Lentils | مسور ثابت
Nov 20 2024
Jun 14 2022 15:35:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی میں مال ختم ہو گئے ہیں۔ کرمسن مسور فارمر ڈریس 233 جبکہ بازار دھارا 235 پرچون کوالٹی 238 جیسے حالات ہیں مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ کراچی میں مال تقریباً ختم ہیں .
Jun 14 2022 15:23:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 108 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دوپہر کو 109 تک کام ہوے تھے شام کو دوبارہ ٹھنڈی ہوئی ہے۔ تاہم جہاں ڈیمانڈ نکلی بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Jun 14 2022 15:20:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 4600/4700 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jun 14 2022 15:18:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 9150 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Jun 14 2022 11:03:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 0.5 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 108 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ رشیا سے بکنگ کے کوئ ریٹ موصول نہیں ہو رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں مزید تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jun 14 2022 11:00:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 25 روپیہ من مزید بہتر ہوا ہے اور 9100 روپیہ من جیسے حالات بن گئیے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ ایس کیو 1030 ڈالر تک ہے جو کراچی پورٹ پر 9080 روپیہ من کا پڑتا ہے ۔ .
Jun 14 2022 10:40:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 230 جیسے حالات ہیں۔ مال تقریباختم ہیں۔ مسور کرمسن پرچون کوالٹی 235 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ مسور بازار دھارا 232 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی ہے۔ نپر مسور کی بکنگ 950/60 ڈالر ہے۔ لوکل میں مال شارٹ ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jun 14 2022 10:33:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 4550/4650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 4625 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹاکسٹ خریدار ہیں جبکہ بیچ کھل کر نہیِں آتی۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jun 13 2022 16:02:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں ایک ڈیڑھ روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 107.5 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ بکنگ میں کوئی ریٹ نہیں آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تھوڑی سی گاہکی نکلتی ہے تو سیلنگ ہی نہیں آتی۔ کالا چنا کافی تیز ہوا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ ییلو پیس بھی 115 بن جائے گی کیونکہ سپلائی لائن میں مال زیادہ نہیں ہیں۔ دبئی سے بھی اتنی زیادہ سپلائی مل نہیں رہی ہے اور رشیہ سے بکنگ لینے میں امپورٹرز ڈرتے ہیں کیونکہ بنک ڈاکیومنٹ کلیئر نہیں کرتے۔ اس لئے تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے اعداد و شمار کے مطابق عید الاضحی کے دنوں میں جو لوگ جانور خریدنے ہیں قربانی کیلئے وہ عید سے پہلے چار پانچ روز اپنے جانوروں کو کالا چنا کی دال کھلاتے ہیں تاہم اس دفعہ کالا چنا انتہائی مہنگا ہے اس لئے ییلو پیس کی دال ہی زیادہ استعمال ہو گی۔ اس لئے عید سے پہلے اچھی ڈیمانڈ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ .
Jun 13 2022 15:57:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی تقریباً مال ختم ہو گئے ہیں۔ 230 جیسے حالات ہیں۔ کراچی پورٹ پر جو مال آیا ہے وہ سارا فارمر ڈریس مال ہے اور 230 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مشین کلین 235 سمجھنا چاہیے۔ مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ کینیڈا سے جون جولائی شپمنٹ 900 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ تاہم لوڈڈ مال 950/60 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ فارمر ڈریس مال 930 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو مال کینیڈا سے لوڈ ہو کر نکل جاتے ہیں وہ لوڈڈ مال ہوتے ہیں وہ تھوڑے جلدی پہنچ جاتے ہیں۔ نپر مسور کی بکنگ 950/60 ڈالر ہے۔ لوکل میں مال شارٹ ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott