Millet | باجرہ
Nov 13 2024
Jun 15 2022 11:07:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 0.5/1 روپیہ کلو بہتر اوپن ہوئ ہے اور 108.5 روپیہ کلو کا گاہک ہے جبکہ بیچ 109 روپیہ کلو کی ہے۔ ییلو پیس ڈال کی ڈیمانڈ تو کم ہے نیچے لیکن ثابت مال سٹاکسٹ لے رہے ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ رشیا سے بکنگ کے ریٹ موصول نہیں ہو رہے ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں تیز ہے اور 207.80 پیسے تک پہنچ گیا ہے امپورٹ میں۔ .
Jun 14 2022 15:23:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 108 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دوپہر کو 109 تک کام ہوے تھے شام کو دوبارہ ٹھنڈی ہوئی ہے۔ تاہم جہاں ڈیمانڈ نکلی بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Jun 14 2022 11:03:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 0.5 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 108 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ رشیا سے بکنگ کے کوئ ریٹ موصول نہیں ہو رہے ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں مزید تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jun 13 2022 16:02:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں ایک ڈیڑھ روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 107.5 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ بکنگ میں کوئی ریٹ نہیں آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تھوڑی سی گاہکی نکلتی ہے تو سیلنگ ہی نہیں آتی۔ کالا چنا کافی تیز ہوا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ ییلو پیس بھی 115 بن جائے گی کیونکہ سپلائی لائن میں مال زیادہ نہیں ہیں۔ دبئی سے بھی اتنی زیادہ سپلائی مل نہیں رہی ہے اور رشیہ سے بکنگ لینے میں امپورٹرز ڈرتے ہیں کیونکہ بنک ڈاکیومنٹ کلیئر نہیں کرتے۔ اس لئے تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے اعداد و شمار کے مطابق عید الاضحی کے دنوں میں جو لوگ جانور خریدنے ہیں قربانی کیلئے وہ عید سے پہلے چار پانچ روز اپنے جانوروں کو کالا چنا کی دال کھلاتے ہیں تاہم اس دفعہ کالا چنا انتہائی مہنگا ہے اس لئے ییلو پیس کی دال ہی زیادہ استعمال ہو گی۔ اس لئے عید سے پہلے اچھی ڈیمانڈ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ .
Jun 13 2022 11:27:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 106.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ آج بکنگ میں کوئی آفر نہیں ا رہی ہے دبئی سے۔ آخری کام دبئی سے رشین ییلو پیس کا 500 ڈالر میں ہوا تھا۔ جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 110.80 تک پڑتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 205.30 تک پہنچ گیا ہے۔ .
Jun 11 2022 15:23:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ کمزور ہوئی ہے اور 106 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے ریٹیل میں گاہکی خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دوپہر کے اوقات میں ایک افواہ گردش کر رہی تھی کہ گورنمنٹ نے بجٹ میں دالوں پہ ایڈوانس ٹیکس 2% سے بڑھا کر 3.5% کر دیا ہے تاہم شام کے اوقات میں تحقیق کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ دالوں پر بارہویں شیڈول کے پارٹ 2 کے مطابق استثنا حاصل ہے اور ایڈوانس ٹیکس 2% فیصد ہی ہے۔ یعنی وہی پرانے اخراجات ہی آئیں گے امپورٹ پر 7% کے لگ بھگ۔ .
Jun 11 2022 12:04:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 106.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہے۔ انڈین ییلو پیس 2/3% ڈنک والی 490/95 جبکہ رشین ییلو پیس کے بھاؤ نہیں آ رہے ہیں۔ دبئی سے بھی کوئی ریٹ موصول نہیں ہوا ہے۔ .
Jun 10 2022 14:50:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 106.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ انڈین ییلو پیس جو 2/3% ڈنک والی ہے 103.5 تک کام ہوے ہیں کراچی پورٹ پر۔ بکنگ رشیہ سے ریٹ موصول نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ ایمپورٹرز رشیہ سے کام کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے کیونکہ پورٹ پر مال کلیئر نہیں ہوتے۔ دوسری جانب چند دن پہلے رشین ییلو پیس دبئی سے 500 ڈالر میں کام ہوے تھے۔ تاہم اس وقت دبئی میں مال نہیں ہے اور آفرز بھی نہیں ا رہی ہیں۔ البتہ انڈین ییلو پیس 490 ڈالر میں مل جاتی ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 107.60 تک پڑتا ہے۔ پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں گاہکی سست ہے۔ .
Jun 09 2022 16:41:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ کمزور ہوئی ہے اور 106.5 روپیہ کلو کی بیچ ہے اور 106 روپیہ کلو کا گاہک ہے۔ ریٹیل میں گاہکی سست تھی۔ .
Jun 09 2022 11:25:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 0.50 روپیہ کمزور ہوئی ہے اور 106.5 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آج انٹر بنک میں ڈالر 201.75 پہ ا گیا ہے۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے لیکن مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott