔ حاضر میں مال بھی کم ہیں اور امپورٹرز کھل کر سیلنگ بھی نہیں دے رہے ہیں ۔ .
Jun 16 2022 10:46:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 250 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 9700 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ بکنگ ایس کیو 1050 ڈالر ہے جبکہ ایف اے کیو 955 ڈالر فی ٹن ہے۔ 1050 ڈالر فی ماش کراچی پورٹ پر 9347 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں مال کم ہیں۔ جو تھوڑے بہت مال پورٹ پر آتے ہیں ساتھ ہی بک جاتے ہیں۔ دوسری طرف روپیہ کی قدر ڈالر کے مقابلے میں مستقل کمزور ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پڑتا اونچا ہوتا جا رہا ہے۔ .
Jun 15 2022 15:28:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی مال تقریباً ختم ہیں۔ اگر کسی کے پاس ہے تو 235/36 مانگ رہا ہے۔ کرمسن مسور فارمرز ڈریس 235 جبکہ مشین کلین 238 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 6 جولائی اور 14 جولائی کو پورٹ پر آمد متوقع ہے۔ .
Jun 15 2022 15:19:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں ڈیڑھ روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 110 تک کام ہوے ہیں۔ پیر پیمنٹ پر 110.5 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آرہی ہے۔ رشیہ کی ییلو پیس دبئی سے بھی جو آفرز نہیں آ رہی ہے۔ جبکہ انڈین 2/3% ڈنک والی 500 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی آکر 112.40 تک پڑے گی۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jun 15 2022 15:07:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد میں۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 9450 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 40 دن پیمنٹ پر 9700 کا خریدار ہے سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ کراچی میں لمبے چوڑے مال نہیں ہیں جو ا رہا ہے ساتھ ساتھ فروخت ہو جاتا ہے۔ بکنگ 1055 جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی آکر تقریباً 9400 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ .
Jun 15 2022 14:43:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من مزید تیز ہوئی ہے اور 4700/4800 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے۔ لائن سے سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ .
Jun 15 2022 11:07:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 0.5/1 روپیہ کلو بہتر اوپن ہوئ ہے اور 108.5 روپیہ کلو کا گاہک ہے جبکہ بیچ 109 روپیہ کلو کی ہے۔ ییلو پیس ڈال کی ڈیمانڈ تو کم ہے نیچے لیکن ثابت مال سٹاکسٹ لے رہے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ رشیا سے بکنگ کے ریٹ موصول نہیں ہو رہے ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں تیز ہے اور 207.80 پیسے تک پہنچ گیا ہے امپورٹ میں۔ .
Jun 15 2022 11:00:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور 9250 روپیہ من جیسے حالات ہیں. فیصل آباد منڈی میں کل 9500 روپیہ من تک کام ہوئے تھے ایس کیو کے اب 9700 روپیہ من مانگتے ہیں ایس کیو اور چمن کوالٹی دونوں کا۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ بکنگ بھی بہتر ہوئ ہے اور 1050 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ جو کراچی پورٹ پر 9338 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ لوکل میں مال کم ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ گرم ہوتی جا رہی ہے۔ آج کراچی پورٹ پر 24 کنٹینر کی آمدن تھی۔ ڈالر روزانہ تیز ہو رہا ہے آج انٹر بینک میں 207.80 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jun 15 2022 10:49:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 4650/4750 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ حیدر آباد منڈی میں بھی 4750/4775 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائعکے مطابق ہاڑومونگی کی جتنی بھی آمدن ہو رہی ہے سارا مال موقع پر ہی مقامی سٹاکسٹ لے جاتے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jun 15 2022 10:47:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی میں مال ختم ہو گئے ہیں۔ کرمسن مسور فارمر ڈریس 233 جبکہ بازار دھارا 235 پرچون کوالٹی 238 جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں تیز ہے اور 207.80 پیسے تک ہے۔ بکنگ کرمسن 905 ڈالر تک ہے جو کراچی پورٹ پر 201.22 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ لوکل میں مال شارٹ ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott