Sugar | چینی
Dec 27 2024
Dec 05 2022 17:18:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی شام کے اوقات میں پورٹ کے سودے 177/78 جیسے حالات ہیں۔ پیک مال 180/85 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ پورٹ پر کچھ مال لگے ہوئے ہیں۔ اس وجہ سے مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ نپر مسور پورٹ کے سودے 179.50 تک ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ تاہم پیک مال 185 سے کم نہیں ہے۔ مجموعی طور پر مسور کی مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ آنے والے دنوں میں تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ ہر ایمپورٹر سیل نہیں کر رہا ہے صرف وہی ایمپورٹر سیل کرتا ہے جس کے پاس پیمنٹ کا بندوست نہیں ہے۔ جب مال مضبوط ہاتھوں میں منتقل ہو جائے گا مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ .
Dec 05 2022 16:49:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 123 روپیہ کلو جیسے حالات تھے۔ گاہک خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال ٹریڈرز اور ملرز اپنا اپنا مال ہی فروخت کر رہے ہیں۔ پچھلے ماہ جو جہاز لگا تھا اس میں تقریباً 600 کنٹینر کے لگ بھگ کھایا گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک اور 12 ہزار ٹن کا جہاز کینیڈا سے نکلا ہوا ہے جسکی آمد تقریبًا 14 جنوری شو ہو رہی ہے تاہم متوقع آمد کی تاریخ میں ردوبدل ہوتا رہتا ہے جیسے جیسے ہمارے پاس تازہ ترین اپڈیٹ آتی جاے گی ہم اپنے صارفین کو اپڈیٹ کرتے جائیں گے۔ فل الحال مارکیٹ کمزور ہے۔ ہو سکتا ہے ایک روپیہ مزید نکل جاے۔ .
Dec 05 2022 16:48:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 100/150 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 9750/9800 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی کمزور ہے اس لئے ٹریڈرز پرافٹ ٹیکنگ کر رہے ہیں۔ بکنگ تو 925/30 ڈالر ہے لیکن ایمپورٹرز کھل کر ایمپورٹ نہیں کر رہے ہیں تاہم تھوڑی تھوڑی ایمپورٹ ہو ہی رہی ہے۔ .
Dec 05 2022 16:46:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی کراپ کا مال 7200 جبکہ پرانی 7400 روپیہ من جیسے حالات ہیں 100 روپیہ کمزور ہوئی ہے۔ ریٹیل میں گاہکی کم ہے تاہم تھل لائن سے بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے ماہ کچھ کابلی مونگ اور کچھ کراچی پورٹ پر آئ ہوئی مونگ نے ساتھ دے دیا۔ تاہم دسمبر کے بعد ایمپورٹ والی مونگ ساتھ نہیں دے گی کیونکہ ایمپورٹرز اب بکنگ نہیں کرا رہے ہیں۔ بنکوں سے ڈالر ملنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے۔ جسکی وجہ سے ایمپورٹرز بکنگ کو ترجیح نہیں دے رہے ہیں۔ مونگ کی نئی فصل تقریباً جون میں شروع ہو گی اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ 15 مئی تک مونگ میں مندہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Dec 05 2022 16:36:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ بہتر ہوا ہے اور 141 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم (ملنگ کوالٹی) کے 136 جبکہ تنزانیہ کالا چنا 141.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پہنچنے کی پیمنٹ پر دو روپیہ کلو اوپر ریٹ سمجھنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال ملا جلا رجحان ہی دیکھنے میں آ رہا ہے کیونکہ اکتوبر نومبر دو ماہ میں تقریباً 16 لاکھ بوری پورٹ پر آئ ہے کالا چنا کی۔ جبکہ دسمبر میں آج تک تقریباً 275 کنٹینر آ چکے ہیں۔ پھر دسمبر کے آخری ایام میں ایک اور جہاز بھی پورٹ پر لگے گا۔ اس صورتحال کے پیش نظر ماہرین کا خیال ہے کہ دسمبر کا مہینہ اسی طرح مارکیٹ گھسائی ہوتی رہے گی۔ تاہم ڈالر کی پوزیشن مستحکم نہیں ہے انٹر بنک میں ڈالر کے کافی مسائل ہیں۔ جسکی وجہ سے ماہرین کا خیال ہے کہ ان ریٹوں پر تھوڑی تھوڑی خریداری جاری رکھنی چاہیے۔ لانگ ٹرم میں بہتری ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری میں بھی ایک جہاز لوڈ ہو گا آسٹریلیا سے پاکستان کیلئے لیکن اسکی بنک میں ابھی تک ایل سی نہیں کھل رہی ہے۔ فل الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ سیل سی اوپن ہو گی یا نہیں اس بابت ہمارے پاس جونہی کوئی خبر آے گی ہم اپڈیٹ کر دیں گے۔ .
Dec 05 2022 14:36:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 10 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 8625 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دسمبر کے سودے 35 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوے ہیں اور 8795/8800 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں گاہکی تھوڑی سست تھی تاہم مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔ کل ای سی سی کی میٹنگ ہے امید ہے کوئی خبر آ جانی چاہیے ایکسپورٹ کے حوالے سے۔ دوسری جانب زیریں سندھ کی ملیں سیل نہیں دے رہی ہیں۔ اس وقت دسمبر کا دوبارہ گاہک بننا شروع ہو گیا ہے۔ 8800 کا خریدار ہے۔ .
Dec 05 2022 13:50:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو پورٹ 218 سے 222 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کراچی پورٹ پر 307 کنٹینر کی آمدن تھی رشیا سے۔ گودام کے مال 224/226 جبکہ مشین کلین 226/228 سارٹیکس 230/232 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی 234 سے 237 روپیہ کلو۔اسٹریلیا 6/7/8 245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کینیڈا 8/9 272/275 روپیہ کلو گودام ارجنٹینا 8 ایم ایم 265/270 اور ترکی 8 ایم ایم 275/280 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم 300 کینیڈا 9 ایم ایم 295/300 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکن 9 ایم ایم 365/370 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیرکن 9 ایم ایم بھی مال شارٹ ہیں۔ .
Dec 05 2022 13:46:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی 100 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 12800 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ باریک تل کے 12300/400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی تھوڑی سست ہوئ ہے۔ .
Dec 05 2022 13:35:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہے اور 39500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ سیلنگ کھل کر نہیں آتی۔ ایرانی زیرہ مال شارٹ ہےجس کے پاس ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ مزید تیز ہے اور 3225 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئٹہ سے بھی جو مال فیصل آباد لوڈ ہو رہے ہیں ان میں مسائل آ رہے ہیں۔ کسٹم والے مال پکڑ لیتے ہیں۔ .
Dec 05 2022 13:30:47 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 12500/12800 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 17000 سے 17500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott