Black Matpe Import Report | ماش ثابت اہم رپورٹ
Jan 08 2025
Jun 28 2022 16:08:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 9600 روپیہ من کا خریدار بن جاتا ہے۔ گزشتہ روز پورٹ پر مال لگنے کے باوجود مارکیٹ تیز ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما میں بکنگ 1160 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں ماش کی کاشت کم ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ گزشتہ دو تین سال میں کاشتکاروں کو خاطر خواہ منافع نہیں ملا ہے دالوں کی کاشت میں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال کسان ماش کی کاشت پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔ حتمی تعداد تو ایک ماہ بعد ہی پتا چلے گی کہ کتنی کاشت کم ہوئی ہے۔ لیکن ابتدائی اندازے کے مطابق فل الحال کم بیجائ کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ چونکہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خریدار ہے ماش کا اس لئے جب انڈیا میں بیجائ کم ہو گی تو اسکا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔ 1160 والا ماش کراچی پورٹ پر آکر 10275 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کراچی پورٹ پر آمد کے باوجود مارکیٹ گرم ہے۔ .
Jun 28 2022 11:11:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 9400 روپیہ من جیسے حالات ہیں گودام کے مال کے۔ فیصل آباد منڈی میں 9850 روپیہ من جیسے حالات ہیں ایس کیو ماش کے جبکہ چمن ماش کے فیصل آباد منڈی میں 10100/200 روپیہ من جیسے حالات ہیں چمن ماش شارٹ ہیں۔ ایس کیو بھی کراچی میں اتنے زیادہ نہیں ہیں ۔ کھل کر سیلنگ نہیں آتی بکنگ 10 ڈالر مزید تیز ہوئ ہے اور 1120 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 9946 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ ڈالر 207.5 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jun 27 2022 15:23:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 9400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پورٹ پر 94 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے۔ مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ بکنگ 1110 ڈالر ہے جو کراچی آکر 9800 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ .
Jun 27 2022 10:50:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی پورٹ 9350 جبکہ پیک مال 9400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ بکنگ 40 ڈالر تیز ہوئ ہے اور 1110 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں ماش ثابت ایس کیو کے۔ جو کراچی پورٹ پر 9905 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ فل حال نیچے ڈیمانڈ کم ہے جہاں کہیں ڈینڈ نکلی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jun 25 2022 15:16:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات 9400 روپیہ من کی سیلنگ ہے۔ خریدار 9350 روپیہ من تک بنتا ہے۔ فیصل آباد 9750 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چمن ماش فیصل آباد 10000 روپیہ من تک کام ہوے ہیں چمن ماش شارٹ ہو گیا ہے۔ .
Jun 25 2022 10:56:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو 50 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور 9400 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال نیچےگاہکی نہیں ہے۔ مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Jun 24 2022 15:00:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 9450/9500 روپیہ من جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 23 2022 15:15:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 200 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 9500 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر بھی 209 کا رہ گیا ہے۔ بکنگ بھی 15 ڈالر کم ہوئی ہے اور پورٹ پر تقریباً 48 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ ٹوٹ گئی ہے۔ بکنگ 1070 ڈالر ہے جو کراچی آکر 9571 تک پڑتا ہے۔ .
Jun 23 2022 10:49:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 100 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 9800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ ریٹیل میں گاہکی نہیں ہے۔ بکنگ بھی 30 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور 1070 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 9594 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ دوسری جانب ڈالر بھی انٹر بینک میں نیچے آیا ہے 209.5 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jun 22 2022 15:50:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 100 روپیہ من نیچے آیا ہے اور 9900 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی سست ہے ریٹیل میں گاہکی نہیں ہے۔ .
Jan 08 2025
Jan 08 2025
Jan 08 2025
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott