Sugar | چینی
Jan 09 2025
Jun 14 2023 16:43:05 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 0.50 سے 1 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 115 سے 115.50 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پرچون میں خریدار ضرورت کے مطابق ہی خریداری کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق بکنگ 328 ڈالر فی ٹن ہے۔ جبکہ انٹر بنک میں ڈالر 288/89 روپیہ تک ہے۔ آج بکنگ ریٹ کے حساب سے ییلو پیس کراچی آکر تقریباً 104/105 تک پڑتا ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ کا پڑتا کم ہونے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں بھی ٹریڈرز کھل کر خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ .
Jun 14 2023 16:40:47 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد مارکیٹ میں 100 روپیہ من اضافہ کے ساتھ 6700 اور 6900 روپیہ من جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ آج پاک کموڈیٹیز کی تھل کے ٹریڈرز سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تھل کے علاقوں میں مونگ کی کاشت کم ہے۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال مونگ کی جگہ تل اور کاٹن کی کاشت زیادہ ہوئی ہے۔ ان شاءاللہ امید ہے ٹیم پاک کموڈیٹیز خود عید کے بعد مونگ کی کاشت کے علاقوں کا وزٹ کرے اور اپنے صارفین کو صحیح اعداد و شمار فراہم کرے۔ .
Jun 14 2023 16:08:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور 14250 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق بکنگ بھی 25/30 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 1180/85 ڈالر فی ٹن جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 288/89 روپیہ تک ہے۔ اس حساب سے ماش ثابت کراچی آکر تقریباً 14900 تک پڑتا ہے۔ مارکیٹ فل الحال بہتر نظر آرہی ہے۔ تاہم خریدار ضرورت کے مطابق ہی خریداری کرتے ہیں۔ .
Jun 14 2023 13:07:22 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کراچی مارکیٹ میں 202 روپیہ کلو تک ریٹ ہے جبکہ کرمسن کراچی مارکیٹ میں بازار دھارا مال 208/209 روپیہ کلو تک ریٹ ہے اور پرچون کوالٹی مسور 218/220 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ پرچون کوالٹی مال کم ہیں جس کے پاس ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 288 روپیہ تک ہے امپورٹ میں لیکن کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ .
Jun 14 2023 11:15:10 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14200 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ تاہم کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ انٹر بینک سے ڈالر بھی کھل کر نہیں مل رہے ہیں اور برما سے ماش ثابت کی بکنگ بھی کراچی پورات کے لیے 1185 ڈالر فی ٹن تک ریٹ موصول ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 15000 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ .
Jun 14 2023 10:55:40 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 116 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔انٹر بنک میں ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ رشیہ سے کراچی پورٹ کے لئے بکنگ328 ڈالر فی ٹن تک ریٹ موصول ہوۓ ہیں۔انٹر بنک میں آج ڈالر 289/90 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Jun 14 2023 10:36:17 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانی 6800 روپیہ جبکہ نئی 6600 روپیہ من جیسے بھاؤ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jun 13 2023 17:56:05 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر شام کے اوقات میں مارکیٹ 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 201/202 روپیہ کلو تک ریٹ ہے نپر کوالٹی گودام کے مالوں کا۔ آج انٹر بینک میں ڈالر 289.5 روپیہ تک تھا لیکن کھل کر نہیں مل رہے تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کی مینیفسٹ آگئ ہے لیکن جہاز ابھی تک کراچی پورٹ پر برتھ نہیں ہوا ہے۔ کرمسن مسور بازار دھارا 205/207 روپیہ کلو تک ریٹ ہے جبکہ پرچوں کوالٹی مالوں کے بھاؤ 218/220 روپیہ کلو تک ہیں۔ .
Jun 13 2023 16:52:22 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور پرانی 6800 جبکہ نئ 6600 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ .
Jun 13 2023 16:21:57 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 50/100 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 14150/14200 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر ٹائیٹ ہوا ہے اور 289.25 روپیہ تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب برما سے بکنگ بھی 10/15 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 1150/55 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اسی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی بہتر ہوئی ہے۔ تاہم خریداری ضرورت کے مطابق کی خریداری کر رہے ہیں کیونکہ ریٹ کافی ہائی ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott