Sugar | چینی
Dec 27 2024
Dec 07 2022 12:12:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 1 روپیہ کلو تیز اوپن ہوا ہے اور 145 تک کام ہوے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 143 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے ایک جہاز جنوری میں لوڈ ہونا ہے 24 ہزار ٹن کا اسکی ایل سی ابھی تک بنک نہیں کھول رہے ہیں۔ اور پارٹی کا 12 ہزار ٹن کا جہاز ہے اسکی بھی ابھی تک بنک نے ایل سی نہیں کھولی۔ جس کی وجہ سے انویسٹرز ایکٹو ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بنک ایل سی والے مال کے ڈاکیومنٹ تو مارجن پر دے دیتے ہیں لیکن جن ایمپورٹرز نے سی سے ڈی یعنی کیش اگینسٹ ڈاکیومنٹ یا پھر ڈی پی یعنی ڈاکیومنٹ اگینسٹ پیمنٹ پر بنک میں کنٹریکٹ رجسٹرڈ کراے ہوے ہیں ان کو مارجن پہ بھی بنک ڈاکیومنٹ نہیں دے رہے ہیں۔ اس لئے کراچی کے ایمپورٹرز بھی لوکل مارکیٹ سے ہی خریداری کر رہے ہیں۔ ایک 19 ہزار ٹن کا جہاز بھی دسمبر کے آخر تک پورٹ پر آے گا۔ اس کے علاؤہ اگر بقایا مال کی ایل سی نہ کھلی جو جنوری میں لوڈ ہو گا تو سپلائی لائن میں مسئلہ پیدا ہو جاے گا۔ کیونکہ پاکستان کو ہر ماہ تقریباً 5 سے 5.50 لاکھ بوری چاہیے۔ اتنی لاگت آرام سے ہو جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ایل سی نہ کھلی تو آگے چل کر سپلائی میں گیپ آ جائے گا اس لئے اسٹاکسٹ خریداری کر رہے ہیں۔ .
Dec 07 2022 12:10:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی 0.50 روپیہ تیز اوپن ہوئی ہے اور 123.5 تک کام ہوے ہیں۔ تھوڑی بہت گاہکی آئ ہے مارکیٹ میں۔۔۔بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر ہی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کینیڈا سے ایک 12 ہزار ٹن کا جہاز پاکستان کیلئے نکلا ہوا ہے جو امید ہے 14 جنوری کو کراچی پورٹ پر آے گا۔ .
Dec 07 2022 12:03:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 38500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیچے گاہک ضرورت کے مطابق ہے جبکہ سیلنگ بھی کھل کر نہیں آتی۔ ڈالر بھی بینکوں سے کھل کر نہیں مل رہے ہیں اور کسٹم والے مال بھی پکڑ لیتے ہیں فیصل آباد منڈی میں۔ مارکیٹ میں غیر یقینی صورت حال بنی ہوئ ہے۔ جب گاہکی آتی ہے تو بیچنے والے بڑھا کر ریٹ مانگتے ہیں اور جب گاہکی کمزور ہوتی ہے تو 500/1000 نیچے بھی مال بیچ جاتے ہیں۔ .
Dec 07 2022 11:59:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی ٹکڑا 12500/12800 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 17000 سے 17500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 07 2022 11:57:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ چھانگا مانگا 9000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 07 2022 11:48:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 50 روپیہ من تیز اوپن ہوا ہے اور 9950 کا خریدار ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ بکنگ 925/30 ڈالر ہے لیکن ایمپورٹرز کھل کر بکنگ نہیں کرا رہے ہیں کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر ملنے کا مسئلہ ہے۔ پہلے ایمپورٹرز مارجن دے کر بنک سے ڈاکیومنٹ اٹھا لیتے تھے اب مارجن پہ بھی ڈاکیومنٹ نہیں مل رہے ہیں۔ .
Dec 07 2022 11:42:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 7150 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرانی 7350 جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے تاہم 40 دن پیمنٹ پر خریدار بن جاتا ہے۔ گزشتہ روز 7700 تک کام ہوے ہیں۔ لائن سے اتنی زیادہ بیچ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر 33 کنٹینر کی آمد ہے۔ مارکیٹ وقتی طور پر سست ہے لیکن مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Dec 07 2022 11:30:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 12700/800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ باریک تل 12300/400 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی کے ایکسپوٹرز کھل کر خریدار نہیں ہیں۔ تاہم کویٹہ والے تھوڑا بہت لے جاتے ہیں۔ اور لوکل ڈیمانڈ ہے۔ ملا جلا رجحان ہے فل الحال .
Dec 07 2022 11:16:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 10300/400 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں کراچی تھر پارکر کوالٹی 11800 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ گوار میل میں گزشتہ ہفتے 20 روپیہ کلو کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور میل 148 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ صرف پنجاب کے مال میں نمی والا مسئلہ ہے۔ جہاں مال خشک ہوے۔ گاہکی نکل آئے گی۔ .
Dec 07 2022 11:15:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 200 روپیہ کوئنٹل تیز ہوا ہے اور 6500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ لالہ موسیٰ لائن پر بھی 50 روپیہ تیز ہوا ہے اور 2600/25 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دونوں لائنوں پر بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ باجرہ کسی وقت بھی تھل لائن 7000 روپیہ کوئنٹل جبکہ لالہ موسیٰ لائن 2800 روپیہ جیسے حالات بن سکتے ہیں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott