Millet | باجرہ
Nov 13 2024
Apr 15 2023 01:56:48 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 10975 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے تھے پیر کی پیمنٹ کے۔ جبکہ اپریل کے سودے 11200 روپیہ کوئنٹل تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مئ کے سودوں کی 11925 روپیہ کوئنٹل جیسی صورتحال بن گئی تھی۔ فارورڈ کے سودے آج بڑھ کر 12000 تک ہوے ہیں مئ کے۔ تاہم رات کو حاضر مارکیٹ تھوڑی ٹوٹی جسکی وجہ سے مئ بھی 11925 پہ آگئ۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق حاضر میں گاہکی سست ہونے کی وجہ سے مارکیٹ نرم ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ ملیں نو سیل ہیں خصوصاً جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد حاضر سیلنگ نہیں دے رہی ہے جبکہ اتحاد شوگر ملز والا مئ کے سودوں کا 13500 مانگتا ہے جے ڈی ڈبلیو 12800 مانگتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ اوپن مارکیٹ سے مئ کے سودے خرید رہے ہیں۔ جس کے پاس پیمنٹ کی گنجائش ہو وہ حاضر میں مال لے کر چلے۔ جہاں ریٹیل میں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ دوبارہ گرم ہو جاے گی۔ جو فارورڈ کا کام کرتے ہیں تھوڑی بہت نیچے آے تو فارورڈ کے سودے بھی لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ چینی میں فارورڈ کے سودوں میں اس وقت جنگ کا سما ہے۔ مندے والے بھی مارکیٹ گرانے کیلئے پورا زور لگا رہے ہیں جبکہ تیزی والے بھی پورا زور لگا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے 100/200 روپیہ کوئنٹل کی مندہ تیزی کی کوئی اہمیت نہیں رہی ہے۔ لیکن جس سپیڈ سے چینی ملوں سے لوڈ ہو رہی اور مل والے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اس سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ مندہ عارضی ہے۔ مارکیٹ جہاں گاہکی آئ وہاں گھوم جاے گی۔ .
Apr 14 2023 15:32:30 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور حاضر جے ڈی ڈبلیو 10985/10995 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اپریل کے سودے 50 روپیہ من تیز ہوئے ہیں اور 11250 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ مئ کے سودوں کا 11950/11975 کا گاہک ہے۔ فارورڈ کے سودوں میں بھرپور گاہک ہے۔ .
Apr 14 2023 13:50:52 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال 11400 جیسے حالات ہیں۔ سلانوالی پاپولر 11250 رمضان العریبیہ 11200 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 11200 کمالیہ کنجوانی کشمیر 11100 جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد 10975 جیسے حالات ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 11015 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں 11250/11300 جیسے حالات ہیں۔ آج نیچے حاضر میں کام نہیں ہے جہاں کہیں گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ تاہم لانگ ٹرم انویسٹرز اور فارورڈ کا کام کرنے والے بھرپوپر گاہک ہیں۔ اپریل 11200 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ مئ کے سودوں کی فل حال کوئ بیچ ہی نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملز زیادہ مقدار میں مال نہیں بیچ رہی ہیں۔ تھوڑا سا مال بیچ کر ریٹ بڑھا دیتی ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کے ہی امکانات نظر آ رہے ہے۔ .
Apr 14 2023 01:24:45 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 50 سے 75 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 11025 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اپریل کے سودے 11375 تک ہوے ہیں جبکہ مئ کے سودوں کی 12025/50 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Apr 13 2023 20:54:00 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 50 سے 75 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 10950/75 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اپریل کے سودوں کا 11300 کا خریدار ہے۔ جبکہ مئ کے سودوں کا 11925 کا خریدار ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ .
Apr 13 2023 13:56:24 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 10900 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں 75 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودوں کا 11155 کا خریدار ہے۔ جبکہ مئ 11800 کا خریدار ہے۔ یہی چند دن ہیں چینی کی خریداری کے۔ اس کے بعد ان شاءاللہ تیز ہو جائے گی۔ .
Apr 13 2023 11:31:51 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون 11500 رمضان العریبیہ 11250 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 11500 کمالیہ کنجوانی کشمیر 11300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو اتحاد یونائٹڈ 10975 جبکہ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 11025 جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ زیریں سندھ میں 11250 جیسے حالات ہیں النور تھرپارکر وغیرہ کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال فارورڈ مئ کے مال مل ہی نہیں رہے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کے ہی امکانات ہیں۔ .
Apr 12 2023 21:26:33 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 11025 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودوں کی 11325 روپیہ کوئنٹل جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ جبکہ مئ کے سودوں کا 12000 کا بھرپور خریدار ہے۔ .
Apr 12 2023 16:19:57 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 100 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 11025 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اپریل کے سودے 11350 تک ہوے ہیں۔ جبکہ مئ کے سودے 11975 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں پیمنٹ کی وجہ سے تھوڑا دباؤ ہے لیکن فارورڈ میں کوئی لچک نہیں ہے کیونکہ مئ کے سودوں کا بھرپور خریدار ہے۔ یہ خریداری کا وقت ہے۔ چینی جتنی ملے لے کر چلیں۔ مارکیٹ اچانک ہی پلٹا کھا جاے گی۔ .
Apr 12 2023 13:13:00 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 11125 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اپریل 11350 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فارورڈ میں ابھی کام کاج نہیں ہے۔ فارورڈ کا کام رات کو ہی چلتا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott