Sesame | تل
Nov 11 2024
Jun 09 2022 16:22:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 50 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور 4400/4500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ہاڑو مونگی کی ابھی کھل کر آمدن شروع نہیں ہوئ ہے۔ ہفتہ 10 دن تک بھرپور آمدن شروع ہو جائے گی پورے پاکستان کی منڈیوں میں۔ تاہم اسٹاکسٹ مونگی کے سستا ہونے کی وجہ سے خریدار بن جاتا ہے۔ .
Jun 09 2022 11:25:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 0.50 روپیہ کمزور ہوئی ہے اور 106.5 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آج انٹر بنک میں ڈالر 201.75 پہ ا گیا ہے۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے لیکن مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔ .
Jun 09 2022 11:13:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 220 کرمسن 225 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اپریل میں صرف 83 کنٹینر مسور کینیڈا سے لوڈ ہوئی ہے۔ اس لئے لگتا ہے کرمسن مسور تیز ہی رہے گی۔ البتہ نپر مسور آسٹریلیا سے کالے چنے کے جہاز کے ساتھ 12000 ٹن جون میں لوڈ ہو گی وہ پاکستان آنے گی۔ تاہم اس کے پاکستان پہنچنے میں وقت لگے گا۔ .
Jun 09 2022 11:02:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 100 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 8900 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر 45 کنٹینر کی آمد تھی۔ صرف دو ایمپورٹرز کا پورٹ پر مال آیا ہے۔ دوسری جانب بکنگ 1045 ڈالر ہو گئی ہے۔ انڈیا کی گاہکی کی وجہ سے برما کی مارکیٹ بھی گرم ہے۔ .
Jun 09 2022 10:57:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 4450/4550 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ لائن سے بیچ انتہائی کم ہے۔ اسٹاکسٹ خریدار ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jun 08 2022 17:27:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی شام کے اوقات میں 220 کا خریدار تھا۔ جبکہ نپر 225 کا خریدار تھا۔ کراچی میں لمبے چوڑے اسٹاک نظر نہیں آ رہے ہیں۔ مسور کی آمد بھی جولائی میں ہی شروع ہو گی۔ 18 جون کو جو مال پورٹ پر آنے تھے وہ لیٹ ہو گئے ہیں اب 7 جولائی کو آمد متوقع ہے۔ جب تک پورٹ پر کھل کر آمد نہیں مارکیٹ گرم رہ سکتی ہے۔ تاہم کام ضرورت کے تحت ہی کرنا چاہیے کیونکہ مسور کا بہت بڑا بیوپار ہوا ہے۔ اب ساتھ ساتھ چلنا چاہیے۔ کیونکہ جہاں آمد ہوگی وہاں مارکیٹ ٹوٹ بھی سکتی ہے۔ .
Jun 08 2022 14:52:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 4400/4500 روپیہ من پہ رکی ہوئی تھی۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انڈیا گورنمنٹ نے مونگ کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ پہلے ہندوستان میں مونگ کی امدادی قیمت 7275 روپیہ کوئنٹل تھی انڈین کرنسی میں جو 480 روپیہ کوئنٹل اضافے کے ساتھ 7755 روپیہ کوئنٹل کر دی گئی ہے۔ پاکستانی کرنسی میں 20163 روپیہ کوئنٹل یعنی 8065 روپیہ من بنتی ہے۔ ہندوستان کی گورنمنٹ جب امدادی قیمت سے مارکیٹ نیچے چلی جاے تو کاشتکاروں سے امدادی قیمت پر خرید لیتی ہے تاکہ کاشتکار نقصان نہ کریں۔ اس معلومات کو شائع کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ہم اپنے ناظرین کو بتا سکیں کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں مونگ کی قیمتیں پاکستان کی نسبت بہت زیادہ ہیں۔ .
Jun 08 2022 14:43:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 8800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد 9050 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ چمن کوالٹی ماش 9000 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Jun 08 2022 14:30:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 50 پیسے نرم ہوئی ہے اور 107 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ شام کو ڈالر بھی انٹر بنک میں 202 پہ بند ہوا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کالا چنا جب تیز ہوتا ہے تو ییلو پیس کی دال کی ڈیمانڈ بہتر ہو جاتی ہے۔ جہاں گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Jun 08 2022 11:05:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 107.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ رشیہ سے ایمپورٹرز بکنگ نہیں کرا رہے ہیں۔ کیونکہ پورٹ پر کلیئرنگ کے مسائل ہیں۔ جبکہ دبی سے رشین ییلو پیس کے آخری سودے 500 ڈالر تک ہوے تھے اس کے بعد ریٹ نہیں ا رہے ہیں۔ جبکہ انڈین ییلو پیس پرانا مال جس میں 2/3% ڈنک آ رہا ہے 490 ڈالر جیسے حالات ا رہے ہیں دبئی سے لوڈنگ ہو گی۔ انٹر بنک میں ڈالر 202.50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ییلو پیس میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ ییلو پیس کراچی پورٹپر 68 کنٹینر کی آمدن تھی ۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott