Sugar | چینی
Nov 21 2024
May 23 2023 17:06:35 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ کے ریٹ شام کے اوقات میں 50 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 13850 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی تھوڑی نرم ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں کیونکہ برما سے بکنگ کے ریٹ 1130 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی آکر تقریباً 14200 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر شام کے اوقات میں 288.50 پہ کلوز ہوا ہے۔ اور ڈالر میں بھی تیزی کا رجحان ہی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ماش ثابت کے بھاؤ بھی تیز رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ .
May 23 2023 16:58:45 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت پرانی کے ریٹ فیصل آباد مارکیٹ میں 7100 روپیہ من تک ہیں۔ جبکہ نئی ہاڑو مونگ ثابت کے بھاؤ 6900 روپیہ من تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ اگست میں تھل کی مین فصل بھی شروع ہو جاے گی۔ کاشت بہت اچھی سننے میں آ رہی ہے۔ تاہم جولائی اگست ستمبر مون سون بارشوں کا سیزن ہوتا ہے اس لئے ہمیں بارشوں پر لمحہ بہ لمحہ دھیان رکھنے کی ضرورت ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر کوئی ضرورت سے زیادہ بارشیں نہ ہوئیں تو فصل بہت اچھی آئے گی۔ اور اگر بارشیں زیادہ ہوئیں اور سیلابی صورتحال بن گئی پھر صورت حال الگ ہو گی۔ ٹیم پاک کموڈیٹیز کی پوری کوشش ہے کہ آپ کو بارشوں کی صورتحال سے مکمل باخبر رکھا جائے۔ جیسے جیسے صورت حال تبدیل ہو گی آپ کو ساتھ ساتھ اپڈیٹ دیتے رہیں گے۔ .
May 23 2023 16:12:55 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 118 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ کیش پیمنٹ پر 119 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال مارکیٹ میں دم خم نہیں ہے۔ کراچی کے گوداموں میں تقریباً 36000 ہزار ٹن کے لگ بھگ مال پڑا ہوا ہے جو تقریباً 1500 کنٹینر بنتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق تقریبا 1500 کنٹینر کے لگ بھگ رشیہ سے بکنگ بھی ہو گئی ہے کنٹینر کی صورت میں۔ ٹوٹل اس وقت گودام اور بکنگ کا مال شامل کر کے تقریباً 3000/3200 کنٹینر مال بنتا ہے۔ رشیہ سے جو بکنگ ہوئی ہے وہ 415 ڈالر سے 330 ڈالر تک ہوئی ہے۔ رشیہ سے جون کے پہلے ہفتے میں کنٹینر کراچی پورٹ پر لگنا شروع ہو جائیں گے۔ تاہم زیادہ آمد جولائی اگست میں متوقع ہے۔ اس وقت رشیہ سے بکنگ کے ریٹ 330 ڈالر موصول ہوے ہیں۔ جسکا پڑتا کراچی آکر تقریباً 105 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق سپلائی کافی ہے پاکستان کے پاس اس وقت تقریباً 5/6 ماہ کا مال بنتا ہے۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ییلو پیس 105 کے لیول پر آگئی تو ریٹیل میں گاہکی زیادہ ہو سکتی ہے سستی ہونے کی وجہ سے۔ فل الحال مارکیٹ میں ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے کیونکہ پورٹ پر جب مال لگنا شروع ہوں گے تو پیمنٹ پریشر بن سکتا ہے۔ .
May 23 2023 11:25:53 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر مارکیٹ 1/2 روپیہ کلو مزید بہتر ہوئ ہے اور 206/207 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ مسور کرمسن اچھے وی آئ پی مال 216/217 جیسے حالات بن گئے ہیں فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ اچھے مالوں کی بیچ کم ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ کل نیچے ریٹیل میں بھی تھوڑی تھوڑی ڈیمانڈ تھی۔ .
May 23 2023 11:16:49 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 13900 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔لوکل مارکیٹ بہتر ہے۔ فیصل آباد منڈی میں چمن ماش 14100 جبکہ ماش ثابت ایس کیو 14300 روپیہ من جیسے حالات ہیں. .
May 23 2023 11:09:35 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 120 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کل سے مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہے۔ بیچ کم ہے۔ تاہم مجموعی طور پر ملا جلا رجحان ہی ہے۔ بکنگ 330 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی پورٹ پر 104.90 روپیہ کلو کا پڑتا ہے. .
May 23 2023 10:40:32 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم اوپن ہوئ ہے اور 7100 روپیہ من جیسے حالات ہیں پرانی مونگ کے۔ نئ مونگ 6900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے. .
May 19 2023 17:53:17 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت جہاز والے مال 204/205 جبکہ نپر مسور 206 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کرمسن مسور اچھے مال 217/218 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
May 19 2023 16:19:04 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 13700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ بکنگ 11030 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گۓ ہیں۔ .
May 19 2023 15:38:00 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 124 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ بکنگ 350 ڈالر پر رکی ہوئ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott