Sugar | چینی
Dec 20 2024
Jun 17 2023 16:30:23 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو بڑھ گئے ہیں اور 205 میں ایڈوانس پیمنٹ پر کام ہوے ہیں۔ اس وقت 206 میں بھی خریدار بن جاتا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پہلے نپر مسور کی صرف دال بنتی تھی اور کرمسن مسور ثابت فروخت ہوتی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ گزشتہ تین چار روز سے نپر مسور کی چھنائ شروع ہو گئی ہے چونکہ کرمسن مسور اچھی کوالٹی 221 روپیہ کلو ہے اس لئے ٹریڈرز نے نپر مسور کو چھاننا لگا کر صاف کرنا شروع کر دیا ہے اور پرچون میں ثابت فروخت ہونا شروع ہو گئی ہے اس لئے نپر مسور کی ڈیمانڈ میں اصافہ ہو گیا ہے اور مارکیٹ بڑھ گئی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ 18000 ٹن والے جہاز میں زیادہ تر ایمپورٹرز کا 710 ڈالر والا مال ہے جو کراچی آکر تقریباً 222 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ جبکہ بعض ایمپورٹرز کا 650 ڈالر والا مال ہے جو کراچی آکر تقریباً 204 تک پڑتا ہے۔ اس لئے جن ایمپورٹرز کے پاس مہنگا مسور پڑا ہوا ہے وہ سیل نہیں کر رہے ہیں اور دوسری جانب اب نپر مسور چھنائ ہو کر ثابت ہی فروخت ہونا شروع ہو گیا جس کی وجہ سے ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور ریٹ بھی بڑھ گئے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Jun 17 2023 16:09:23 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے بھاؤ شام کے اوقات میں 100 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 6600 سے 6800 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں موسم خشک ہو گیا ہے اور جنوبی پنجاب کی منڈیوں میں آمد بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئی ہے۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jun 17 2023 16:05:19 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 14200 سے 14250 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 1190 ڈالر فی ہو گئی ہے جو کراچی آکر تقریباً 14900 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماش ثابت میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ کیونکہ بکنگ کے پڑتے سے لوکل مارکیٹ ابھی کم ہے۔ .
Jun 17 2023 15:58:14 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں ایکس گودام 117.50 جبکہ پورٹ کے مال کے بھاؤ 118.50 روپیہ کلو تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایمپورٹرز نے سیل بند کی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی پلس ہو گئ ہے۔ لیکن بکنگ کم ہو گئی ہے اور 325 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 102/3 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ عید الاضحی کے بعد پورٹ پر کنٹینر بھی لگنا شروع ہو جائیں گے اس لئے احتیاط سے خریداری کریں اور ضرورت کے مطابق ہی مال خریدیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج ایمپورٹرز اور انٹینڈر کی ایک میٹنگ بھی ہو رہی ہے جس میں ایمپورٹرز کی کوشش ہے کہ جو مال سی اے ڈی بک ہوے ہوے ہیں ان کو پیچھے ہی روک لیا جائے تاکہ لوکل مارکیٹ سنبھل جائے۔ ایمپورٹرز کا یہ ایجنڈا کس حد تک کامیاب ہوتا ہے اس کے متعلق کچھ دن تک ہی پتا چلے گا۔ .
Jun 17 2023 13:35:21 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کراچی مارکیٹ میں 203 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ کرمسن مسور بازار دھارا 205/206 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔جبکہ کرمسن مسور پرچون کوالٹی 218/220 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہک سست ہے۔ .
Jun 17 2023 13:31:13 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 14250 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ماش ثابت ایس کیو 14650 جبکہ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 14500 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ .
Jun 17 2023 12:42:54 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 119 روپیہ کلو تک ریٹ ہو گیا ہے۔ مارکیٹ 3 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے لوکل میں۔ بکنگ 5 ڈالر مزید کمزور ہوئ ہے 325 ڈالر فی ٹن تک ریٹ بن گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لوگوں کے 400 ڈالر سے اوپر والے مال ہیں اس لیے کھل کر بیچ نہیں ہے۔ تاہم گاہکی بھی نہیں ہے۔ بکنگ میں کافی مال مزید بک ہوئے ہیں جو کم پڑتے کے ہیں۔ اور ترکی کے ذرایعے 1 مہینے میں مال آ جاتا ہے۔ .
Jun 17 2023 10:40:41 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانی 6900 روپیہ من جبکہ نئ 6700 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ علی پور 6400 جبکہ روجھان 6550 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ فل حال ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Jun 16 2023 14:16:37 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 14200 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ نیچے گاہکی کم ہے۔ تاہم بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔انٹربینک ڈالر ریٹ 288 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ انٹربینک سے ڈالر بھی کھل کر نہیں ملتے اور پڑتا بھی مہنگا ہے۔ بکنگ 1185 ڈالر فی ٹن تک ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 13948 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ بھی پچھلے 3/4 مہینوں سے تھوڑی ٹھوڑی کر کے بڑھ ہی رہی ہے اور 920 ڈالر 1185 ڈالر تک ہو گئ ہے۔ تاہم انٹر نیشنل مارکیٹ میں بھی گاہکی نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Jun 16 2023 14:01:04 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر اچھے مال 204/205 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ کرمسن کراچی مارکیٹ میں بازار دھارا 207/208 روپیہ کلو تک ریٹ ہے جبکہ پرچون کوالٹی مال 218/220 روپیہ کلو تک ریٹ مانگتے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کرمسن مسور کی بکنگ 720 ڈالر فی ٹن تک ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 227 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 288 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott