Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Jan 11 2025
Jun 22 2023 16:53:19 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر جہاز والے مال کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 206 روپیہ کلو تک ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر جبکہ ایڈوانس پیمنٹ پر 204.50 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ کنٹینر والے مال 209 روپیہ کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جہاز اور کنٹینر والے مالوں میں کوالٹی کا فرق ہے۔ دوسری جانب کرمسن مسور 222 سے 225 روپیہ کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کرمسن مسور کی کراچی میں شارٹیج بنتی جا رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ فل الحال مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے کیونکہ بکنگ آسٹریلیا سے 680 ڈالر جبکہ کینیڈا سے 720 ڈالر کی سطح پر رکی ہوئی ہے۔ جو کراچی آکر بالترتیب 213 اور 225 تک پڑتی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ کراچی میں ہر ایمپورٹر مسور کی سیلنگ نہیں دے رہا ہے صرف جس کو پیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے وہی فروخت کرتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 287.28 کی سطح پر ہے۔ لیکن ڈالر ہر ایمپورٹر کو آسانی سے نہیں ملتے۔ گزشتہ روز ہماری کراچی کے ایک انتہائی مستند قسم کے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انہوں نے پاک کموڈیٹیز کو بتایا کہ جس ایمپورٹرز کے بنک میں ایک لاکھ ڈالر کے کاغذات آتے ہیں اور اس ایمپورٹر کا بنک میں 3/4 کروڑ ڈیپازٹ موجود ہوتا ہے اس کو تو ڈالر مل جاتے ہیں جن ایمپورٹرز کا بنک میں کیش ڈیپازٹ نہیں ہوتا انہیں ڈالر بھی آسانی سے نہیں ملتے۔ .
Jun 22 2023 16:30:43 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ حیدرآباد مارکیٹ میں 6400/6500 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 6600 سے 6800 پہ رکے ہوئے ہیں۔ پرچون میں کام کاج سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق تھل پنجاب کے علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے جو فصل کی نشوونما کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم ہماری ٹیم امید ہے عید الاضحی کے بعد مونگ ثابت کی کاشت کے علاقوں کا دورہ کرے گی ان شاءاللہ اس کے بعد ہی فصل کی صحیح صورت حال واضح ہو گی۔ .
Jun 22 2023 13:22:44 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 209 روپیہ کلو تک ریٹ ہے فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال کام سست ہے۔ کرمسن مسور بازار دھارا 211/22 جبکہ پرچون کوالٹی 222/223 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ .
Jun 22 2023 12:03:24 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 119 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ بکنگ 325 ڈالر فی ٹن ہے۔ انٹر بینک مین ڈالر 287.10 روپیہ ہے۔ ۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ لیبر عید کی چھٹیوں کی وجہ سے گھروں کو جا رہی ہے عید کے بعدہی مکمل طور پر کام ہوں گے۔ .
Jun 22 2023 11:41:39 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14150/14200 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ نیچے گاہک سست ہے۔ بکنگ بھی 30/40 ڈالر کمزور ہوئ پے اور 1120/30 ڈالر فی ٹن تک ہے جو کراچی پورٹ پر 14209 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی گاہکی سست ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 287.1 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jun 22 2023 10:40:11 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانی 6800 روپیہ من تک ریٹ ہے جبکہ نئ 6600 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ فل حال کام کاج نہیں ہیں آج لوگ پیمنٹوں میں مصروف ہیں۔ آگے لیبر گھروں کو چلی جائے گی۔ اب عید کے بعد ہی کام ہونگے۔ .
Jun 21 2023 16:37:31 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کراچی مارکیٹ میں بیچنے جاؤ تو 206/207 روپیہ ریٹ لگتا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ خریدنے جاؤ تو 209/210 روپیہ کلو ریٹ ملتا ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ انٹر بینک سے ڈالر بھی نہیں مل رہے ہیں۔ کرمسن مسور بازار دھارا مال کم ہیں 211/212 روپیہ کلو تک ریٹ ہے جبکہ پرچون کوالٹی وی آئ پی مال 222/223 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ .
Jun 21 2023 16:17:10 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ حیدرآباد منڈی میں 6400/6500 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی کے بھاؤ 6650 سے 6850 تک موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی حیدرآباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ایک دو دن تک لیبر چھٹی پہ چلی جاے گی اس لئے کام کاج سست ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ان ریٹوں میں عید کے بعد کے سودے بھی مل جاتے ہیں۔ مارکیٹ سست ہی سمجھنی چاہیے۔ .
Jun 21 2023 15:57:17 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 14200 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں گودام ڈیلیوری کے۔ پرچون میں خریدار خاموش ہے۔ .
Jun 21 2023 15:45:54 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 1.50 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 119 روپیہ کلو جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کمزور ڈیمانڈ کی وجہ سے مارکیٹ گھٹی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کچھ مال پورٹ پر لگے ہیں لیکن بنکوں سے ڈالر کی دستیابی نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ییلو پیس کے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ بنک والے کہتے ہیں ڈالر پہلی تاریخوں میں دستیاب ہونگے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق بکنگ 325 ڈالر ہی ہے جبکہ انٹر بنک میں ڈالر 287.50 روپیہ کی سطح پر ہے۔ اس حساب سے کراچی آکر تقریباً 102 تک پڑے گی۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott