Sugar | چینی
Dec 20 2024
Jun 11 2022 14:54:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 6100 روپیہ من ملتان 6040/50 فیصل آباد 5850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی 155 سے 158 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ سست ہے۔ تاہم ڈیمانڈ نکلنے پر بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Jun 11 2022 11:34:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 6110 ملتان 6025 فیصل آباد 5850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کراچی 155 سے 158 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہت نرم ہوئی ہے کیونکہ ریٹیل میں کام کاج سست ہے۔ تاہم مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں کیونکہ کراچی کی مارکیٹ میں لمبے چوڑے مال نظر نہیں آ رہے ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ پورٹ پر عید کے بعد ہی مال لگیں گے۔ اس بات کا صحیح اندازہ بھی ہمیں 5/6 جولائی کو جب آسٹریلیا سے رپورٹ آنے گی کہ مئ میں کتنی لوڈنگ ہوئی ہے تب ہی لگ سکے گا۔ تاہم ماہرین عید الاضحی تک بہتری کے امکانات گن رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی پنجاب کے ایک بہت پرانے اور نہایت ہی تجربہ کار جو ٹریڈر بھی ہیں اور امپورٹر بھی ان سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں بہت زیادہ گرمی پڑھ رہی ہے۔ جیسے ہی بارشیں شروع ہونگی تقریباً تمام دالوں کی بہت اچھی ڈیمانڈ نکلنے کے امکانات ہیں۔ اور جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ بھی بہتر ہو جائے گی۔ .
Jun 10 2022 14:46:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 6150 روپیہ من جیسے حالات ہیں آج جمعہ کی وجہ سے کافی مارکیٹیں بند ہیں جسکی وجہ سے کام کاج کم ہے۔ کراچی 155 سے 158 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ریگولر کوالٹی 155 جبکہ فالکن بریج کے مال 158/59 تک بھی کام ہو جاتے ہیں کیونکہ فالکن بریج کی کوالٹی بہت شاندار ہے۔ بکنگ سی ایچ کے ایم 635/37 جبکہ نمبر ون گریڈ 675 جیسے حالات ہیں۔ 675 ڈالر والا کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 147 تک پڑتا ہے۔ فل الحال ماہرین تیزی کی باتیں ہی کر رہے ہیں کیونکہ آسٹریلیا سے اپریل میں 100 کنٹینر سے کم لوڈنگ ہوئی ہے پاکستان کیلئے۔ اس لئے جون کے مہینے میں پورٹ پر آمد تھوڑی تھوڑی ہی رہے گی۔ عید الاضحی کے بعد شائد آمد میں اضافہ ہو۔ جب تک پورٹ پر کھل کر آمد نہیں ہوتی مارکیٹ گرم ہی دکھائی دے رہی ہے۔ .
Jun 09 2022 16:31:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 50 روپیہ من نرم ہوا ہے اور 6150 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔کراچی مارکیٹ بھی 2/3 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 153/154 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرایع کے مطابق پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ .
Jun 09 2022 10:50:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 100 روپیہ من کمزور اوپن ہوا ہے اور 6200 تک کام ہوے ہیں۔ ملتان 6100 فیصل آباد 5900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی 156/57 جیسے حالات ہیں۔ وقتی طور پر مارکیٹ سست ہے کیونکہ پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ بکنگ سی ایچ کے ایم 635 نمبر ون کوالٹی 665 میں کام ہوا ہے۔ .
Jun 08 2022 15:04:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 6300 تک کام ہوے ہیں۔ تین چار دن بعد کی لوڈنگ 6330/40 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی گودام کا مال 156 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ فالکن بریج کمپنی کے مال 158 تک کام ہوے ہیں۔ فالکن والے کامال فریش ہے اور موٹا ہے۔ فل الحال مارکیٹ میں زبردست قسم کی تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ جیسا کہ ہم نے دن کی ریپورٹ میں بتایا تھا کہ اپریل کے مہینے میں آسٹریلیا سے 100 کنٹینر سے بھی کم لوڈنگ ہوئی ہے۔ جب تک پورٹ پر کھل کر آمد نہیں آتی مندہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پورٹ پر آمد اضافہ عید الاضحی کے آس پاس ہوگا گا۔ فل الحال جون میں اتنی زیادہ آمد متوقع نہیں ہے۔ جون کا مہینہ تیزی دینے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ .
Jun 08 2022 10:47:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 125 روپیہ من تیز اوپن ہوا ہے اور 6200 تک کام ہوے ہیں۔ ملتان 6100 فیصل آباد 5950 جیسے حالات ہیں۔ کراچی 155 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں مال نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔ پنجاب میں بھی ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہے۔ آسٹریلیا سے اپریل کے مہینے میں 100 کنٹینر سے بھی کم کالا چنا لوڈ ہوا ہے۔ جبکہ ماہرین کا خیال ہے کہ جب تک 800/1000 کنٹینر ہر مہینے پورٹ پر نہیں آئیں گے بھوک پوری نہیں ہو گی۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 640 جبکہ نمبر ون کوالٹی 670 ڈالر ہے۔ .
Jun 07 2022 14:56:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 6075 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ کراچی مارکیٹ بھی 152 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھل لائن سے بیچ انتہائی کم ہے بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے اور کراچی میں لمبے چوڑے مال نہیں ہیں جسکی وجہ سے تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر بھی 205 تک پہنچ گیا ہے۔ بکنگ 675 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 148 تک پڑتا ہے۔ .
Jun 07 2022 10:28:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو تیز اوپن ہوئ ہے اور 151 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6025 روپیہ من ، ملتان 6000 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 5800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔بکنگ نمبر 1 کوالٹی 670 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 145.17 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ بھی رکی ہوئ ہے اور حاضر میں ڈیمانڈ بھی نہیں ہے۔ ڈالر کے تیز ہونے کی وجہ سے لوگوں کے جزبات گرم ہیں اور سیلنگ کم ہے۔ ڈالر آج بھی انٹر بینک میں تیز ہوا ہے اور امپورٹ میں 202.5 پیسے تک ہے۔ .
Jun 06 2022 15:10:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 175/200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 6025/50 تک کام ہوے ہیں۔ کراچی بھی 149/50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کراچی میں صرف فالکن بریج کے پاس 40000 بوری رہ گئی ہے۔ جو کہ 160 کنٹینر کے لگ بھگ بنتا ہے باقی مارکیٹ خالی ہے۔ جو ما جہازوں کی شکل میں بک ہوا ہے وہ ابھی تک لوڈ ہی نہیں ہوا جب لوڈ ہو گا اس کے بعد 35/40 دن بعد پاکستان پہنچے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جب تک پورٹ پر کھل کر آمد نہیں ہوتی مندہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ دوسری جانب آج انٹر بنک ڈالر دوبارہ 200.40 تک پہنچ گیا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott